Tag: دوسراٹیسٹ

  • دوسرا ٹیسٹ میچ: پاکستان اورانگلینڈ آج آمنےسامنے ہوں گے

    دوسرا ٹیسٹ میچ: پاکستان اورانگلینڈ آج آمنےسامنے ہوں گے

    لیڈز: پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان دو میچوں پرمشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج لیڈز کے میدان میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ لیڈز میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا تھا اورٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے بابراعظم کی جگہ عثمان صلاح الدین کو قومی ٹیم کا حصہ بنا لیا۔

    عثمان صلاح الدین دو ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں تاہم انہوں نے اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کی اور آج وہ انگلیند کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کریں گے۔

    دوسری جانب انگلینڈ کے آل راؤنڈربین اسٹوکس کی ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

    انگلینڈ نے بین اسٹوکس کی انجری کو مدنظر رکھتے ہوئے سیم کیورن کو اسکواڈ میں طلب کرلیا ہے اور اگربین اسٹوکس نہ کھیلے تو سیم کیورن کو ڈیبیو کرایا جاسکتا ہے۔

    میزبان ٹیم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں سرفراز احمد کپتان، امام الحق، اظہرعلی، حارث سہیل، اسد شفیق، شاداب خانم فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان صلاح الدین اور محمد عباس شامل ہیں۔

    لارڈ ٹیسٹ : پاکستان کی نو وکٹوں سے شاندار فتح

    خیال رہے کہ 27 مئی کو قومی کرکٹ ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر شاندار فتح اپنے نام کی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین لارڈز کے میدان میں اب تک کل 15 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ہیں جس میں سے 4 میچز میں انگلینڈ اور 5 میچز پاکستان نے اپنے نام کیے جبکہ 6 میچز نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بارباڈوس ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نےایک وکٹ کےنقصان پر40 رنز بنا لیے

    بارباڈوس ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نےایک وکٹ کےنقصان پر40 رنز بنا لیے

    بارباڈوس:ویسٹ انڈیز نے پاکستان کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ایک وکٹ کےنقصان پر40رنزبنالیے۔

    تفصیلات کےمطابق بارباڈوس میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان کے 393 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز نےاپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 40 رنز بنا لیے۔

    دوسرے ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن جب کھیل کا اختتام ہوا تو ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھویٹ اور شمرون ہیٹمائر کریز پر موجود تھے۔

    ویسٹ انڈیز کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 41 رنز درکار ہیں اور اس کی نو وکٹیں ابھی باقی ہیں۔


    بارباڈوس ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 393رنزپرآؤٹ


    یاد رہےکہ اس سےقبل دوسرےٹیسٹ میچ کےتیسرےدن کےکھیل کےاختتام پر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں393رنز بنائےتھے۔

    پاکستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق نے99 اور اظہر علی نے105رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔

    واضح رہےکہ قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کےخلاف اپنی پہلی اننگز میں 312 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • بارباڈوس ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 393رنزپرآؤٹ

    بارباڈوس ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 393رنزپرآؤٹ

    بارباڈوس :پاکستان نےویسٹ انڈیز کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 393 رنز بنا لیے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق بریج ٹاؤن میں کھیلےجانے والےدوسرےٹیسٹ میچ کےتیسرےدن کےکھیل کے اختتام پر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں393رنز بنا لیے ہیں۔

    دوسرے ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کے کھیل کی دلچسپ بات اظہر علی کی سنچری اور مصباح الحق کا ایک مرتبہ پھر سنچری سے صرف ایک قدم دور رہ جانا تھا۔

    مصباح الحق نے دو سو گیندوں پر 99 رن بنائے اور ہولڈر کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔یہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرا موقع تھا کہ مصباح الحق 99 رنز پر آوٹ ہو گئے ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کےخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے اختتام پر بھی مصباح الحق 99 رنز پر ناٹ آوٹ رہ گئے تھے۔

    پاکستان کی جانب سے کھیل کےتیسرے دن اوپنر اظہر علی اور کپتان مصباح الحق نے 172 رنز سے پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو اظہر علی 105 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

    اظہر علی کے بعد مصباح الحق 99 رنز پر جبکہ سرفراز احمد 9 اور اسد شفیق 15 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

    پاکستانی اوپنرز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 155 رنز کت شراکت کی۔پاکستان کی جانب سے لوئر آرڈر میں شاداب خان نے 16، محمد عامر نے 10 جبکہ یاسر شاہ نے 24رنز بنائے۔

    خیال رہےکہ اس سے قبل قومی ٹیم کے اوپنرز احمد شہزاد اور اظہر علی نےویسٹ انڈیز کے 312 رنز کے جواب میں ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے مل کر 155 رنز کی شراکت قائم کی ،ق احمدشہزاد70رنزبناکردویندرا بشو کی گیندپر کیچ آؤٹ ہو گئےتھے۔

    احمد شہزاد کےبعد بابر اعظم اور یونس خان بغیر کوئی رن بنائے بغیر پولین لوٹ گئے۔دویندرابشونے2اور شینن گیبریئل نےایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا ہے۔


    کھیل بارباڈوس ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 312رنز پر آؤٹ


    یاد رہےکہ اس سے قبل دوسرے دن کے آغاز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 312 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    واضح رہےکہ پاکستان کی جانب سے اپنا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں