راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ چین مکمل ہوگیا، اس موقع پر دونوں جانب سے باہمی تعلقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف دو روز قبل سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے، اس دورے میں سی پیک منصوبے اور اقتصادی راہداری سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال حال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
China Visit-Impressions;Very intense,highly productive,focused visit.Strategic relationship manifested in talks&interactions
— Gen Asim Bajwa (@AsimBajwaISPR) May 17, 2016
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہےکہ آرمی چیف کا دورہ چین نہایت بامقصد اور ثمر آور رہا ، اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات ، خطے میں امن و استحکام کے علاوہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا, اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں بہتری اور استحکام پیدا ہو گا۔
مزید پڑھیں : آرمی چیف راحیل شریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات
دو روزہ سرکاری دورے میں اقتصادی راہداری اور سی پیک منصوبے کے حوالے سے آنے والی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بات کی گئی، دونوں ممالک کے سربراہان نے اس بات کا عزم کیا کہ منصوبوں کی کی تکمیل سے دونوں ممالک کو اس کے ثمرات میسر ہونگے۔