Tag: دورہ کوئٹہ

  • وزیر اعظم شہباز شریف آج خضدار کچلاک قومی شاہراہ کے سیکشن ون اور ٹو کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیر اعظم شہباز شریف آج خضدار کچلاک قومی شاہراہ کے سیکشن ون اور ٹو کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف آج کوئٹہ میں جگر کے اسپتال کا افتتاح اور خضدار کچلاک قومی شاہراہ کے سیکشن ون اور ٹو کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پرکوئٹہ روانہ ہوگئے ، وزیرمواصلات مولانااسعدمحمود، احسن اقبال اوراخترمینگل وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

    شہباز شریف دورہ کوئٹہ میں خضدارکچلاک قومی شاہراہ کےسیکشن ون اورٹوکاسنگ بنیادرکھیں گے۔

    دورے کے دوران وزیرِ اعظم بلوچستان کے انتظامی امور، امن و امان کی صورتحال سمیت رمضان خصوصی پیکیج پر عملدرآمد کاجائزہ لیں گے

    وزیر اعظم اشیائے ضروری کی قیمتوں اورفراہمی سےمتعلق اجلاس کی صدارت کریں گے اور بلوچستان میں عوامی نمائندوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

    اس کے علاوہ شہبازشریف بارڈر کی بحالی کےاعلان سمیت دیگر منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے۔

  • وزیر اعظم عمران خان کل 2 روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے

    وزیر اعظم عمران خان کل 2 روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کل 2روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے، جہا‌ں وزیر اعظم گورنر ہاؤس میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے اور گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، جہاں وزیر اعلیٰ اور گورنر بلوچستان وزیر اعظم کا استقبال کریں گے۔۔

    اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم  صوبائی کابینہ کے اجلاس اور گورنر ہاؤس میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے اور گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    دورہ کوئٹہ میں وزیراعظم عمران خان قومی،صوبائی اور سینیٹ ارکان سے خطاب بھی کریں گے۔

    خیال رہے عمران خان کا وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ بلوچستان ہوگا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کا دورہ پشاور، وزیراعلیٰ سے ملاقات

    یاد رہے گذشتہ ہفتے وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور گئے تھے ، جہاں گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا تھا۔

    وزیراعظم نے وزیراعلیٰ‌ محمود خان سے ملاقات کی تھی، اس ملاقات میں وزیراعظم کو صوبائی حکومت کے100روزہ پلان سے آگاہ کیا گیا تھا۔

  • ملک دشمن عنا صر کو باہر نکال پھینکیں گے، راحیل شریف

    ملک دشمن عنا صر کو باہر نکال پھینکیں گے، راحیل شریف

    کوئٹہ: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے کہا ہے ملک دشمن عناصر کو باہر نکال پھینکیں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجواہ کے ٹوئٹ کے مطابق کوئٹہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ہیڈکوارٹرسدرن کمانڈمیں بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بریفنگ دی گئی ۔

    آرمی چیف نے سیکیورٹی اداروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا بلوچستان میں غیرملکی نیٹ ورک توڑناانٹیلی جنس ایجنسیوں کی بڑی کامیابی ہے،آرمی چیف نے کہا پاکستان کےخلاف ہرسازش متحد ہوکرنا کام بنادی جائے گی۔

    اس سے قبل کوئٹہ میں سدرن کمانڈہیڈکواٹرزکےدورے میں آرمی چیف نے کہا تھا آپریشن ضرب عضب آخری مرحلےمیں داخل ہو چکاہے، انٹیلیجنس بیسڈآپریشن کے ساتھ کا مبنگ آپریشن بھی جاری ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا پاک فوج نےتن تنہا دہشتگردی کے خالف جنگ میں سب سےزیادہ قربانیاں دی ہیں، ہماری قربانیاں دنیامیں کسی بھی فوج سےزیادہ ہیں،پاک فوج کی سربراہی پر فخرہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کرکےدم لیں گے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ایک روزہ کوئٹہ کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ایک روزہ کوئٹہ کا دورہ

    کوئٹہ : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ایک روزہ کوئٹہ کا سرکاری دورہ،آپریشنل اور سیکورٹی امور پر بریفنگ لیں گے.

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ کوئٹہ کے دورے پر روانہ،سدرن کمانڈہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے، آرمی چیف کو آپریشنل اور سیکورٹی امور پر بریفنگ دی جائے گی.

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف اسٹاف کالج کے تمام شرکاء سے خطاب کریں گے.

    یاد رہے گذشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں بینائی سے محروم ہونے والے جوانوں سے ملاقات کی تھی.

    آرمی چیف نے گذشتہ روز آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف بصریات کا دورہ کیا،انہوں نے فوجیوں کو خراج تحیسن پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم ہار نہیں مانیں گے اور نہ ہی چھوریں گے”.

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی سرزمین پر ڈرون حملہ پاک امریکا تعلقات کے لیے نقصان دہ ہوگا.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک آپریشن میں 179 فوجی جو مکمل نابینا ہوئے ہیں یا جن کی بینائی جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے.

    گذشتہ روز اپنے دورے کے دوران آرمی چیف کو نابینا معذور فوجیوں کے لیے کمپیوٹر لیب، بریل، ووکیشنل اور تفریحی سہولیات سمیت جدید بصری بحالی مرکز کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.