Tag: دورہ یورپ

  • وزیر اعظم سے گورنر پنجاب کی ملاقات

    وزیر اعظم سے گورنر پنجاب کی ملاقات

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اپنے دورہ یورپ پر بریفنگ دی، ملاقات میں وزیر اعظم نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق گورنر پنجاب کے کردار کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کو دورہ یورپ پر بریفنگ دی۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس میں توسیع کے لیے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں، یورپی پارلیمنٹ کے 4 نائب صدور سمیت 30 ای یو ارکان سے ملاقات ہوئی۔ برسلز، ہنگری اور اٹلی میں بھی اہم ملاقاتیں کیں۔

    انہوں نے کہا کہ انشا اللہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا فیصلہ حق میں آئے گا، یورپی پارلیمنٹ اراکین امن کے لیے پاکستان کے کردار کے معترف ہیں۔ ای یو پارلیمنٹ نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کے لیے بھی پاکستانی کردار کو یورپ میں سراہا جا رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیر اعظم نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق گورنر پنجاب کے کردار کو سراہا، ملاقات میں سیاسی اور حکومتی امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

  • جلد معاشی چیلنج سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے: گورنر پنجاب

    جلد معاشی چیلنج سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے: گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سب سے بڑا چیلنج معاشی ہے، جلد معاشی چیلنج سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔ معیشت درست سمت میں چل پڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد سرور کا کہنا ہے کہ یورپ کے دورے کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اٹھایا۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت سب سے بڑا چیلنج معاشی ہے۔ جلد معاشی چیلنج سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔ اگلے سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 18 ارب سے ڈیڑھ ارب پر آجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ معیشت درست سمت میں چل پڑی ہے۔ کوسٹل لائن پر فش فارمنگ کو پروموٹ کرنا چاہیئے۔

    خیال رہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں تجدید کے لیے یورپ کا دورہ کیا تھا۔

    اپنے دورہ یورپ کے دوران گورنر پنجاب نے وائس چیئرمین ٹریڈ کمیٹی لولیو ونکلر اور چیئرمین ذیلی کمیٹی انسانی حقوق سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ یورپی پارلیمنٹ کی انٹرنیشنل ٹریڈ کمیٹی جی ایس پی پلس کا فیصلہ کرتی ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی جیسے بڑے مسئلے پر قابو پایا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان پر امن ملک اور انسانی حقوق کی پاسداری پر مکمل عمل پیرا ہے۔

  • فیصل جاوید نے 3 ممالک کے دوروں میں ڈیمز فنڈ کیلئے 12 کروڑ روپے جمع کرلئے

    فیصل جاوید نے 3 ممالک کے دوروں میں ڈیمز فنڈ کیلئے 12 کروڑ روپے جمع کرلئے

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید نے 3 ممالک کے دورے میں ڈیمز فنڈ کیلئے 12 کروڑ روپے جمع کرلئے، ان کا کہنا ہے کہ انشااللہ اس جذبے کیساتھ ڈیم اپنی مدت سے پہلے بن جائے گا۔

    تفصیلت کے مطابق ڈیم کے لئے بیرون ملک پاکستانیوں سے فنڈ جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے 3 ممالک کے دوروں میں ڈیمز فنڈ کیلئے 12 کروڑ روپے جمع کرلئے۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے ڈنمارک، یونان اور اوسلو کا دورہ کیا اور وزیراعظم کےدستخط شدہ بلے اور گیند کی بھی نیلامی کی گئی۔

    فیصل جاوید نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کا ملک کیلئے جذبہ قابل تحسین ہے، انشااللہ اس جذبے کے ساتھ ڈیم اپنی مدت سے پہلے بن جائے گا۔

    دورہ یورپ میں فیصل جاوید کے ہمراہ عتیقہ اوڈھو اور شوکت یوسفزئی بھی ہیں۔

    مزید پڑھیں : اووسیزپاکستانیوں کا پاکستان کے لیے جذبہ قابل تعریف ہے‘ فیصل جاوید

    اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں سینیٹرفیصل جاوید نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ڈیم فنڈ ریزنگ کے لیے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی اور کہا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو موجودہ حکومت پر مکمل اعتماد ہے۔

    یاد رہے کہ 8 ستمبر کو ڈیم فنڈ ریزنگ کے لیے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک دیا تھا اور کہا تھا کہ امریکی، یورپی ممالک میں فنڈ ریزنگ کے لیے پارٹی رہنما رابطے کریں گے۔

    واضح رہے گزشتہ ماہ وزیراعظم پاکستان نے اپنے خطاب میں ڈیم بنانے کے لیے قوم سے مدد مانگی تھی اور پیغام میں کہا تھا پاکستان بہت سے مسائل کا شکار ہے مگر سب بڑا مسئلہ پانی کی کمی ہے، ڈیم بنانا ناگزیر ہوگیا ہے۔