Tag: دوسراٹیسٹ میچ

  • پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائےگا

    پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائےگا

    دبئی: پاکستان اورسری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اورآخری ٹیسٹ میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ آج متحدہ عرب امارات کے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔

    سری لنکن ٹیم کا پہلا ڈے نائٹ میچ ہے جو وہ گلابی گیند سے کھیلے گی جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا یہ تیسرا ڈے نائٹ میچ ہے، پاکستان نے اس سے قبل ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف گلابی گیند سے ٹیسٹ میچ کھیلے تھے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں حسن علی کی جگہ وہاب ریاض ٹیم کا حصہ ہوں گے۔


    ابوظہبی ٹیسٹ ہارنے پرمکی آرتھرسخت مایوس


    کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بیٹنگ لائن میں تبدیلی نہیں لائی جارہی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ میں اچھا کھیل کر میچ جیتیں گے۔

    یاد رہے کہ سری لنکا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کو 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


    ابوظہبی ٹیسٹ: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی


    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں ابھی تک کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری، پاکستان نے یہاں 9 ٹیسٹ سیریز کھیلی ہیں جن میں سے 5 میں کامیابی اور 4 برابری پر ختم ہوئی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ہملٹن ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کےلیے369رنزکاہذف

    ہملٹن ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کےلیے369رنزکاہذف

    ہملٹن : نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 369رنزکا ہذف دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن دوسری اننگز کے کھیل کا آغاز کیا تو اوپنر جیت راول 2رنز بنا کرآؤٹ ہوگئے۔

    میزبان ٹیم کی جانب کین ولیمسن اور ٹام لیتھم نے دوسری وکٹ پر 96رنزکااضافہ کرکے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم ولیمسن 42اور لیتھم 80رنزبنا کرپویلین لوٹ گئے۔

    نیوزی لینڈ کےروس ٹیلر نے 134 گیندوں پر102رنزاسکور کیے ان کی سنچری مکمل ہونے کے ساتھ ہی میزبان ٹیم نے 313رنزپر اننگزڈکلیئر کردی اور پاکستان کو 369 رنز کاہدف دیا۔

    مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    خیال رہے کہ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کے باوجود 216رنز بناکرآؤٹ ہوگئی تھی اور نیوزی لینڈ کو 55رنز کی برتری حاصل تھی۔

    یاد رہے کہ کرائسٹ ٹیسٹ میچ میں جیت کے بعد نیوزی لینڈ کو دومیچوں کی ٹیسٹ سیریز میں0-1کی برتری حاصل ہے۔

    واضح رہے کہ اگر ہملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی تو31 سال بعدمیزبان ٹیم کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح ہوگی۔