Tag: دوست

  • دوست کا پیسوں کیلئے دوست پر چھری سے حملہ

    دوست کا پیسوں کیلئے دوست پر چھری سے حملہ

    فورٹ عباس(23 اگست 2025): پولیس کا کہنا ہے کہ دوست نے پیسوں کیلئے دوست کو چھری مار کر زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے فورٹ عباس میں دوست نے دوست پر حملہ کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ بابر ملک رقم دینے کیلئے ساتھی محمد سعید کے ہمراہ جارہا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 57 چوک کے قریب پیچھے بیٹھے دوست نے چھری سے گردن پر وار کیا، ملزم محمد سعید 4 لاکھ روپے اٹھا کر موقع سے فرار ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں شدید زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں بہاولپورو کٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    اس سے قبل راولپنڈی میں دوست کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس حکام کے مطابق کلر سیداں پولیس نے چند روز قبل اپنے دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ارسلان نے پرانی رنجش پر چھریوں کے وار سے اپنے دوست عبدالرحیم کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی۔

  • میں دوست نہیں بناتی۔۔ عائزہ اعوان نے وجہ بھی بتادی

    میں دوست نہیں بناتی۔۔ عائزہ اعوان نے وجہ بھی بتادی

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دوست نہیں بناتیں۔

    ایک شو میں بات کرتے ہوئے عائزہ اعوان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی میرا کوئی دوست نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ میں دوست نہیں بتاتی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ویسے تو لوگ ہیں۔۔ جوکہ کہنے کو میرے دوست ہیں، جن کے ساتھ آؤٹنگ ہوجاتی ہے، کھانے کو چلے جاتے ہیں، کبھی مل لیتے ہیں،لیکن میرا بیسٹ فرینڈ کوئی نہیں ہے۔

    اداکارہ کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل اداکارہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں شرکت کی تھی اور معصومانہ میچ میں میزبان نجیب الحسنین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میرا زیادہ تر بجٹ ٹریولنگ پر خرچ ہوتا ہے سب سے مہنگی جگہ یورپ جاچکی ہوں اور تقریباً پورا یورپ گھوم چکی ہوں۔

    میزبان نے پوچھا کہ آپ کو وہی شخص پسند ہے جو صرف آپ کی بات سنے؟ اداکارہ نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہے، اختلافات بھی برداشت کرلیتی ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رونے والے کردار اتنے کرچکی ہوں کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھے رونا بہت اچھا آتا ہے اس طرح کے کردار کرنے میں مزہ بھی آرہا ہے۔

    میزبان نے سوال کیا کہ نیا ٹیلنٹ سب سے پہلے سیٹ پر آتا ہے اور سب سے آخر میں جاتا ہے؟ عائزہ نے کہا کہ ایسا ہی ہے اس سلسلے کو تبدیل ہونا چاہیے لیکن آپ جدوجہد کرتے ہیں تو اگر کچھ دن جلدی آنا اور دیر سے جانا پڑے تو کوئی بات نہیں ہے اچھے دن بھی آئیں گے۔

    عائزہ نے کہا کہ مجھ سے کوئی بات نہ کرے تو میں بھی بات نہیں کرتی، ویسے ہی کسی سے زیادہ گفتگو نہیں کرتی ہوں اور پہل میری طرف سے نہیں ہوتی ہے۔

    ’مادھوری ڈکشٹ اب دوسرے درجے کی اداکارہ ہیں، ان کا عروج گزر چکا‘

    اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں اگر جان پہچان نہ ہو تو زیادہ مشکل پیش نہیں آتی ہے ٹیلنٹ پر بھی کام مل جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ عائزہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بنا میں نہیں‘ میں ’منفی‘ کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں شہزاد شیخ، سونیا حسین ودیگر شامل تھے۔

  • دوست کو شادی کا تحفہ دیتے ہوئے نوجوان اسٹیج پر گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

    دوست کو شادی کا تحفہ دیتے ہوئے نوجوان اسٹیج پر گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

