Tag: دورہ پاکستان کی دعوت

  • وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی، شہباز شریف کی روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

    شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کونسل اجلاس کے موقع پر دونوں رہنماؤں سے ملاقات ہوئی، پاکستان روس بین الحکومتی تعاون کا اگلا اجلاس جلد ماسکو میں بلانے پر اتفاق، وزیراعظم شہباز شریف نے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کےعزم کا اعادہ بھی کیا۔

    جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے بڑھتے ہوئے کثیرجہتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، شہباز شریف نے روسی صدر کو جلدازجلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔

    اعلامیے کے مطابق رہنماؤں نے تجارتی و اقتصادی تعلقات اور توانائی کے شعبے پر تبادلہ خیال کیا، اہم علاقائی اور عالمی امور پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے روس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت پرروشنی ڈالی، وزیراعظم نے باہمی اعتماد، افہام و تفہیم پر مبنی تعلقات کی مسلسل نمو پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

  • وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر کو عید کی مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر کو عید کی مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو ٹیلی فون کیا اور انھیں عیدالفطرکی مبارکباد دی ہے۔

    وزیراعظم نے پاکستان اور یواےای کے قریبی تقافتی، مذہبی اور تاریخی تعلقات کو سراہا۔ شیح محمد بن زایدالنہیان نے پاکستان کیلئے متحدہ عرب امارات کی حمایت و تعاون کا اظہار کیا.

    سربراہان نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کےعزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو جلد پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی۔

    متحدہ عرب امارات کے صدر نے بھی وزیراعظم کو امارات کے دورے کی دعوت دی۔ رہنماؤں نے تعلقات کے مزید فروغ کیلئے روابط کو باقائدگی سے جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

    دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف کو قطر کے وزیراعظم نے فون کی اور انھیں عیدالفطرکی مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے عید کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کیا۔

    رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور متعلقہ شعبوں میں تعاون کے فروغ کی وسیع استعداد موجود ہے۔

    شہباز شریف نے قطر کے وزیراعظم کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ قطری وزیراعظم نے وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور ان کی دعوت کو قبول کرلیا۔

  • امیرِ کویت نے صدر عارف علوی کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

    امیرِ کویت نے صدر عارف علوی کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

    اسلام آباد : امیرِ کویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے صدر عارف علوی کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی اور کہا مستقبل قریب میں دورہ پاکستان کوعملی شکل دینے کیلئے پر امید ہوں۔

    تفصیلات کے مطانق صدرعارف علوی کے نام امیرِکویت شیخ نواف الاحمد الصباح کا جوابی مراسلہ موصول ہوگیا ، جس میں امیرِ کویت نے صدر عارف علوی کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

    امیرکویت نے خط میں پاکستان اور کویت میں مضبوط تعلقات پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا مستقبل قریب میں دورہ پاکستان کوعملی شکل دینے کیلئے پر امید ہوں۔

    شیخ نواف الاحمد الصباح نے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا امید ہے کہ کورونا کی عالمگیر وبا سے دنیا کو جلد چھٹکارا حاصل ہوگا۔

    خیال رہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امیر کویت کو خط لکھا تھا، جس میں انھوں نے امیر کویت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کویت نے 10 سال بعد اد رہے پاکستانی شہریوں کے لئے کویت کا ویزا ‏بحال کرنے کا اعلان کیا تھا ، پاکستان اور کویت کے درمیان فیملی اور بزنس ویزا فوری بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جب کہ ‏پاکستانی ورکرز کو معاہدے کے مطابق کویتی ویزا جاری کرنے کا بھی فیصلہ سامنے آیا تھا۔

    فیصلوں کے مطابق میڈیکل اور آئیل فیلڈ میں ٹیکنیکل ویزا پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، خلیجی ‏ممالک میں رہنے والے پاکستانی آن لائن ویزا لے کراب کویت آسکیں گے۔ ‏

    کویتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات 7دہائیوں پر محیط ہیں، ‏پاکستان اور کویت کے عوام کے درمیان پیار اور اعتماد کا رشتہ ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی اطالوی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم عمران خان کی اطالوی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک دنیا کے تعاون کے بغیر اقتصادی بحران سے نہیں نمٹ سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور اطالوی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان کرونا وبا سمیت مختلف معاملات پرگفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے اٹلی میں کرونا کے باعث ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے اطالوی وزیراعظم کو پاکستان میں انسداد کرونا اقدامات اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کریک ڈاؤن پر خدشات سے آگاہ کیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیرکی حیثیت تبدیل کرنا یو این قراردادوں،جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے،مودی حکومت کی پالیسیاں خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں،کرونا کے دوران بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ سلوک پر دنیا آواز اٹھائے۔

    وزیراعظم نے اطالوی ہم منصب کودورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کرونا سے صحت،سماجی واقتصادی اثرات کے دہرےچیلنج کا سامناہے، ترقی پذیرممالک کے لیے قرضوں میں نرمی کا عالمی پروگرام ناگزیر ہے۔

    وزیراعظم پاکستان نے سماجی واقتصادی ترقی کے لیے اٹلی کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک دنیا کےتعاون کے بغیر اقتصادی بحران سے نہیں نمٹ سکتے۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی کینیا کی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی کینیا کی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت

    نیروبی : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کینیاکی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی اور 80لاکھ کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کیلئے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی نیروبی میں کینیا کی وزیرخارجہ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،سیاسی واقتصادی تعاون سمیت باہمی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    شاہ محمودقریشی نے ایمبیسڈرریشیلیااومامو کو وزارت خارجہ جمہوریہ کینیاکامنصب سنبھالنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کینیا،مشرقی افریقی خطےکا”صدر دروازہ” ہے، پاکستان کینیاسمیت افریقی ممالک سےسفارتی تعلقات کواہم سمجھتاہے۔

    ملاقات میں وزیرخارجہ نے نئی سفارتی ترجیحات اوراینگیج افریقا وژن کے خدوخال سے آگاہ کیا اور کہا چین کےبعدکینیاپاکستانی مصنوعات کے لیے بڑی تجارتی منڈی ہے، پاکستان کا سفید چاول کینیا میں بہت پسند کیا جاتا ہے اور کینیاسےدرآمدکی جانیوالی چائےکوپاکستان میں پذیرائی حاصل ہے۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ اسپیکر مارچ میں کینیا،روانڈا،یوگنڈاکادورہ کرنےکاارادہ رکھتےہیں، پاکستان، افریقی یونین میں شمولیت کامتمنی ہے، امیدہےکینیااس سلسلے میں پاکستان کی معاونت کرے گا۔

    وزیرخارجہ نےمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سےآگاہ کرتے ہوئے کہا 80لاکھ کشمیریوں کوبھارتی مظالم سےنجات دلانےکیلئے کینیا سے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کینیا کی وزیر خارجہ کو اپنی اولین فرصت میں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

  • وزیراعظم عمران خان کی ایک بار پھر روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم عمران خان کی ایک بار پھر روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت

    نیویارک : وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر روسی صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہمارے عوام روسی صدر کے منتظر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر روسی صدر پیوٹن کو دعوت دیتے ہوئے کہا ہمارے عوام آپ کے دورہ پاکستان کے منتظرہیں، عمران خان نے روسی وزیرخارجہ سے ملاقات میں  پیوٹن کو دورے کی دعوت دی۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان سے روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں پاک روس دوطرفہ تعلقات کی نوعیت پر اظہار اطمینان کیا گیا اور دو طرفہ تعاون کےفروغ کےلئےمختلف پہلوؤں پرتبادلہ خیال کیا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان سے روسی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال خطےکےامن کیلئےخطرناک ہے، عالمی برادری کشمیرمیں بےجاپابندیاں ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرے، بھارت دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئےپاکستان پرجھوٹےالزامات لگارہاہے۔

    سرگئی لاروف نے کہا تھا سیکیورٹی کونسل اجلاس بلانے کے پاکستانی مطالبے کی حمایت کی۔

    خیال رہے 13 جون کو  شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے دوران  وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر سے غیررسمی ملاقات ہوئی تھی ، دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور کچھ دیر کے لیے بات چیت کی گئی تھی۔

    بعد ازا ںوزیراعظم عمران خان نے روسی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان تعاون بڑھا ہے، روس کے ساتھ دفاعی تعاون مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دورہ چین میں صدر پیوٹن سے ملاقات ہوچکی ہے، روس کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات خوش آئند ہیں۔

