Tag: دورہ پاکستان

  • ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان

    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان

    اسلام آباد: ترکیہ کے  صدر رجب طیب اردوان کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان ہے، یہ دورہ اگست کے  پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان میں ترکیہ صدر کے ہمراہ ایک وفد بھی پاکستان پہنچے گا، اس دورہ میں صدر اردوان کے ہمراہ ترکیہ کے وزیر خارجہ بھی ہوں گے۔

    سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ ترکیہ وزیر خارجہ وزارت خارجہ میں بلاول بھٹو سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ دورے میں ترک صدر کی وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوگی۔

    سفارتی ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ اس دورہ میں  باہمی و دفاعی تعاون کے فروغ پر مفاہمتی یادداشتوں  پر دستخط کیے جائیں گے، وفد میں ترکیہ بحریہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔

  • آئی ایم ایف نمائندہ برائے پاکستان ایسٹر پریز نے وفد کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

    اسلام آباد : آئی ایم ایف نمائندہ برائے پاکستان ایسٹرپریز نے اےآروائی نیوزکے رابطے پر دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے ہونے کے بعد آئی ایم ایف نمائندہ برائے پاکستان ایسٹرپریز سے اے آر وائی نیوز نے رابطہ کیا۔

    جس میں ایسٹرپریز نے آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی اور بتایا آئی ایم ایف مشن اکتیس جنوری سے نو فروری تک دورہ کرے گا۔

    آئی ایم ایف مشن کے دورے میں پاکستان کیساتھ نویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات ہوں گے اور حکومت کو دیے گئے معاشی اہداف کا جائزہ لیا جائے گا۔

    آی ایم ایف وفد ، وزارت خزانہ ، اوگرا ، ایف بی آراور نیپراحکام سےملاقاتیں کرے گا۔ مذاکرات دس روز تک جاری رہیں گے۔ کامیابی کی صورت میں پاکستان کیلئےایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی جائے گی۔

  • پاکستان ہمارا ایک اچھا حریف ہے، نیوزی لینڈ ہیڈ کوچ

    پاکستان ہمارا ایک اچھا حریف ہے، نیوزی لینڈ ہیڈ کوچ

    ہیڈ کوچ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم گیری اسٹیڈ نے کہا کہ پاکستان ہمارا ایک اچھا حریف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ پاکستان پر موجود نیوزی لینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر کافی اچھا محسوس کررہے ہیں، پاکستان ہمارا ایک اچھا حریف ہے فیلڈ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اچھے انداز سے ملتے ہیں۔

    گیری اسٹیڈ نے کہا کہ کراچی کی کنڈیشن نیوزی لینڈ کے برعکس مختلف ہے، پاکستانی اسپنر کی پرفارمنس کو بھی جائزہ لیتے رہے ہیں، اسکواڈ میں کنڈیشن کو سمجھ کر ہی اسپنر شامل کیے ہیں۔

    نیوزی لینڈہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے کچھ اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہیں، امید ہے کہ دونوں ٹیموں میں اچھی اور ٹف سیریز ہوگی۔

    کین ولیمسن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کین ولیمسن نے قیادت سے ہٹنے کا خود فیصلہ کیا ہے، وہ ابھی اپنی بیٹنگ پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔

  • نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان، مہمان ٹیم نے کراچی میں بھرپور ٹریننگ شروع کردی

    نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان، مہمان ٹیم نے کراچی میں بھرپور ٹریننگ شروع کردی

    کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی میں موجود ہے، آج ٹیم کی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز نیوزی لینڈ اسکواڈ ای کے 600 سے براستہ دبئی کراچی پہنچی ہے، ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ٹیم ساوتھی کررہے ہیں۔

    کراچی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی پریکٹس جاری ہے جبکہ کوچز اور ٹیم مینجمنٹ نے پچ کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    دوسری جانب پاکستان ٹیم کے کھلاڑی آج رپورٹ کرینگے، ہفتے سے پاکستان ٹیم ٹریننگ کریگی۔

    ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی اتوار کو ہوگی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری کو ملتان میں ہوگا۔

    پاکستان اور کیوی ٹیم کے درمیان 10،12،14 جنوری کو ون ڈے میچز کھیلےجائیں گے۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم گزشتہ سال دورہ منسوخ کرکے وطن واپس لوٹ گئی تھی۔

  • نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی

    نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی

    کراچی: پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ اسکواڈ کراچی پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ آکلینڈ سے امارات ائیر کی پرواز سے لگ بھگ 17 گھنٹے سے زائد کا مسلسل سفر طے کرکے آج علی الصبح دبئی پہنچی، اور ای کے 600 سے براستہ دبئی کراچی پہنچی ہے۔

    مہمان ٹیم کی آمد پر ایئرپورٹ کےاطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے سندھ پولیس کے خصوصی یونٹ ایس ایس یو اور کراچی پولیس کی جانب سے انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ٹم ساؤتھی کی قیادت میں مہمان ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلے گی اور ون ڈے سیریز میں کین ولیمسن نیوزی لینڈکی قیادت کریں گے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری کو ملتان میں ہوگا۔

