Tag: دورہ

  • ملکی عسکری قیادت کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

    ملکی عسکری قیادت کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

    اسلام آباد: ملکی عسکری قیادت نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں عسکری قیادت کو علاقائی سیکیورٹی،ایل اوسی، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سی جے ایس سی،آرمی چیف،نیول چیف،ایئرچیف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے عسکری قیادت کا استقبال کیا۔

    آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں عسکری قیادت کو علاقائی سیکیورٹی،ایل اوسی،مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔عسکری قیادت نے نیشنل سیکیورٹی سے متعلق آئی ایس آئی کی خدمات کی تعریف کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان نے آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 24 مئی کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دی رپورٹرز کی ٹیم کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نریندر مودی کا کشمیر ماڈل تباہ اور ناکام ہوچکا ہے،کشمیریوں اور عالمی برادری نے بھارتی اقدامات تسلیم نہیں کیے،بھارت اپنی مقبوضہ کشمیرمیں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔

    پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی حکومت ہندوتوا کے نظریے کا غلبہ چاہتی ہے،مودی کے انتہا پسندانہ اقدامات سے بھارت کا چہرہ مسخ ہوگیا۔

  • آرمی چیف کے ساتھ ایل او سی کا دورہ، اے آروائی نیوز کا خصوصی اعزاز

    آرمی چیف کے ساتھ ایل او سی کا دورہ، اے آروائی نیوز کا خصوصی اعزاز

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ اے آروائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز کی ٹیم نے ایل او سی کا دورہ کیا۔پاک فوج کے سربراہ کے ساتھ کسی بھی میڈیا ٹیم کا یہ پہلا دورہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کا دورہ کیا۔اے آروائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز کی ٹیم بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھی۔آرمی چیف اور دی رپورٹرز کی ٹیم نے ابھی نندن کوگرفتار کرنے والے یونٹ افسران،جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔

    پاک فوج کے سربراہ کے ساتھ کسی بھی میڈیا ٹیم کا یہ پہلا دورہ ہے۔آرمی چیف کے ساتھ ایل او سی کا دورہ کرنا اے آروائی نیوز کا خصوصی اعزاز ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دی رپورٹرز کی ٹیم کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کا کشمیر ماڈل تباہ اور ناکام ہوچکا ہے،کشمیریوں اور عالمی برادری نے بھارتی اقدامات تسلیم نہیں کیے،بھارت اپنی مقبوضہ کشمیرمیں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔

    پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی حکومت ہندوتوا کے نظریے کا غلبہ چاہتی ہے،مودی کے انتہا پسندانہ اقدامات سے بھارت کا چہرہ مسخ ہوگیا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کے سی اے اے، این آر سی جیسے قوانین پر عالمی سطح پر تشویش ہے،بھارت اقلیتوں کو ختم کرنا چاہتا ہے،عالمی تنظیمیں بھی بھارت سے متعلق تشویش کا اظہار کرچکی ہیں۔

    دی رپورٹرز کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان اور چین کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے،افواج پاکستان مادر وطن کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ایک منظم ادارہ ہے،پاک فوج میں احتساب کا موثر نظام ہے،ایک افسرکی بیوی کی ویڈیو سامنے آنے پر افسر اور اس کی اہلیہ کے خلاف سخت ترین کارروائی ہوچکی ہے۔

    پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی،خوشحالی،مستقبل صرف اور صرف جمہوریت میں ہے،اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا، تمام مسائل کا حل نظام اور جمہوریت کے اندر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جس طبقے پر ہاتھ ڈالیں وہ مافیا کی طرح ری ایکٹ کرتا ہے۔

    پاک فوج کے سربراہ کا ایل او سی پر جوانوں سے خطاب

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کے دورے کے دوران جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور ابھی نندن کو گرفتار کرنے والے یونٹ افسران، جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔

    اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن جوانوں سےخطاب کر رہا ہوں، یہ یونٹ100جانیں قربان کرچکا ہے،شہدا کا اجر صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا ہر جوان ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان قرآن مجید سے استفادہ کریں،جوان رمضان کے بعد بھی قرآن مجید سے اپنا رابطہ مضبوط رکھیں،دین اسلام تحمل،بردباری اور برداشت کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں حقوق العباد نہ نبھانے پرمعافی نہیں ہے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کرونا،سیلاب،زلزلہ ہر آفت میں مسلح افواج نے قومی ذمہ داری سمجھ کر فرض نبھایا،کرونا کے باعث بہت سےسقم سامنے آئے ہیں،پاک فوج کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے غیر معمولی احتیاط برتے۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جزوی لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا، انہوں نے اپنے فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کو شاباشی بھی دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے سیکیورٹی کے بغیر مختلف مارکیٹوں اور شاہراہوں کا دورہ کیا۔