  • امریکی  صدر نے عمران خان کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے، وزیر خارجہ

    امریکی صدر نے عمران خان کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے، وزیر خارجہ

    واشنگٹن : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے ، ہم نے واضح کیاکہ ایڈ نہیں ٹریڈ چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کودورہ پاکستان کی دعوت دی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدرنےپاکستان کی سول ملٹری تعلقات پراطمینان کا اظہارکیا اور مثالی سول ملٹری تعلقات کو بے حد سراہا، تجارت کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کی بھی بات ہوئی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا آج تک کسی امریکی صدرسےمسئلہ کشمیرکےحل کی خواہش کابرملااظہارنہیں سنا ، اس پرکوئی پیشرفت ہوتی ہےتوبرصغیرمیں بہتری کاامکان پیداہوگا۔

    مزید پڑھیں :  ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا پاکستان عظیم ملک ہے اور وہاں کے لوگ عظیم ہیں، وزیرخارجہ

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےسرمایہ کاروں کےساتھ کئی نشستیں کیں اور واضح کیاکہ ہم ایڈنہیں ٹریڈچاہتےہیں، امریکی صدر نےتجارت میں20گناتک اضافےکی خواہش کااظہار کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک میں تجارت بڑھانےکےامکانات موجودہیں۔

    وزیرخارجہ نے کہا پاکستان میں توانائی کےحوالےسےاموربھی زیرغورآئے، پاکستان میں نوجوانوں کے لئے روزگار اورتجارت کا فروغ چاہتےہیں، طے کیا گیا معطل سیکیورٹی تعاون کو از سر نو شروع کیا جائے گا۔

    امریکی وزیرخارجہ کی کل وزیراعظم عمران خان سےملاقات ہوگی، دفاعی شعبےمیں کافی عرصےسےتعطل تھا،وزیرخارجہ شاہ م

    آج ہونیوالی گفتگوکےفالو اپ کیلئےطریقہ کاربھی طے کیا جا رہا ہے، کل صبح سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو کی وزیراعظم سے ملاقات طے ہے۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی عمانی ہم منصب سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی عمانی ہم منصب سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

    مسقط : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے عمانی ہم منصب یوسف بن علوی سےملاقات میں دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ، وزیرخارجہ نے کہا عوامی سطح پر روابط کے فروغ کے لئے فرینڈ شپ گروپ کو فعال کیاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دفترخارجہ میں عمان میں یوسف بن علوی سے ملاقات کی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،خطےکی صورتحال اورعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کوبڑھانےکےطریقہ کار کا بھی جائزہ لیاگیا۔

    وزیرخارجہ نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کی پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا عوامی سطح پرروابط کےفروغ کیلئےفرینڈشپ گروپ کوفعال کیاجائے گا جبکہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے وفود کی سطح پر بھی مذاکرات کیے۔

    اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی عمانی ہم منصب کودورہ پاکستان کی دعوت دی۔

    وزیرخارجہ کی  عمان کے منسٹر رائل آفس جنرل نعمانی سے ملاقات


    اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے عمان کے منسٹر رائل آفس جنرل نعمانی سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے سلطان قابوس کیلئے نیک جذبات اور خواہشات کااظہار کیا۔

    دو دن کے دورے پر عمان روانہ ہو رہا ہوں، پاکستان عمان مشترکہ وزارتی کمیشن میں شرکت کروں گا، شاہ محمود قریشی

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے عمان کے دورے پر جانے سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا دو دن کے دورے پر عمان روانہ ہو رہا ہوں، پاکستان عمان مشترکہ وزارتی کمیشن میں شرکت کروں گا، جس میں وزرائے خارجہ سمیت مختلف محکموں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ عمان خطے کا اہم ملک ہے پاکستان کے ان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، وزیراعظم اور وزیر خارجہ سمیت اعلی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ دورے میں مفاہمت کی یاداشت پر بھی دستخط کریں گے۔

    خیال رہے شاہ محمود قریشی آئندہ ماہ کی تین تاریخ کو برطانیہ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ دارلعلوم میں مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کا موقف پیش کریں گے اورکشمیریوں پرہونے والے بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے۔