    بھارتی ریاست تلنگانہ کے صدر مقام حیدرآباد (دکن) کے علاقے کرنول میں شادی کی خوشیاں سوگ میں تبدیل ہوگئیں، جب دوست اور اسکی دلہن کو تحفہ دیتے ہوئے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تحفہ دینے والا شخص اسٹیج پر کھلکھلاتے چہروں کے درمیان توازن کھوتا ہوا نیچے گر جاتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ومسی نامی یہ شخص بینگلور میں ایمازون کے دفتر میں نوکری کرتا تھا، کرنول کے گاؤں میں دوست کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلیے اپنے شہر سے یہاں پہنچا تھا۔

    دلہا نے تحفہ لینے کے بعد اسے کھولا تو عین اسی وقت نوجوان بیہوش ہوکر گرنے لگا، وہاں موجود لوگوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ نیچے گر گیا۔

    ومسی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا جبکہ اسکی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دیا گیا۔

    دوسری جانب بھارت کے شہر حیدرآباد کے کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کی حدود میں دو طالبات کے لاپتہ ہونے کا معاملہ رونما ہوا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 14 سالہ ہریکا اور 13 سالہ لکشمی درگا دونوں وویکانند نگر کے سری چیتنیا ٹیکنو اسکول کی آٹھویں جماعت کی طالبات ہیں۔

    والدین کا کہنا ہے کہ دونوں طالبات صبح ساڑھے 8 بجے اسکول کے لیے روانہ ہوئیں تھیں، لیکن شام ساڑھے 5 بجے جب والدین انہیں لینے اسکول پہنچے تو ٹیچر اور پرنسپل نے بتایا کہ وہ اسکول سے روانہ ہوچکی ہیں۔

    الیکٹرک بائیک دھماکے سے پھٹ گئی، ویڈیو وائرل

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر کیس رجسٹرڈ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ والدین نے پولیس سے اپیل کی ہے کہ ان کی بچیوں کو جلد از جلد بحفاظت واپس لایا جائے۔

  • دوست کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والے دوست کے ساتھ کیا ہوا؟

    دوست کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والے دوست کے ساتھ کیا ہوا؟

    لاہور: زندگی میں ایک سچا اور مخلص دوست ملنا کسی نعمت سے کم نہیں ہے، اکثر دوستی کی بہترین مثالیں ہمارے سامنے  آتی ہیں، لیکن بعض دفعہ یہ دوستی بھاری بھی پڑ جاتی ہے۔

    اسی طرح کا ایک واقعہ لاہور میں پیش آیا جہاں دوست کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والے دوسرے دوست کو  پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس  نے دوست کی جگہ ٹیسٹ دینے والے دوست اور امیدوار کو گرفتار کرلیا، امیدوار نے ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے اپنے شناختی کارڈ پر دوست کو بھیج دیا، فرخ اعجاز نامی امیدوار نے اپنے دوست عثمان کو ٹیسٹ کے لئے اپلائی کروایا۔

    ٹیسٹ کے دوران مشکوک حرکات و سکنات پر ملزم کی بائیومیٹرک کروائی گئی، بائیومیٹرک شناختی کارڈ سے میچ نہیں ہوئی جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں دوستوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ملزمان کےخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔

  • اہم شخصیت کی دوست نے کیب ڈرائیور اور بیوٹیشن کو ہزاروں کا چونا لگا دیا

    اہم شخصیت کی دوست نے کیب ڈرائیور اور بیوٹیشن کو ہزاروں کا چونا لگا دیا

    بھارت میں اہم شخصیت کی دوست نے کیب ڈرائیور اور بیوٹی پالر  والی کو ہزاروں کا چونا لگادیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے دارالحکومت دہلی کے شہر گُڑ گاؤں کے ایک بیوٹی پارلر میں پیش آیا، جسے خطے کے بہترین لگژری سیلونز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

    تاہم اہم شخصیت کی دوست بتانے والی خاتون جیوتی نے اس بیوٹی پالر والی سے بہترین سروس لینے کے بعد ہنگامہ شروع کیا اور بعد میں ایک روپے بھی دیے بغیر چلی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق اس خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ گروگرام کے ہڈاسٹی سنٹر کے قریب ایک ٹیکسی ڈرائیور سے بحث کرتی نظر آ رہی تھیں۔

    خاتون نے اپنا سفر طے کیا اور پیسے نہ دینے کے لیے ڈرائیور پر ہراسگی کا مقدمہ درج کرنے کی دھمکی بھی دیتی رہی، اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد خاتون کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی۔

