Tag: دوست

  • دریا سے 4 دوستوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد، شہر میں خوف و ہراس

    دریا سے 4 دوستوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد، شہر میں خوف و ہراس

    امریکی ریاست اوکلاہوما میں 4 دوستوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں جس نے شہر میں سنسنی پھیلا دی، پولیس قاتل کو پکڑنے کی سر توڑ کوششیں کر رہی ہے۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 2 بھائی اور ان کے 2 دوست گزشتہ ہفتے سے لاپتہ تھے، ان کی عمریں 29 سے 32 سال کے درمیان تھیں۔

    ایک ہفتے بعد ان کی مسخ شدہ لاشیں ایک دریا سے برآمد ہوئیں، پولیس کو قتل کے کچھ شواہد قریبی اسکریپ یارڈ سے ملے جہاں ناکارہ گاڑیاں توڑی جاتی ہیں۔ پولیس کو ایک مقتول کی اہلیہ کے فون ڈیٹا سے اسکریپ یارڈ کا پتہ چلا۔

    پولیس کے مطابق چاروں افراد کو گولی ماری گئی اور ان کی لاشوں کو مسخ کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اسکریپ یارڈ کا مالک مقتولین کا دوست تھا اور وقوعے کے بعد سے وہ بھی غائب ہے، ممکنہ طور پر وہ خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرسکتا ہے۔

    ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ واقعے کے روز چاروں، ایک دوست کے گھر سے بائیسائیکلوں پر سوار نکلے، ان کی گفتگو سے لگ رہا تھا جیسے وہ ممکنہ طور پر کہیں ڈکیتی کرنے جارہے ہیں۔

    چاروں مقتولین اس سے قبل بھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔

    پولیس مقتولین کی سائیکلیں ڈھونڈنے کی بھی کوشش کر رہی ہے، مشتبہ ملزم اسکریپ یارڈ کے مالک کی گاڑی بھی مل گئی جو یارڈ سے کچھ دور کھڑی تھی۔

  • مذاق میں غلط نام پکارنے پر دوست نے دوست کو قتل کر ڈالا

    مذاق میں غلط نام پکارنے پر دوست نے دوست کو قتل کر ڈالا

    نارروال : دوست نے دوست کو مذاق میں غلط نام سے پکارنے پر قتل کرڈالا اور لاش کوجھاڑیوں میں پھینک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع نارووال میں تھانہ نورکوٹ کے علاقہ میں دوست نے دوست کو مذاق میں الٹے نام سے پکارنے پر قتل کر دیا۔

    مقتول علی رضا اور قاتل عبداللہ 8 ویں جماعت کے طالب ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں پولیس کو اعتراف کیا ہے کہ مقتول علی رضا سکول کلاس میں مجھے عبداللہ کو مذاق کرتا، الٹے نام سے پکارتا تھا۔

    حکام کے مطابق ملزم عبداللہ نے نام بگاڑنے پر مقتول علی رضا کے والد کو شکایت بھی کی، والد کو شکایت کرنے پر اس بات پر ان کا جھگڑا بھی ہوا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم عبداللہ نے جھگڑے دوران اینٹ مار کر علی رضا کو بے ہوش کر دیا، بے حوش ہونے کے بعد تار سے گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔

    حکام نے مزید بتایا کہ ملزم نے قتل کرنے کے بعد دوست کو کیری ڈبہ میں ڈال کر جھاڑیوں میں پھینک دیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

  • فلائی اوور بلاک کر کے دوست کی سالگرہ منانے والے منچلے گرفتار

    فلائی اوور بلاک کر کے دوست کی سالگرہ منانے والے منچلے گرفتار

    نئی دہلی: بھارت میں چند منچلوں نے دوست کی سالگرہ منانے کے لیے پورا فلائی اوور بلاک کردیا، پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کر کے بقیہ کی تلاش شروع کردی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ بھارتی شہر پٹنہ میں پیش آیا جہاں 20 سے زائد نوجوانوں نے پاٹلی فلائی اوور بلاک کردیا۔

    نوجوانوں نے 2 لین فلائی اوور کے ایک طرف درجن بھر گاڑیاں پارک کیں اور ایک گاڑی کے بونٹ پر کیک رکھ کر دوست کی سالگرہ منانی شروع کردی۔

    اس دوران کچھ لڑکوں نے ہوائی فائرنگ بھی گئی، تیز آواز میں میوزک بجایا اور رقص بھی کیا۔

