Tag: دوست کو قتل

  • صرف 30 روپے کے قرض تنازع پر ایک لاکھ روپے دے کر دوست کو قتل کرا دیا!

    صرف 30 روپے کے قرض تنازع پر ایک لاکھ روپے دے کر دوست کو قتل کرا دیا!

     ایک شخص نے صرف 30 روپے کے قرض تنازع پر ایک لاکھ روپے سپاری دے کر دوست کو قتل کرا دیا ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

    پڑوسی ملک بھارت سے آئے روز افسوسناک اور ایسے عجیب وغریب حیرت انگیز واقعات سامنے آتے ہیں کہ سن کر بھی یقین نہیں آتا لیکن وہ حقیقت ہوتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک مگر عجیب وغریب حیرت انگیز واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں کشوری لال نامی شخص کو گولی مار کر قتل کیا گیا اور جب پولیس نے تحقیق کی تو پتہ چلا کہ مقتول کو ایک لاکھ روپے کی سپاری دے کر قتل کرایا گیا ہے۔

    تاہم اس افسوسناک واقعہ کا عجیب وغریب پہلو یہ ہے کہ کشوری لال کو صرف 30 روپے کے قرض تنازع پر قتل کیا گیا اور گلشن کمار نامی شخص نے اس قتل کے لیے قاتل کو ایک لاکھ روپے معاوضہ دیا۔

    رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے میرٹھ ضلع کے جانی کھرد میں کشوری لال کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ اس معاملے میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے سارے معاملے کا انکشاف کیا۔ گلشن کمار نے کشوری لال کو اس لیے قتل کرایا کہ اسے قرض کی رقم واپس نہ کرنی پڑے۔ اس کے لیے گلشن کمار نے ایک لاکھ روپے کا معاوضہ دیا۔

    واردات کے حوالے سے ایس ایس پی نے بتایا کہ قاتل گلشن کمار اور کشوری لال آپس میں دوست تھے۔ کچھ عرصہ قبل گلشن کمار نے کسی کام کے لیے کشوری لال سے 30 روپے ادھار لیے تھے۔

    کشوری لال نے جب اپنے پیسے واپس مانگے تو اس نے ٹال مٹول سےکام لیا اور پھر تقاضہ پر اس کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق گلشن نے قتل سے قبل کشوری لال کی ریکی بھی کی تھی۔

    تاہم اس سارے قتل کا بھانڈا سی سی ٹی وی فوٹیج نے پھوڑ دیا۔ جس جگہ صبح کے وقت کشوری لال کا قتل ہوا، وہاں سڑک پر سناٹا تھا تاہم قتل کے وقت گلشن کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ فوٹیج سے شناخت ہونے کے بعد پولیس نے رات گئے اس کو گرفتار کر لیا جس کے بعد اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

    https://urdu.arynews.tv/murderer-arrested-after-40-years/

  • دوست کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے والے قاتل کا عبرتناک انجام

    دوست کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے والے قاتل کا عبرتناک انجام

    برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں سفاک مجرم نے مبینہ جھگڑے کے بعد اپنے سے 7 سالہ کم عمر دوست کو بے دردی سے قتل کر کے اس کی لاش کے ٹکڑے کیے اور انہیں پارک میں دفن کردیا۔

    عدالت نے تمام تر شواہد کی بنیاد پر مجرم گردانتے ہوئے اسے عمر قید کی سزا سنا دی، غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 27 سالہ مجرم داجور جونز نے 20 سالہ جیمی گل بی کو آپسی رنجش کے بعد قتل کیا۔

    قاتل اور مقتول دونوں ایک بے گھر افراد کے ہوسٹل میں رہتے ہوئے دوست بنے تھے، مقتول جیمی گل بی کی والدہ چارلین بیکسر نے عدالت کو بتایا میرا بیٹا کچھ ذہنی مسائل کا شکار تھا تاہم وہ ایک خوش مزاج اور لوگوں سے ہنسی مذاق کرنا پسند کرتا تھا۔

     دوست کو قتل
    دوست کو قتل

    استغاثہ کے وکیل سائمن ڈینیسن نے عدالت کو بتایا کہ مقتول جسمانی طور پر بھی ایک کمزور سا انسان تھا جبکہ دوسری جانب ملزم داجور جونز کا ماضی تشدد سے بھرا ہوا تھا۔ اس وقت وہ ایک سائیکل شاپ میں ٹوٹے ہوئے شیشے کی بوتل سے ایک شخص پر حملہ کرنے کے جرم میں ضمانت پر تھا۔

    27جنوری 2022 کی شام کو جیمی گل بی جونز کے ہاسٹل کے کمرے میں داخل ہوا اور یہی وہ آخری وقت تھا جب جیمی گل بی زندہ دیکھا گیا۔

    استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ "ملزم نے انہیں ایک سفاک، شدید اور خاص طور پر خوفناک حملے میں قتل کر دیا۔”

    استغاثہ کے مطابق ملزم جونز نے مقتول کے جسم کے ٹکڑے کیے اور ایک بڑا بیگ خرید کر لایا اور ان ٹکڑوں کو پارک کے مختلف مقامات پر چھپا دیا۔ پہلے اس نے سر، دھڑ اور بازوؤں ایک جگہ منتقل کیے، پھر ٹانگیں دوسری مرتبہ لے کرگیا۔

    عدالت کو بتایا گیا کہ واردات کے بعد ملزم جونز نے کمرے کی صفائی کی، جہاں سے پولیس کو کئی بوتلیں بلیچ اور دیگر صفائی کے لیے استعمال ہونے والے کیمیکلز ملے۔

    پولیس نے 3 مارچ 2022 کو جونز کو گرفتار کیا، اور ملزم کی کی نشاندہی پر مقتول کا پورا جسم پانچ دن بعد برآمد ہوا۔ جب عدالت نے جونز پر فرد جرم عائد کی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔

    عدالت نے ملزم جونز قتل کا مجرم، پرتشدد اور خطرناک شخص قرار دے کر عمر قید کی سزا سنا دی، جس میں کم از کم 27 سال قید شامل ہے۔

  • ادھار پیسے واپس مانگنے پر دوست کو قتل کرنیوالا ملزم  گرفتار

    ادھار پیسے واپس مانگنے پر دوست کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    کراچی : ادھار پیسے واپس مانگنے پر دوست کو قتل کرنیوالا ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے بتایا کہ مقتول سے7لاکھ روپے ادھار لئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مبینہ ٹاؤن پولیس نے ادھار پیسے واپس مانگنے پر دوست کو قتل کرنیوالا ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ 23جون کو فیصل گبول نامی شخص کی لاش کار سے ملی تھی، ملزم صفیان کو فیصل گبول کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کے ابتدائی بیان کے مطابق مقتول سے7لاکھ روپے ادھار لئے تھے، قتل میں ملوث ملزم کیخلاف متعدد ثبوت موجود ہیں، گاڑی کے اندر سے ہی نائن ایم ایم کا خول بھی مل گیا ہے۔