    اعلیٰ سرکاری افسر ظاہر کرکے شادیاں رچانے والا جعلساز گرفتار

    جس میں خاتون نے ایک بار پھر جیوتی نے بیوٹی پارلر کو اپنا شکار بنایا اور ان کی خدمات کا ایک روپیہ بھی ادا نہیں کیا، ویڈیو  میں خاتون کو سروس کی ادائیگی میں تاخیر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ خاتون دوپہر 1 بجے گروگرام کے اس بیوٹی پارلر میں گئی اور رات 10 بجے یعنی کل 9 گھنٹے تک اپنی سروس لی تاہم بحث مباحثے کے بعد وہ ایک روپیہ دیے بغیر باہر نکل گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلے جیوتی دلال نے کہا کہ وہ پالر والی کو  11 بجے تک ادائیگی کر دے گی، لیکن بعد میں انہوں نے وہاں ہنگامہ شروع کر دیا،  حیران کن بات یہ ہے کہ جب پارلر کے عملے نے مدد کے لیے پولیس کو بلایا تو خاتون نے خود کو گروگرام کے ایک ہائی پروفائل شخص کی گرل فرینڈ بتانا شروع کر دیا۔

    جس کے بعد گزشتہ دنوں ڈرائیور کے ساتھ اس خاتون سڑک پر ہنگامہ مچانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ یہی نہیں ویڈیو میں وہ پولیس کو دھمکیاں بھی دیتی نظر آرہی ہے۔

  • بابر اعظم کا نیا دوست کون ہے؟

    بابر اعظم کا نیا دوست کون ہے؟

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی نئے دوست کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔

    دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہونے والے بابر اعظم نے ناصرف اپنی بہترین کھیل کی صلاحیتوں بلکہ اخلاق سے بھی کروڑوں دلوں میں گھر کر رکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Babar Azam (@babarazam)

    بابر اعظم کے مداح کھلاڑی سے متعلق زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتے ہیں،  جبکہ کپتان خود بھی اپنی مصروفیات سے متعلق اپنے سوشل میڈیا پر مداحوں کو باخبر رکھتے ہیں۔

    تاہم اب فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کپتان بابر اعظم نے اپنے ایک نئے دوست کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

    بابر اعظم کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک بلی کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں، تصویر شیئر کرتے ہوئے اُنہوں نے کیپشن میں بتانا ہے کہ اُنہوں نے کل ہی نئی دوست بنائی ہے۔

  • دوست کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ رچانے والا لڑکا بازیاب

    دوست کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ رچانے والا لڑکا بازیاب

    شہید بینظیر آباد میں دوست کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ رچانے والے لڑکے کو بازیاب کرلیا گیا۔

    شہید بینظیر آباد ڈویژن میں دوست کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ رچانے والے لڑکے کو بازیاب کرلیا گیا، ایس ایس پی بینظیر آباد نے سوشل میڈیا پر لڑکے کے اغوا سے متعلق خبر پر ایکشن لیا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق لڑکے کو مورو ضلع نوشہرو فیروز سے بازیاب کیا گیا، مغوی نے دوران تفتیش دوست کے ساتھ مل کر اغوا کے ڈرامے کا انکشاف کیا، کہا کہ گھر والوں سے پیسے نکلوانے کے لیے اغوا کا ڈرامہ کیا۔

  • مونس الہٰی کے دوست سہیل اصغر سیشن کورٹ سے گرفتار

    مونس الہٰی کے دوست سہیل اصغر سیشن کورٹ سے گرفتار

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی کے دوست سہیل اصغر اعوان کو اینٹی کرپشن نے سیشن کورٹ سے گرفتار کر لیا۔

    اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سہیل اصغراعوان کو اینٹی کرپشن پنجاب نے سیشن عدالت لاہور سے گرفتار کیا، ان پر نبیہہ برج ٹوچتن والا روڈ گجرات کی تعمیر کا ٹھیکہ من پسند ٹھیکیدار کو دلوانے کا الزام ہے۔

    اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ سہیل اصغر اعوان نے سڑک کی تعمیر و مرمت میں 5 ملین کا کک بیک وصول کیا، سڑک کی تعمیر و مرمت میں ناقص مٹیریل استعمال کروا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔

    حکام کے مطابق پی ٹی آئی رہنما مونس الہٰی کے دوست سہیل اصغر عوان کو گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