    تمام لڑکوں نے گاڑی کے بونٹ پر کیک کاٹ کر خوب جشن منایا، ’تقریب‘ کو ایک شخص کے انسٹاگرام پر لائیو نشر بھی کیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مذکورہ لڑکوں کی تلاش شروع کردی، جس لڑکے کی سالگرہ تھی اس لڑکے سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ آدھے گھنٹے تک فلائی اوور پر پارٹی کرنے والے تمام لڑکوں کی شناخت کرلی گئی ہے اور جلد سب کے سب جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

  • سہیلی کی کمسن بیٹی کو اغوا کرنے والی خاتون گرفتار

    سہیلی کی کمسن بیٹی کو اغوا کرنے والی خاتون گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سہیلی کی 3 سالہ بچی کو اغوا کرنے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمہ نے 50 لاکھ تاوان طلب کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اجمیر نگری میں خاتون نے سہیلی کی بیٹی کو اغوا کرلیا اور 50 لاکھ تاوان طلب کیا تاہم پولیس نے اغوا کار خاتون کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ صدف نے 3 سالہ بچی کو ٹیوشن سے آتے ہوئے اغوا کیا، صدف بچی کی ماں کی دوست تھی، پیسوں کی ضرورت پڑنے پر صدف نے اغوا کی منصوبہ بندی کی۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ نارتھ کراچی میں بچی کے ٹیوشن سینٹر پہنچی، بچی کو اغوا کے بعد صدف میکے پہنچی تو اسے خوف محسوس ہوا جس کے بعد وہ بچی کو دوبارہ ٹیوشن سینٹر کے دروازے پر چھوڑ کر فرار ہوگئی۔

    پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

  • پینسل کیوں چرائی؟ کمسن بچہ دوست کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا

    پینسل کیوں چرائی؟ کمسن بچہ دوست کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا

    نئی دہلی: بھارت میں ایک کمسن بچہ اپنے دوست کی شکایت لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا اور کہا کہ اس کے دوست نے اس کی پینسل چرائی ہے، پولیس اس کے دوست کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالے۔

    بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں دو ننھے دوست اپنا جھگڑا لے کر تھانے پہنچ گئے۔

    پولیس کے مطابق مقامی اسکول کے 2 طالب علم پولیس کے پاس پہنچے، ان میں سے ایک بچے نے کہا کہ اس کے دوست نے اس کی پینسل چرا لی ہے۔

    دوست نے جواباً کہا کہ پینسل کے بدلے اس نے پینسل کی نوک لی ہے، پہلے دوست نے معصومانہ انداز میں پولیس سے کہا کہ وہ اس کے دوست کی شکایت لکھیں اور اسے جیل بھیجیں۔

    پولیس نے سمجھا بجھا کر دونوں دوستوں کو گھر روانہ کیا۔

    بچے کی شکایت کرتے ہوئے ویڈیو بھی بنا لی گئی جو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے۔

  • ٹوکیو اولمپکس 2020: جب دو دوستوں نے سونے کا تمغہ شیئر کرلیا

    ٹوکیو اولمپکس 2020: جب دو دوستوں نے سونے کا تمغہ شیئر کرلیا

    ٹوکیو اولمپکس 2020 میں جہاں نئے نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے وہیں ایک جذباتی واقعے نے سب کی آنکھیں نم کردیں۔

    قطر اور اٹلی کے کھلاڑیوں کو ٹوکیو اولمپکس کے ہائی جمپ مقابلوں میں مشترکہ فاتح قرار دیا گیا ہے، مقابلہ برابر ہو جانے کے بعد دونوں نے اضافی جمپ آف کے بجائے تمغہ شیئر کرنے کا فیصلہ کیا اور انتظامیہ نے دونوں ہی کو سونے کا تمغہ دے دیا۔

    قطر کے معتز عیسیٰ برشم اور اٹلی کے گیانمارکو تامبیری نے مقابلے کے دوران 2.37 میٹرز کی جمپس لگائیں لیکن 2.39 میٹرز کے اولمپک ریکارڈ کو تین، تین مرتبہ کوشش کرنے کے باوجود نہ توڑ پائے۔

    اتنی بار ناکامی کے بعد قطری کھلاڑی نے منتظمین سے پوچھا کہ کیا دونوں کو گول میڈل مل سکتا ہے؟ آفیشل نے اثبات میں جواب دیا، جس کے بعد دونوں نے شاندار جشن منایا۔

