Tag: دورہ پاکستان

  • کویت اور قطر کے امیر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

    کویت اور قطر کے امیر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

    اسلام آباد: کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفرا سے وزیر اعظم شہباز شریف نے الگ الگ ملاقات کی، کویت کے سفیر نے وزیراعظم کو امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح  کا خط پیش کیا، خط میں امیر کویت کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام ہے۔

    دوسری جانب قطر کے سفیر نے وزیراعظم کو شیخ تمیم بن حمدالثانی کا خط پیش کیا، خط میں امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام دیا ہے۔

    پاکستان کے کویت اور قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے یہ ایک بڑی پیشرفت ہے، امیر کویت اور امیر قطر کا دورہ پاکستان کے کویت اور قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے میں کارگر ثابت ہوگا۔

    دوسری جانب وزیر اعظم شہبازشریف نے قطر کے امیر کو تہنیتی پیغام بھی پہنچایا، جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان قطر سے تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔

  • ویرات کوہلی کے دورہ پاکستان پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    ویرات کوہلی کے دورہ پاکستان پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی ہے۔

     کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ ان سے مجھے ایسی ہی بات کی امید تھی۔ ویرات کو ویلکم کرتا ہوں چاہے وہ پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کے ساتھ آئے۔

    انہوں نے کہا کہ صائم کافی ٹیلنڈ پلیئر ہے امید ہے وہ پرفارم کرے گا، پاکستان کو ایسے ہی پلیئر کی ضرورت ہے جو آغاز میں چھ اوور اچھا کھیلے۔

    Afridi

    ایک سوال کے جواب میں سابق کپتان نے کہا کہ امریکہ کی وکٹیں بلے بازوں کے لیے سازگار ہوں گی، پاکستان کو ورلڈ کپ فائنل لازمی کھیلنا چاہیے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین سے کرکٹ پر کم بات کرتا ہوں، وہ کافی ذہین ہے اس کو کہا ہے کرکٹ پر فوکس رکھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیپ بال کا اچھا ٹورنامنٹ ہورہا ہے، تیمور مرزا اچھا کھلاڑی ہے۔

  • دورہ ایرانی صدر، امریکا کا رد عمل آ گیا

    دورہ ایرانی صدر، امریکا کا رد عمل آ گیا

    واشنگٹن: ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر امریکا کا رد عمل سامنے آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے کہا ہے کہ ایران سے تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور اس کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے، امر یکا 20 سال سے پاکستان میں ایک بڑا سرمایہ کار بھی ہے، ایران سے تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے، تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

    انھوں نے کہا پاکستان کی اقتصادی کامیابی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، امریکا ممکنہ پابندیوں کا جائزہ نہیں لے رہا، ہم اپنی شراکت کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

    ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں بڑا اضافہ

    واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے ہیں، پاکستان میں ان کا ہر سطح پر پرتپاک استقبال کیا گیا، ان کی آمد کے موقع پر پاکستان اور ایران کا تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا، ایرانی صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ہو سکتا ہے کسی کو پاک ایران روابط پسند نہ ہوں، اس کی کوئی اہمیت نہیں، اہمیت اس بات کی ہے کہ دونوں ملکوں کے لیے باہمی اشتراک کار کتنا فائدہ مند ہے۔

    ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ سرحد سے ہونے والی تجارت اور سرحدی بازاروں کو لازمی طور پر ترقی دیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں اپنی سرحدوں پر کاروبار کو وسعت دینا ہوگی۔

  • ایرانی صدر نے دورہ پاکستان پر روانہ ہونے سے پہلے کیا کہا؟

    ایرانی صدر نے دورہ پاکستان پر روانہ ہونے سے پہلے کیا کہا؟

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد روانہ ہونے سے پہلے تہران میں پریس کانفرنس کی۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد روانہ ہونے سے پہلے تہران میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان عوامی اور حکومتی سطح پر تاریخی تعلقات قائم ہیں۔ ماضی سے لے کر آج تک دونوں کے درمیان بہت اچھے سیاسی، اقتصادی اور مذہبی تعلقات ہیں۔

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ مختلف بین الاقوامی مسائل پر ایران اور پاکستان مشترکہ موقف رکھتے ہیں جن میں انسانی حقوق، فلسطین اور دہشت گردی کے خلاف جنگ وغیرہ شامل ہیں۔ دونوں ممالک ان امور پر ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ سیکیورٹی، اقتصادی اور تجارتی امور پر مذاکرات ہوں گے، باہمی تجارت کا حجم بڑھاکر 10 ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ پاکستان ایرانی مارکیٹ سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔ ان کے دورے کے دوران ایرانی تجارتی وفد اس حوالے سے پاکستانی تاجروں کو اعتماد میں لینے کی کوشش کرے گا۔

  • ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اسلام آباد: ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی 22 سے 24 اپریل تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر کل پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں، عام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا، ایرانی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔

    ایرانی وفد میں وزیر خارجہ، کابینہ اراکین، اعلیٰ حکام کے علاوہ ایک بڑا تجارتی وفد بھی شامل ہوگا، دورے کے دوران صدر رئیسی صدر پاکستان اور وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے، ایرانی صدر چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے، اور صوبائی قیادت سے ملیں گے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت، رابطے، توانائی، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کا وسیع ایجنڈا ہوگا۔

    دونوں ممالک علاقائی اور عالمی پیش رفت اور دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ تعاون پر بھی بات کریں گے، ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخ، ثقافت اور مذہب میں جڑے مضبوط دو طرفہ تعلقات استوار ہیں، یہ دورہ پاکستان ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔

  • سعودی وزیر خارجہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا  وفد آج  پاکستان پہنچے گا

    سعودی وزیر خارجہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

    اسلام آباد : سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، وفد پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں وفد آج سے 16 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا، وفد میں سعودی وزیر پانی وزراعت ،وزیرصنعت اورمعدنی وسائل شامل ہوں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سرمایہ کاری کے نائب وزیر، سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ بھی دورہ کریں گے جبکہ وزارت توانائی اور سعودی فنڈ برائے عمومی سرمایہ کاری کے سینئر حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔

    دورے کے دوران سعودی وفد کی صدر آصف زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف ، وزیر خارجہ اور ہم منصب وزرا سے ملاقاتیں ہو گی جبکہ وفد پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے گا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وفد کی ایس ایف آئی سی کی ایپکس کمیٹی سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں تاہم دورے کا مقصد دو طرفہ تعاون کوبڑھانا اور اقتصادی شراکت داری کومثبت تحریک دینا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب ٓسے خطاب میں کہا تھا کہ سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا ، ہمارے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی ولی عہد نے بھرپور پذیرائی کی۔

  • دورہ پاکستان پر آنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم 2 اہم فاسٹ بولرز سے محروم

    دورہ پاکستان پر آنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم 2 اہم فاسٹ بولرز سے محروم

    دورہ پاکستان پر آنے والی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم مزید کمزور ہوگئی، دو اہم فاسٹ بالر ان فٹ ہوگئے۔

    کرکٹ نیوزی لینڈ نے جاری بیان میں بتایا کہ فاسٹ بولرز ایڈم ملن اور فن ایلن ان فٹ ہوکر دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کے متبادل کے طور پر ٹام بلنڈل اور زوک فوکس کو پاکستان آنے والی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کی نیشنل کرکٹ ٹیم اتوار کو ٹی 20 سیریز کھیلنے پاکستان پہنچے گی، 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو پنڈی میں کھیلا جائےگا۔

    دوسرا اور تیسرا میچ بھی راولپنڈی میں شیڈول ہے جو 20 اور 21 اپریل کو کھیلاجائےگا جبکہ چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ لاہور میں 25 اور 27 اپریل کو ہوگا۔

  • سعودی ولی عہد  کے دورہ پاکستان کے بعد  کتنے پاکستانی قیدیوں کو  رہا کیا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے بعد کتنے پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    اسلام آباد : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بعد رہا ہونیوالے قیدیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، اکتوبر 2019 کے بعد سے 4130 پاکستانی رہا ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے بعد رہا ہونیوالے قیدیوں کی تفصیلات پیش کردیں۔

    وزارت خارجہ نے تحریری جواب میں کہا کہ اکتوبر 2019 کے بعد سے 4130 پاکستانی رہا ہوئے، سال 2019 میں 545، سال 2020 میں 892 اور سال 2021 میں 916 پاکستانی رہا ہوئے۔

    تحریری جواب کا کہنا تھا کہ سال 2022 میں 1331 اور سال 2023 میں 7 ہزار 447 پاکستانی رہا ہوئے۔

    سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ کہا گیا عالمی ادارہ صحت اور یونیسف ہمیں فنڈز نہیں دیتے، کیا آپ کے کہنے پر وہ فنڈز دیتے ہیں؟ ضروریات کیا آپ بتاتے ہیں؟

    نگران وزیر صحت ندیم جان کا کہنا تھا کہ ہم انہیں اپنی ضروریات بتاتے رہتے ہیں، وہ اپنے اسٹاک سے مہیا کرتے ہیں، ہمارا سسٹم بہت کمزور ہے اس پر سرمایہ کاری ہونی چاہیے۔

    سینیٹر بہرامند تنگی غیر معیاری اور جعلی ادویات کی روک تھام متعلق کیا حکمت عملی ہے؟ سب بہترین ہے تو ملک میں 1یا2نمبر نہیں 12نمبر ادویات کیوں ہیں؟

  • امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری جولیٹا والس آج سے پاکستان  پہنچ رہی ہیں

    امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری جولیٹا والس آج سے پاکستان پہنچ رہی ہیں

    اسلام آباد : امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری جولیٹا والس آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہی ہیں، امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ سات دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے امریکی عہدیداروں کے دورہ پاکستان سے متعلق بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری جولیٹاوالس آج سے پاکستان کا دوروزہ دورہ کریں گی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کیلئےامریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ سات سےنودسمبرتک دورہ کریں گے جبکہ پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ایلزبتھ ہورسٹ نو سے بارہ دسمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی۔

    دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کئی معاملات پر مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں، یہ دورےامریکا کے ساتھ افغان صورتحال سمیت متعدد مسائل پر مذاکرات کاحصہ ہیں۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی عہدیداروں کےیہ دورے صرف افغان صورتحال تک محدود نہیں۔

  • برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف  پاکستان پہنچ گئے

    برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد : برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل پیٹرک سینڈرز پاکستان پہنچ گئے، دورے کے دوران وہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیرسےملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی فوج کےچیف آف جنرل اسٹاف جنرل پیٹرک سینڈروز تین روزہ دفاعی مصروفیات کے دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

    دورے کے دوران برطانوی فوج کےچیف آف جنرل اسٹاف جنرل پیٹرک سینڈروز پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیرسےملاقات کریں گے۔

    ترجمان نے کہا کہ جنرل سینڈرزپاکستان اوربرطانیہ کی افواج کےدرمیان لاہورمیں پولومیچ بھی دیکھیں گے، دورہ برطانیہ کے پاکستان کیساتھ اچھےدفاعی تعلقات کوبرقراررکھنےکےعزم کا حصہ ہے۔