  • سونے کے زیورات دیکھ کر دوستوں کا ایمان ڈگمگا گیا، دوست کو ہی دھوکا دے دیا

    سونے کے زیورات دیکھ کر دوستوں کا ایمان ڈگمگا گیا، دوست کو ہی دھوکا دے دیا

    ابو ظہبی: بعض دوست آپ کے لیے جان بھی دے سکتے ہیں، لیکن مال و زر ایسی شے ہے جسے دیکھ کر دوستوں کا ایمان بھی ڈگمگا جاتا ہے، ایسا ہی کچھ عرب شہری کے ساتھ ہوا۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات راس الخیمہ میں مقیم ایک عرب شہری کو اپنے دوستوں پر اندھا اعتماد مہنگا پڑ گیا، دوستوں نے اعتماد کا فائدہ اٹھا کر عرب شہری کو مالی نقصان پہنچا دیا۔

    عرب شہری نے اپنے دوستوں کو، جو اس کے ہم وطن بھی تھے 2 قیمتی موبائل، سونے کے زیورات اپنی فیملی کو پہنچانے کے لیے حوالے کیے۔ دونوں کا ٹکٹ بھی دیا تاہم دونوں دوست غائب ہوگئے اور سفر بھی نہیں کیا۔

    عرب شہری نے دوستوں کی دھوکا دہی کے خلاف عدالت سے رجوع کر کے اشیا واپس دلانے کی درخواست کی ہے۔

    متاثرہ شہری کے دوستوں نے عدالت میں اعتراف کیا کہ ان کے دوست نے کچھ اشیا فیملی تک پہنچانے کےلیے دی تھیں تاہم ان کا سفر کا پروگرام ملتوی ہوگیا، انہوں نے یہ اشیا دوسرے دو دوستوں کے حوالے کیں جو سفر کرنے والے تھے تاہم انہوں نے ہمیں دھوکا دیا۔

    عرب شہری نے عدالت میں 1 لاکھ 36 ہزار 838 درہم دلانے کا دعوی دائر کیا تھا۔

    عدالت نے پیش کردہ دستاویز پر عرب شہری کے دوستوں کو 68 ہزار درہم اور عدالتی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا تاہم ثبوت نہ ہونے پر دیگر مطالبات مسترد کردیے۔

  • بھارت: فلیٹ شیئر کرنے والی دوست کا قتل، لاش کے ٹکڑے بیڈ میں چھپا لیے

    بھارت: فلیٹ شیئر کرنے والی دوست کا قتل، لاش کے ٹکڑے بیڈ میں چھپا لیے

    ممبئی: بھارت میں  ایک شخص نے اپنی روم میٹ خاتون کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے بیڈ میں چھپا دیے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی روم میٹ خاتون کو قتل کردیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے بیڈ کی خالی جگہ پر چھپا دیے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ ہاردک شاہ اور 36 سالہ میگھا کرائے کے ایک فلیٹ میں رہتے تھے جہاں رینٹ ایگریمنٹ میں دونوں نے خود کو شادی شدہ ظاہر کیا تھا۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع میگھا کی بہن کی جانب سے ملی، مقتولہ کی بہن کا کہنا تھا کہ ہاردک نے اسے فون کرکے بتایا ہےکہ اس نے میگھا کو قتل کردیا ہے اور ساتھ ہی اس نے  خودکشی کرنےکی دھمکی بھی دی۔

    پولیس کے مطابق فلیٹ سے تعفن اٹھنے پر پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا جہاں انہیں  بیڈ سے لاش کے ٹکڑے ملے،گردن پر گلا گھونٹنےکے نشانات بھی موجود تھے تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو مدھیہ پردیش سے گرفتار کرلیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ایک اور لڑکی کی لاش فریج سے برآمد، قاتل گرفتار

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں دارالحکومت نئی دہلی کے نواحی علاقے میں ایک چھوٹے ہوٹل کے کمرے کے فریزر سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی تھی جس کی شناخت ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ نکی یادیو کے نام سے ہوئی تھی۔

    پولیس نے ہوٹل کے مالک 24 سالہ ساحل گہلوٹ کو گرفتار کرلیا جس کی تین چار روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے اس سے متعلق ہولناک انکشافات کیے ہیں۔