Tag: دورے

  • امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی کا دورہ ایران

    امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی کا دورہ ایران

    امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران پہنچنے پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے قطری امیر کا پرتپاک استقبال کیا، قطری امیر کو گارڈ آف آنر پیش بھی پیش کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں غزہ کی عوام کے لیے بھی اسلامی ممالک کے مربوط اقدامات کی ضرورت پرزور دیا۔ خطے میں تنازعات کے حل کا بہترین زریعہ بات چیت ہونے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    اس موقع پر صدر ایران نے کہا کہ پڑوسی اور علاقائی ملکوں کے ساتھ اقتصادی، سیاسی، ثقافتی، فوجی اور سیکیورٹی روابط میں توسیع اور تقویت اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیادی پالیسی ہے اور اس درمیان  دوست اور برادر ملک قطر کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

    ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اس پریس کانفرس میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لئے قطر کی ثالثی کی کوششوں کی قدردانی بھی ضروری ہے۔

    ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امیر قطر سے ملاقات میں، غزہ کے عوام کے درد وغم کو کم کرنے  اور مشکلات دور کرنے نیز ان کے خلاف صیہونیوں کے جرائم کا سلسلہ روکنے کے لئے، اسلامی ملکوں کی متحدہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

    دوسری جانب امیر قطر نے اپنے دورہ تہران پر خوشی کا آظہار کیا اور کہا کہ  ان کا یہ دورہ ایسے حالات میں انجام پایا ہے کہ علاقے کو  تغیرات اور چیلنجوں کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لئے ہمیں باہمی مشاورت اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی کے دورہ ایران پر دونوں ممالک کے درمیان معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مشترکہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل ایجنڈے میں شامل تھے۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ

    وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر اسلام آباد سے کراچی روانہ ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اس دوران وزیراعظم ٹیکسٹائل ایکسپو میں بطور مہمان خصوصی  شرکت کریں گے اور گورنر  سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کریں۔

    دورہ کراچی پر وزیرِ اعظم شہبازشریف سرمایہ کاروں کے وفد سے بھی ملاقات کرینگے اور آئندہ بجٹ پر انکی تجاویز سنیں گے۔

     وزیر اعظم شہبازشریف گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم کے 4 کا سنگ بنیاد رکھیں گے ساتھ ہی تقریب سےخطاب کرینگے۔

  • محمد بن سلمان متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظہبی پر پہنچ گئے

    محمد بن سلمان متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظہبی پر پہنچ گئے

    ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید نے کہا ہے کہ ’یو اے ای ہمیشہ سعودی عرب کا حامی رہے گا‘۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان عرب ملکوں کے دورے پر پہلے مرحلے میں اتحادی ملک متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا استقبال اماراتی افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے کیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید محمد بن سلمان کا استقبال کرتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام دیا کہ ’امارات ہمیشہ سعودی عرب کا معاون و مددگار رہے گا اور ہمیں ان تعلقات پر فخر ہے‘۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد نے بھی پُر جوش استقبال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے مابین قائم تعلقات دونوں ممالک کے لیے مفید اور مفاد میں ہیں‘۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد نے استقبال کے لیے آئے ہوئے اماراتی شیوخ، وزراء اور اعلیٰ حکام جبکہ اماراتی ڈپٹی افواج کے سپریم کمانڈر نے دورے پر آئے وفد سے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔

    واضح رہے کہ محمد بن سلمان سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر مختلف عرب ممالک کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں جس کا مقصد سعودی عرب کے دیگر ممالک کے ساتھ روابط و تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