Tag: دورے پر قطر

  • وزیراعظم شہبازشریف قطر کے 2 روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے

    وزیراعظم شہبازشریف قطر کے 2 روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف قطر کے 2روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے، جہاں وہ امیر قطر اور قطر کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے۔

    دوحہ ایئرپورٹ پر قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاسم سیف احمد السلیطی نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا، وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے ارکان بھی موجود ہیں۔

    دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف امیرقطر اور قطر کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ملاقات میں زراعت، قابل تجدید توانائی،ہوابازی، انفرااسٹرکچر،سیاحت اورلائف اسٹاک سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    وزیراعظم کا دورہ دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی امن کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    دوسری جانب وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل قطر پہنچ گئے ہیں ، وہ بدھ تک قطر میں قیام کریں گے، اس دوران پاکستان اور قطر کے درمیان سرمایہ کاری اور تاریخی معاہدوں کا امکان ہے۔

    روانگی سے قبل شہباز شریف سے کہا تھا کہ دورے کے تناظر کو سمجھنا اہم ہے، کورونا وبا کے بعد دنیا معاشی سست روی سے بحالی کی طرف جارہی ہے، مشترکہ چیلنجزمتقاضی ہیں کہ تعاون کی نئی راہیں ڈھونڈیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر قطر جائیں گے

    وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر قطر جائیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر قطر جائیں گے، جہاں وہ امیر قطر سے خصوصی ملاقات کریں گے جبکہ سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے ، معاون خصوصی زلفی بخاری، ندیم بابربھی وزیراعظم کے ہمراہ جائیں گے، دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان امیرقطر سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم قطری سرمایہ کاروں سےبھی ملاقاتیں کریں گے، جس میں دوطرفہ تجارت،توانائی شعبے میں تعاون پر بات ہوگی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان سے قطر میں مقیم پاکستانی شخصیات کی ملاقات ہوئی تھی ، پاکستانی شخصیات نے معروف بزنس مین عارف حبیب کی سربراہی میں ملاقات کی تھی، جس میں پاکستان اور قطر میں اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر گفتگو ہوئی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کی قطر میں مقیم پاکستانی شخصیات سے ملاقات

    ملاقات میں قطر میں پاکستانی ہنرمندوں،تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئےنوکریوں کے مواقع اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا تھا سرمایہ کار کو منافع بخش کاروبار کیلئے سازگار فضا کی فراہمی اور کاروباری برادری کیلئے آسانیاں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ایزآف ڈوئنگ بزنس پالیسی سے غیرملکی سرمایہ کار راغب ہو رہے ہیں ۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی میں ترسیلات بھیجتےہیں،معیشت کا پہیہ چلتا ہے، نوجوان آبادی،خصوصاً تعلیم یافتہ ،ہنر مند نوجوان توجہ کے مستحق ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ حکومت نے ہنرمند اور روزگارکی فراہمی کیلئےاہم پروگرام کا اجرا کیا، پاکستانی ورک فورس قطرکی تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