Tag: دوست قتل

  • کراچی میں‌ دوست کو قتل کرنے والے ملزم نے گرفتاری دے دی

    کراچی میں‌ دوست کو قتل کرنے والے ملزم نے گرفتاری دے دی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے حسین آباد میں بائیک رائڈر کے مبینہ قاتل نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حسین آباد میں دوست کو قتل کرنے والے ملزم نے گرفتاری دے دی، از خود گرفتاری دینے والے ملزم دلاور کا ویڈیو بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔

    کراچی حسین آباد دوست قتل

    ملزم دلاور نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مقتول حارث اس کا بچپن کا دوست تھا، حارث باڑے میں آیا، جہاں میرا لوڈڈ پستول رکھا تھا، مجھ سے انجانے میں گولی چل گئی، جان بوجھ کر کچھ نہیں کیا۔

    ملزم دلاور نے کہا ’’میں خود حارث کو اسپتال لے کر گیا، وہ راستے میں مجھ سے باتیں بھی کر رہا تھا، حارث کے اہلخانہ اور سب لوگوں سے معافی مانگتا ہوں۔‘‘


    خوفناک حادثہ : زخمی پروفیسر مرنے سے قبل ٹریلر کے نیچے دبے اپنا نام پتہ بتاتے رہے


    دوسری طرف پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے اسلحے کا لائسنس سامنے نہیں آیا ہے، جب کہ ملزم کے دوستوں نے غلط بیان دے کر پولیس کو گمراہ کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم دلاور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، بائیک رائڈر حارث کو جمعہ کی صبح فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، اور وہ عزیز آباد 2 نمبر کا رہائشی تھا۔

  • دوست کو قتل کرنے والی ملزمہ چار سال بعد گرفتار

    دوست کو قتل کرنے والی ملزمہ چار سال بعد گرفتار

    میکسیکو : امریکی پولیس نے سال 2020 میں قتل ہونے والے نوجوان کے قتل میں ملوث مفرور ملزمہ کو چار سال بعد گرفتار کرلیا۔

    مذکورہ ملزمہ جو 2020 میں اپنے بوائے فرینڈ کے قتل کے الزام میں پولیس کو مطلوب تھی بالآخرگزشتہ روز میکسیکو سرحد پر گرفتار کرلی گئی۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سان ڈیاگو پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ 28 سالہ شیلا کیمارینا 18 ستمبر 2020 کو 33 سالہ مائیکل فاروے کے قتل میں پولیس کو مطلوب تھی۔

    boyfriend

    پولیس حکام کے مطابق وقوعہ کے روز صبح کے وقت پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک نوجوان کو گولی لگی ہے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شدید زخمی نوجوان فاروے کو فوری طور پر مقامی اسپتال روانہ کیا لیکن دوران علاج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

    ایک ماہ کی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ مقتول فاروے کے کیمارینا کے ساتھ تعلقات تھے تاہم کسی بات پر تکرار اور تلخ کلامی کے بعد کیمارینا نے اسے گولی مار دی تھی۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمہ کی گرفتاری کا وارنٹ 25 فروری 2021 کو جاری کیا گیا تھا، رپورٹ کے مطابق ملزمہ کیمارینا کو بغیر ضمانت کے رکھا جا رہا ہے، عدالت میں اس کی پیشی پیر کو مقرر کی گئی ہے۔

  • کراچی: دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی: دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی: ڈیفنس خیابان جانباز میں نوجوان دوست کے ہاتھوں دوسرے دوست کے قتل کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ جانباز کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ماں باپ کا اکلوتا بیٹا اور 2 بچوں کا باپ مقتول ہمایوں جاں بحق ہوگیا۔

    اس واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں دوست ہمام جاوید کی مدعیت میں درج کر لیا ہے جس میں فہد خان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    مدعی مقدمے کے مطابق ہم دوست احمد زمان، ثاقب، آصف اور فہد خان، ہمایوں داؤد کے ساتھ بیٹھے تھے، فہد خان اور ہمایوں داؤد میں تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھاپائی تک پہنچی، ہم دوستوں نے معاملے کو حل کروایا اور جانے لگے۔

    مقدمے کے متن کے مطابق احمد زمان، ہمایوں اور میں گاڑی میں بیٹھے کہ اچانک فہد نے آکر فائرنگ کردی، فہد کی فائرنگ سے میں اور ہمایوں  زخمی ہوئے اور گھر کی طرف روانہ ہوگئے، ہم گاڑی میں تھے اچانک دوسری گاڑی نے سامنے سے ہٹ کیا جب دیکھا تو اس میں فہد تھا۔

    مدعی مقدمہ نے بتایا کہ فہد گاڑی سے اترا اور ہمایوں پر تب تک فائرنگ کی جب تک وہ مرا نہیں، فہد خان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگیا جس کے بعد ہم ہمایوں کو پہلے نجی پھر جناح اسپتال لے کر گئے لیکن ہمایوں کا انتقال ہوچکا تھا۔