    معتز عیسیٰ نے کہا کہ تامبیری میرے بہترین دوستوں میں سے ایک ہیں، میدان ہی میں نہیں بلکہ اس سے باہر بھی۔ یہ ایک خواب کی تعبیر ہے، ایک حقیقی اسپورٹس مین اسپرٹ اور ہم اس پیغام کو پھیلانے کے لیے ہی یہاں آئے ہیں۔

    یہ اولمپکس میں معتز کا تیسرا تمغہ ہے۔ اس سے پہلے وہ 2012 کے لندن اولمپکس میں کانسی اور 2016 کے ریو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں یعنی یہ ان کا بھی پہلا سونے کا تمغہ ہے جبکہ تامبیری کا تو پہلا تمغہ ہے جو انہیں سونے کی صورت میں ملا ہے۔

    دونوں ہی کھلاڑی اولمپکس سے قبل انجری کا شکار تھے اور یہی ان کے درمیان دوستی کی ایک اور وجہ بھی تھی۔ سونے کا تمغہ ملنے پر دونوں کھلاری جذباتی ہوگئے اور معتز اپنے آنسو نہ روک پائے۔

  • سشانت سنگھ کا ایک اور قریبی دوست گرفتار

    سشانت سنگھ کا ایک اور قریبی دوست گرفتار

    نئی دہلی: گزشتہ سال خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے قریبی دوست کو گرفتار کرلیا گیا، دوست پر منشیات خریدنے اور سشانت سنگھ کو فراہم کرنے کا الزام ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کے قریبی دوست سدھارتھ پٹانی کو منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) نے حیدر آباد سے سدھارتھ پٹانی کو گرفتار کیا جس کے بعد انہیں ممبئی لایا گیا۔

    این سی بی نے سدھارتھ پر منشیات خریدنے اور آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کو فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

    این سی بی نے عدالت کو بتایا کہ سدھارتھ پٹانی کے خلاف سشانت سنگھ منشیات کیس میں ٹھوس ثبوت و شواہد موجود ہیں، عدالت نے ملزم کو یکم جون تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

    یاد رہے کہ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ نے گزشتہ سال اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی، اس وقت ان کے گھر میں 4 افراد موجود تھے جن میں سدھارتھ پٹانی بھی شامل تھے۔

  • مال مفت دل بے رحم: دوست نے ادھار مانگی لمبورگنی دیوار میں دے ماری

    مال مفت دل بے رحم: دوست نے ادھار مانگی لمبورگنی دیوار میں دے ماری

    اسپین میں ایک شخص نے اپنے دوست سے ادھار مانگی اسپورٹس کار لمبورگنی دیوار میں دے ماری اور مال مفت دل بے رحم کا محاورہ سچ کر دکھایا۔

    دوستوں کے درمیان مختلف اشیا کا تبادلہ عام بات ہے تاہم بھاری مالیت کی اشیا دوستوں سے لینے سے بھی گریز کرنا چاہیئے، تاہم ایسے افراد کی بھی کمی نہیں جو کسی شے کی مالیت کا احساس کیے بغیر اسے ادھار مانگ لیتے ہیں۔

    ایسے ہی ایک شخص نے اپنے دوست سے اس کی 2 لاکھ 15 ہزار پاؤنڈ مالیت کی اسپورٹس کار لمبورگنی ہراکین ادھار لے لی، دوست نے بھی دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے یہ گاڑی دے دی تاہم وہ یہ نہیں جانتا تھا کہ اب وہ اپنی اس بیش قیمت گاڑی کو دوبارہ کبھی نہیں چلا سکے گا۔

    بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سبز لمبورگنی تیزی کے ساتھ دیوار میں جا گھستی ہے جس سے دیوار ٹوٹ جاتی ہے جبکہ گاڑی کا اگلا حصہ تباہ ہوجاتا ہے۔

    حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم جلد ہی پولیس نے اسے اسپتال سے حراست میں لے لیا، ڈرائیور کو حادثے میں معمولی چوٹیں پہنچی تھیں جن کے لیے وہ اسپتال پہنچا تھا۔

    پولیس کی تفتیش کے دوران ڈرائیور نے بتایا کہ اس نے یہ گاڑی اپنے دوست سے ادھار لی تھی۔ پولیس نے اسے غیر محتاط ڈرائیونگ اور تیز رفتاری کے جرم میں حراست میں لے لیا ہے۔