    اس دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور جزوی لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ناکے پر فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کو شاباش دی۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری نے حکومتی فیصلے پر عملدر آمد کر کے قومی ذمہ داری نبھائی ہے، قانون نافذ کرنے والے اہلکار اپنے فرائض جانفشانی سے ادا کر رہے ہیں، شہری کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے گھروں میں رہیں۔

    وزیر اعلیٰ نے بعض سڑکوں پر زیادہ ٹریفک پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دوروں سے زمینی حقائق سے آگاہی ملتی ہے، ہم آزمائش کے وقت عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میرا ہر لمحہ اپنے عوام کو کرونا سے بچانے کے لیے وقف ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے

    لاہور: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کل لاہور آئیں گے،گورنر پنجاب وزیراعظم کو راشن کی فراہمی کے اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کو گورنر ہاؤس میں امدادی سامان پر بریفنگ دی جائے گی۔چوہدری محمد سرور وزیراعظم کو راشن کی فراہمی کے اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔

    گورنر پنجاب نے مخیر حضرات کے تعاون سے 1 لاکھ خاندانوں کے لیے راشن کا انتظام کیا ہے۔گورنرہاؤس کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب، مخیر شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

    گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کے ریلیف فنڈ کے لیے مخیر حضرات عطیات کا بھی اعلان کریں گے۔

    کرونا سے متعلق اعداد و شمار کسی صورت نہ چھپائے جائیں، وزیراعظم

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، عسکری حکام سمیت وفاقی وزرا،چیئرمین این ڈی ایم اے بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا سے متعلق اعدادوشمار کسی صورت نہ چھپائے جائیں، معلومات چھپانا قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا۔

  • معذور افراد کو مالی خدمات فراہم کرنے کيلئے بینکس کردار ادا کریں: صدر مملکت

    معذور افراد کو مالی خدمات فراہم کرنے کيلئے بینکس کردار ادا کریں: صدر مملکت

    کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسٹیٹ بینک کا دورہ کیا، اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے صدر مملکت کا خصوصی استقبال کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈاکٹر رضا باقر نے استقبال کرتے ہوئے صدر مملکت سے مصافحہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی کو بینکس میں ملازمت کرنے والے معذور افراد میں سے مختلف اہلیت کے حامل لوگوں کی مالی شمولیت کے بارے میں بريفنگ دی گئی۔

    صدرمملکت کا کہنا تھا کہ بينکس مختلف اہلیت کے حامل افراد کو مالی خدمات فراہم کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔

    صدر مملکت کو بینکس میں معذور افراد کو مہیا کی جانے والی سہولتوں سے بھی آگاہ کيا گیا۔ مختلف اہلیت کے حامل افراد کی قرضوں تک رسائی کا سالانہ آڈٹ کيا جائے گا۔ جبکہ خصوصی افراد کے لیے قرضوں کے اہداف 31مارچ2020 تک مقرر کیے جائیں گے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق کرنسی نوٹوں کی شناخت اور ديگر سہوليات سے متعلق آگاہی سیشنز بھی منعقد کیے جارہے ہیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان کل کراچی کا دورہ کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان کل کراچی کا دورہ کریں گے

    کراچی: وزیر اعظم عمران خان کل کراچی کا دورہ کریں گے اور مصروف دن گزاریں گے جس میں وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ سے ملاقات بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل کراچی کا دورہ کریں گے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل ایئرپورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ سندھ سے گورنر ہاؤس میں ملاقات بھی متوقع ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ملاقات میں موجود ہوں گے۔

    وزیر اعظم بعد ازاں آئی جی سندھ کلیم امام سے بھی علیحدہ ملاقات کریں گے، وزیر اعظم کو کراچی پیکج سمیت وفاقی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

    وزیر اعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں دن گزاریں گے، وہ گورنر کے ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم کراچی میں تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے اس کے بعد وزیر اعظم شوکت خانم اسپتال کے فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک بھی تقسیم کریں گے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت 50 لاکھ تک کا قرضہ دیا جا رہا ہے۔