    پاکستان اور کیوی ٹیم کے درمیان 10،12،14 جنوری کو ون ڈے میچز کھیلےجائیں گے۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم گزشتہ سال دورہ منسوخ کرکے وطن واپس لوٹ گئی تھی۔

  • سعودی ولئ عہد محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

    سعودی ولئ عہد محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطے میں سعودی ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کے نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع، اور ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود سے فون پر گفتگو ہوئی۔

    وزیر اعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جب کہ ولئ عہد محمد بن سلمان آل سعود نے وزیر اعظم اور پاکستانی قوم کو یوم آزادی پر مبارک باد پیش کی، اور پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، اور پاکستان سعودی عرب کے مابین برسوں پر محیط مضبوط برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیر اعظم اور ولئ عہد نے وزیر اعظم کے اپریل کے دورے کے دوران لیے گئے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، اور سرمایہ کاری، توانائی، تجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

    وزیر اعظم نے ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستانی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لیے حالیہ تعاون پر شکریہ ادا کیا، شہباز شریف نے محمد بن سلمان کو پاکستان کے جلد دورے کی دعوت بھی دی، جسے انھوں نے قبول کر لیا۔

  • آئی ایم ایف سے قرض پروگرام پر فیصلہ کن مذاکرات، وفد 10 مئی کو پاکستان پہنچے گا

    آئی ایم ایف سے قرض پروگرام پر فیصلہ کن مذاکرات، وفد 10 مئی کو پاکستان پہنچے گا

    اسلام آباد: پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام پر فیصلہ کن مذاکرات ہوں گے جس کے لیے آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان پہنچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام پر فیصلہ کن مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا وفد 10 مئی کو پاکستان پہنچے گا۔

    آئی ایم ایف کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان میں 10 روز قیام کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد پاکستانی حکام سے بجٹ تجاویز پر بات کرے گا، پری بجٹ مشاورت سے قرض پروگرام 6 سے بڑھا کر 8 ارب ڈالر کردیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس پر دستیاب سبسڈی پر بات چیت ہوگی۔

    آئی ایم ایف کا وفد ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی وصولی سے متعلق بھی بات کرے گا جبکہ 500 ارب روپے کی اضافی سبسڈی ختم کرنے پر بھی بات چیت ہوگی۔

  • امریکی وفد آج پاکستان پہنچے گا، کشمیر کا دورہ متوقع

    امریکی وفد آج پاکستان پہنچے گا، کشمیر کا دورہ متوقع

    اسلام آباد: امریکی کانگریس کی پہلی مسلمان خاتون رکن الہان عمر سمیت 4 رکنی امریکی وفد آج پاکستان پہنچے گا، امریکی وفد کشمیر کا دورہ کرے گا اور کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق 4 رکنی امریکی وفد آج پاکستان پہنچے گا، وفد میں کانگریس کی رکن منتخب ہونے والی پہلی مسلمان خاتون الہان عمر اور سابق رکن نک لیمپسن بھی شامل ہیں۔

    وفد کے دیگر ارکان ٹم مے نٹ اور امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھی طاہر جاوید ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد کشمیر کا دورہ کرے گا اور کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کرے گا، امریکی وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوگی۔

  • ازبک صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    ازبک صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد: ازبکستان کے صدر 3 مارچ سے 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان معزز مہمان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 3 مارچ کو ازبک صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

    معاون خصوصی نے بتایا کہ 3 مارچ کی شام وزیر اعظم پاکستان عمران خان معزز مہمان کے اعزاز میں عشائیہ پر ان کی میزبانی کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم معزز مہمان کو دل و جان سے خوش آمدید کہتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ازبک صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم موضوعات زیر گفتگو آئیں گے جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور عالمی صورتحال پر غور شامل ہے۔

  • نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی

    لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی، مہمان ٹیم آئندہ سال دسمبر جنوری میں 2 ٹیسٹ میچز اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی جبکہ 2023 میں بھی ایک اور دورہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیئرمین مارٹن سنیڈن کی ملاقاتوں کے دوران نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دے دی گئی۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی، مہمان ٹیم آئندہ سال دسمبر جنوری میں 2 ٹیسٹ میچز اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم اپریل 2023 میں ایک مرتبہ پھر پاکستان آئے گی، 2023 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈز اب دوروں کی تاریخوں کو حتمی شکل دیں گے۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ مارٹن سنیڈن اور ان کے بورڈ کا شکر گزار ہوں، ملاقاتوں کے نتائج پر بہت خوشی ہے۔ اس اعلان سے تصدیق ہوتی ہے کہ پاکستان کرکٹ برادری کا ایک اہم رکن ہے۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ (بورڈ) کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ اور مارٹن سنیڈن کی دبئی میں ملاقاتیں نتیجہ خیز رہیں۔