    مقامی افراد کے مطابق حادثے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچیں، اور انہیں وہاں سے دیوار کا ملبہ اور گاڑی اٹھانے کے لیے کئی گھروں کی بجلی منقطع کرنی پڑی۔

    حادثے کا شکار لمبورگنی کی مذکورہ ماڈل کی گاڑی 62 میل فی گھنٹہ فاصلہ صرف 2.9 سیکنڈز میں طے کرسکتی ہے۔

  • بھارت : دوستوں نے نوجوان کے ٹکڑے کرکے گڑھے میں پھینک دیا

    بھارت : دوستوں نے نوجوان کے ٹکڑے کرکے گڑھے میں پھینک دیا

    میرٹھ: بھارتی ریاست اتر پردیش میں چار شقی القلب دوستوں نے ایک دوست کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے پھینک دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر میرٹھ کے علاقے کنکر کھیڑا میں چار دوستوں نے اپنے ہی دوست کو گھر سے لے جا کر پرانی رنجش کی وجہ سے جان سے مار دیا اور پھر اس کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے اسے گڑھے میں پھینک دیا۔

    رپورٹس کے مطابق آئی ٹی کا طالب علم رُوپک چار دن سے لاپتا تھا، اس کے اہل خانہ نے کنکرکھیڑا تھانے میں اس کی گم شدگی کی رپورٹ درج کرا دی، اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ روپک کو چار روز قبل 4 دوست گھر سے لے گئے تھے جس کے بعد وہ واپس نہیں آیا۔

    لاپتا طالب عالم کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ انھیں روپک کے چار دوستوں ساگر، وکاس، اروند گڈو اور موہن پر شک ہے، جس پر پولیس نے چاروں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔

    بھارت میں انسانیت مرگئی، وحشی لڑکے کی درندگی، نوجوان کو تڑپا تڑپا کر مار دیا

    پولیس تفتیش کے دوران ملزمان نے یہ سنسنی خیز انکشاف کیا کہ انھوں نے ایک پرانی رنجش پر روپک کا قتل کیا، ثبوت مٹانے اور اس کی لاش ٹھکانے لگانے کے لیے انھوں نے مل کر اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے، اور اس کے بعد جٹولا گاؤں میں کنوئیں کے لیے کھودے گئے ایک گڑھے میں پھینک دیا۔

    ملزمان کے قتل کے اعتراف کے بعد پولیس نے طالب عمل روپک کی لاش کے ٹکڑوں کی تلاش شروع کر دی ہے، اس سلسلے میں بتائی گئی جگہ پر کھدائی بھی کی گئی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ٹکڑے نہیں مل سکے ہیں۔

  • نوجوان نے مکا مار کر دوست کو ہلاک کردیا

    نوجوان نے مکا مار کر دوست کو ہلاک کردیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں دوست دشمن بن گیا، کان کے نیچے گھونسا مار کر شہری نے اپنے ہی دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا، معاملہ عدات پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں نشے میں دھت دونوں دوست آپس میں لڑ پڑے۔ میکسیکیو سے تعلق رکھنے والے دونوں شہریوں نے آپس میں خوب ہاتھا پائی کی۔ سیدھے کان کے نیچے مکا لگنے سے ایک شہری ہلاک ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واقعے کے بعد فوری طور پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور 36 سالہ مبینہ قاتل کو گرفتار کیا، معاملہ عدالت پہنچ چکا ہے، اگلی سماعت 27 جنوری کو ہوگی۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں دوست مقامی ہوٹل میں بیٹھے گپ شپ کررہے تھے، اتنے میں دونوں کسی بات پر جھگڑ گئے اور بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں آپس میں ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کررہے تھے کہ اچانک گتھم گدتھا ہوگئے۔

    مبینہ قاتل کا کہنا ہے کہ مقتول میری قابلیت اور میری شخصیت کا مذاق اڑا رہا تھا۔ جس پر میں آگ بگولہ ہوگیا لیکن میرا ارادہ اسے مارنے کا نہیں تھا، اتفاقاً موت واقع ہوئی۔ مکا لگنے سے مقتول کا چہرہ لہولنا جبکہ آنکھیں پھول گئی تھیں۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں آپس میں بہت قریبی دوست تھے جبکہ ایک ساتھ ہوٹل میں رہتے بھی تھے۔