  • کشمیری رہنما نے غیرملکی سفارتکاروں کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ مسترد کر دیا

    کشمیری رہنما نے غیرملکی سفارتکاروں کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ مسترد کر دیا

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے غیرملکی سفارت کاروں کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ مسترد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما التجا مفتی نے غیرملکی سفارت کاروں کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت منصوبہ بندی سے سفارت کاروں کا دورہ کرا کرگمراہ کرنا چاہتا ہے۔

    التجا مفتی کا کہنا تھا کہ بھارت نے یہ دورہ منظم طریقے سے کرایا، سری نگر کے راستے جو تاج اور گرینڈ پیلس جاتے تھے ان کو بند کر دیا گیا۔

    کشمیری رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کی نظر میں یہ دورہ کوئی معنی نہیں رکھتا، مقبوضہ کشمیرمیں حالات ٹھیک ہیں تو وفد کو آزادانہ دورے کی اجازت دی جائے۔

    دوسری جانب حریت رہنماؤں نے بھی مقبوضہ کشمیر میں غیر ملکی سفارت کاروں کے دورے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار سفارت کاروں کو منتخب دورہ کروا کر وادی کی صورت حال سے متعلق سچ نہیں چھپا سکتی۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیریوں کے حق میں فیصلہ سنادیا

    واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جاری پابندیو ں کے نوٹیفکیشن کو چھاپا جائے، غیر معینہ مدت کے لیے انٹرنیٹ کی بندش کی اجازت نہیں ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کل بحرین کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کل بحرین کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل بحرین کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل بحرین کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم حماد بن الخلیفہ کی دعوت پر بحرین جا رہے ہیں۔

    ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزیراعظم عمران خان بحرین کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کریں گے. وزیراعظم کے ساتھ کابینہ، سرکاری افسران پرمشتمل وفد بھی ہوگا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کی حماد بن الخلیفہ سے ون آن ون ملاقات ہوگی۔

    وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز ایک روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے، وزیراعظم اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے۔ وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور نوافل کی ادائیگی کی جس کے بعد وہ ریاض روانہ ہوئے۔

    وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی اہم ملاقات

    بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مشرق وسطی کے تنازعات کو سیاسی اورسفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا گیا۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطی میں تنازعات ختم کرنےمیں کردار ادا کرتا رہے گا، اس کے علاوہ پاکستان خطے اور دنیا کےامن کیلئے کوششوں میں مدد بھی فراہم کرتا رہے گا۔

  • وزیراعظم دورہ سعودی عرب کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    وزیراعظم دورہ سعودی عرب کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم کو ہوائی اڈے پر رخصت کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے، شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم کو ہوائی اڈے پر رخصت کیا۔

    وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز ایک روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے، وزیراعظم اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے۔ وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور نوافل کی ادائیگی کی جس کے بعد وہ ریاض روانہ ہوئے۔

    وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی اہم ملاقات

    بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مشرق وسطی کے تنازعات کو سیاسی اورسفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا گیا۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطی میں تنازعات ختم کرنےمیں کردار ادا کرتا رہے گا، اس کے علاوہ پاکستان خطے اور دنیا کےامن کیلئے کوششوں میں مدد بھی فراہم کرتا رہے گا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم 15 دسمبر سے 21 دسمبر تک 3غیر ملکی دورے کریں گے۔ وزیراعظم جنیوا میں پناہ گزینوں پرعالمی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

  • وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے، ذرائع

    وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے، ذرائع

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کل سعودی روانہ ہوں گے، وزیراعظم دورے کے دوران سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پرسعودی عرب جائیں گے، وزیراعظم دورے کے دوران سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔

    خیال رہے کہ رواں سال اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر ریاض پہنچے تھے، شاہ خالد ایئر پورٹ کے رائل ٹرمینل پر گورنر ریاض نے ان کا استقبال کیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کی تھیں۔

    اس سے قبل 14 اکتوبر کو وزیر اعظم نے خلیج میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے ایران کا دورہ بھی کیا تھا، جہاں انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تنازع کی وجہ سے خطے اور دنیا کو نقصان ہوگا کیوں کہ تیل کی قیمتیں بڑھیں گی، خلیج کی موجودہ صورت حال پر تنازعات سے بچنے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سہولت کاری کر سکتے ہیں۔