Tag: دورہ پاکستان منسوخ

  • ‘انگلینڈ کے پاکستان آنے سے انکار نے پھر مایوس کر دیا’ قومی کھلاڑیوں کا ردِ عمل

    ‘انگلینڈ کے پاکستان آنے سے انکار نے پھر مایوس کر دیا’ قومی کھلاڑیوں کا ردِ عمل

    کراچی: انگلینڈ کی جانب سے دورۂ پاکستان کی منسوخی پر قومی ٹیم کے کھلاڑی سخت غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں، وہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر اپنے جذبات کے اظہار کے ساتھ ساتھ نئے عزم کے ساتھ ابھرنے کا حوصلہ بھی بیدار کر رہے ہیں۔

    بابر اعظم نے دورۂ انگلینڈ منسوخ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ کھیل کے مفادات کو مدنظر رکھنے کی کوشش کی ہے، لیکن دوسرے ایسا نہیں کرتے۔ بابر اعظم نے کہا ہم نے کرکٹ کی بحالی میں ایک لمبا سفر طے کیا ہے، یہ وقت گزرنے کے ساتھ مزید بہتر ہوگا، ہم نہ صرف مقابلہ کریں گے بلکہ کامیاب بھی ہوں گے، ان شاء اللہ۔

    سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے یہ افسوس ناک خبر ہے، لیکن ہمیں مضبوط رہنا ہوگا، ہم دوبارہ واپس آئیں گے ۔

    نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوس ناک خبر ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بھی دورہ ختم کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ کاش دنیا پاکستان کے لوگوں کا کرکٹ کے لیے جذبہ اور محبت دیکھ سکے ، ہم آگے بڑھتے رہیں گے، پاکستان زندہ باد۔

    آل راؤنڈر شاداب خان نے لکھا میرے پاس بالکل الفاظ نہیں ہیں، کبھی نہ بھولیں کہ پاکستان کرکٹ زندہ رہے گی، یہ نہ صرف زندہ رہے گی بلکہ پھلے پھولے گی، پاکستان اور پاکستان کے لوگ کرکٹ کو بہت پسند کرتے ہیں۔

    کامران اکمل نے لکھا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کا فیصلہ انتہائی مایوس کُن ہے، لیکن یہ سب نیوزی لینڈ کا کِیا دھرا ہے، جس کے نتائج آج ہم بھگت رہے ہیں۔

    فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ورلڈ کپ جیتنے کا وقت ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ پی ایس ایل کا سب سے بڑا سیزن پاکستان میں ہو۔

  • ترک صدر رجب طیب اردگان نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا

    ترک صدر رجب طیب اردگان نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا

    اسلام آباد : ترکی کے صدررجب طیب اردگان نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا ، دورےکی منسوخی شام کی صورتحال کےباعث کی گئی ، ترک صدر نے 23، 24 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدررجب طیب اردگان نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا اور دورے کی منسوخی سے متعلق پاکستان کوآگاہ کردیا، دورےکی منسوخی شام کی صورتحال کےباعث کی گئی۔

    ترکی کے صدر نے 23 اور 24 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم دورےکی نئی تاریخوں کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔

    یاد رہے رجب طیب اردگان نے دورہ پاکستان میں اسٹریٹیجک مذاکرات میں شرکت بھی کرنا تھی، مذاکرات میں وزرائے خارجہ بھی نمائندگی کرتے۔

    مزید پڑھیں : ترک صدر طیب اردوان 23 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے: سفارتی ذرائع

    خیال رہے جولائی میں وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر کو پاک ترک اسٹریٹجک تعاون پر مبنی کونسل کے اجلاس کے سلسلے میں دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی، جو انھوں نے قبول کر لی تھی اور بتایا گیا تھا کہ ترک صدر کی آمد سے دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر مزید پیش رفت ہوگی۔

    وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ترک صدر نے افغان امن عمل کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر ان کی تعریف کی تھی اور ترکی کی جانب سے افغان امن عمل میں بھرپور حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

    واضح رہے ترک صدر مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں پاکستان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کر چکے ہیں۔ علاوہ ازیں، اقوام دنیا میں اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی پاکستان نے ترکی اور ملائیشیا کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ انگریزی چینل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • پاک بھارت کشیدگی، شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کا امکان

    پاک بھارت کشیدگی، شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کا امکان

    لندن : پاک بھارت کشیدگی کے باعث شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کا امکان ہے، دورہ پاکستان کا اعلان دو ماہ قبل کنگسٹن پیلس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوسی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے سبب برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی موجودہ کشیدہ صورتحال کی وجہ سے برطانوی دفتر خارجہ اور کامن ویلتھ دفتر کی جانب سے ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کو پاکستان نہ جانے کی ہدایات دی جاسکتی ہیں۔

    مزید پڑھیں : برطانوی شہزادہ ولیم اوران کی اہلیہ رواں سال خزاں میں پاکستان آئیں گے

    واضح رہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو رواں برس پاکستان آنا تھا، جس کا باقاعدہ اعلان دو ماہ قبل کنگسٹن پیلس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کیا گیا تھا۔

    بیان میں کہا گیا تھا کہ ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج پاکستان کا دورہ دفترخارجہ کی دعوت پر کررہے ہیں۔

    بعد ازاں برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی جانب سے دورہ پاکستان ترتیب دیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا شاہی جوڑے کا دورہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کی عکاسی کرے گا، پاکستان اور برطانیہ کے تاریخی روابط ہیں جنہیں دونوں مزید مستحکم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ 2006ء میں شہزادہ چارلس نے اپنی اہلیہ کمیلہ پارکر کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