Tag: دورہ یو اے ای

  • ویڈیو: ٹرمپ دورہ یو اے ای میں دنیا کے اعلیٰ ترین تیل کا ’’صرف ایک قطرہ‘‘ تحفہ ملنے پر ناخوش

    ویڈیو: ٹرمپ دورہ یو اے ای میں دنیا کے اعلیٰ ترین تیل کا ’’صرف ایک قطرہ‘‘ تحفہ ملنے پر ناخوش

    امریکی صدر کو یو اے ای کے دورے کے موقع پر مقامی سطح پر تیار کردہ دنیا کا اعلیٰ ترین تیل کے ایک قطرے کا تحفہ دیا تو ٹرمپ نے شکوہ کر دیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران سعودی عرب اور قطر کے بعد اب یو اے ای کے دورے کے موقع پر ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں اماراتی وزیر صنعت ڈاکٹر سلطان الجاہر نے ڈر ٹرمپ کو ایک انتہائی خوبصورت پیکنگ میں تیل کی شیشی دی اور ساتھ ہی بتایا کہ یہ مقامی طور پر تیار کردہ دنیا کا اعلیٰ ترین معیار کا تیل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس موقع پر ٹرمپ نے شکوہ کیا یہ دنیا کا سب سے اعلیٰ معیار کا تیل ہے لیکن انہیں اس کا صرف ایک قطرہ دیا گیا ہے۔ جس پر میں خوش نہیں ہوں۔

    اس پر ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ ڈاکٹر سلطان الجاہر نے امریکی صدر کو یہ بتانے کی کوشش کی کہ یہ مرون تیل ہے، جو دنیا کے بہترین معیار کا خام تیل سمجھا جاتا ہے لیکن ٹرمپ کا شکوہ اپنی جگہ برقرار رہا۔

     

    واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے دورہ مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب اور قطر کے ساتھ بلین ڈالرز کے کاروباری معاہدے کیے جب کہ انہیں امیر قطر کی جانب سے پرتعیش طیارہ بھی تحفے میں دیا گیا ہے۔

  • وزیراعظم کا دورہ یو اے ای ، 2 ارب ڈالرز کی ادائیگی مؤخر کرنے کی درخواست کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف دورہ متحدہ عرب امارات میں 2 ارب ڈالر قرض موخر کرنے کی درخواست کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے 2 روزہ دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین 2 ارب ڈالر قرض موخر کرنے پر گفتگو ہوگی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے آئندہ چند ہفتوں میں 2 ارب ڈالر قرض امارات کو ادا کرنا ہے۔

    ، ذرائع کا کہنا ہے کہ امارات کا پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالنے کے لیے امدادی پیکج بھی متوقع ہے ، دورے کے دوران امارات کے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے کو عملی شکل دینے پر مشاورت ہوگی۔

    اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ مختلف شعبہ جات میں مزید سرمایہ کاری پر بھی گفتگو ہوگی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارتی حجم بڑھانے پر بھی کلیدی پیشرفت کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی ہنر مند ،تعلیم یافتہ افرادی قوت کی کھپت اور مواقع کی فراہمی پر زور دیا جائے گا اور ساتھ ہی اماراتی تاجروں، سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار، مزید سرمایہ کاری پر راغب کیا جائے گا۔

  • ہم بھائی بھائی ہیں، پوپ فرانسس کا دورہ یو اے ای سے قبل پیغام

    ہم بھائی بھائی ہیں، پوپ فرانسس کا دورہ یو اے ای سے قبل پیغام

    ویٹی کن سٹی: رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ وہ آئندہ اتوار کو متحدہ عرب امارات کے دورے سے مذاہب کے درمیان تعلقات کی تاریخ کا ایک نیا باب رقم کرنا چاہتے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اماراتی عوام کے لیے پوپ فرانسس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اگر چہ مختلف ہیں لیکن ہم بھائی بھائی ہیں، مجھے خوشی ہے کہ میں آپ کی سرزمین پر مذاکرات کے دوران تعلقات کا ایک نیا باب رقم کرنا چاہتا ہوں۔

    پوپ فرانسس نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن النہیان کا دورے کی دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا، وہ ایک بین المذاہب اجلاس میں شرکت کریں گے، یہ اجلاس 3 سے 5 فروری تک ابوظبی میں منعقد ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران انہیں دوست اور بھائی شیخ احمد الطیب سے ملاقات کا ایک اور موقع میسر آئے گا، دونوں مذہبی رہنماؤں کے درمیان اس سے پہلے 2017 میں ملاقات ہوئی تھی۔

    مزید پڑھیں: لوگ مادہ پرستی چھوڑ کرسادہ زندگی گزاریں، پوپ فرانسس

    پوپ فرانسس نے کہا کہ بین المذاہب اجلاس اس بات پر آمادگی کے عکاس ہیں کہ خدا پر ایمان ہی دراصل لوگوں کو جوڑنے کی اصل وجہ ہے یہی نظریہ آپسی اختلافات کے باوجود سب کو قریب بھی لاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سرزمین مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کے ملاپ کا ایک نمونہ ہے جہاں غیر ملکیوں کو کام کے لیے ایک محفوظ جگہ مل جاتی ہے اور وہ آزادانہ رہ سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی 80 فیصد آبادی مسلم ہے جبکہ عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے 9 فیصد ہیں، مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسیحی تارکین وطن یو اے ای میں بطور ورکر کام کررہے ہیں۔