Tag: دوسرا دن

  • کراچی: دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 کا دوسرا دن

    کراچی: دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 کا دوسرا دن

    کراچی : چار روزہ نمائش آئیڈیاز دوہزار چودہ اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے۔

    دفاعی سازوسامان کی نمائش مہمان ممالک کے دفاعی خریداروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
    مونٹاج آٹھویں دفاعی نمائش آئیڈیازدوہزارچودہ کا آج دوسرا روز ہے، چار روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش میں جدید پاکستانی سامان حرب غیرملکی مندوبین کی توجہ کا مرکز ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چھتیس ممالک کی تین سو تینتیس کمپنیاں نمائش میں شرکت کررہی ہیں جبکہ روس بھی پہلی مرتبہ اپنی دفاعی مصنوعات کی نمائش کررہا ہے۔

    پاکستانی ساختہ الخالد ٹینک ، جے ایف سترہ تھنڈرطیارہ، بکتر بند گاڑیاں اور میزائلوں سے لیس کشتیوں سمیت دیگر دفاعی مصنوعات بھی نمائش کا حصہ ہیں۔

    نمائش میں بڑی تعداد میں غیرملکی وفود بھی شرکت کر رہے ہیں جبکہ کئی ممالک پاکستان کی تیار کردہ میزائیل بوٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

  • حضرت عبد اللہ شاہ غازیؒ کاعرس،دوسرے روزکی تقریبات جاری

    حضرت عبد اللہ شاہ غازیؒ کاعرس،دوسرے روزکی تقریبات جاری

    کراچی : حضرت عبد اللہ شاہ غازی کےبارہ سو تراسی ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آج دوسرا دن ہے،حضرت عبداللہ شاہ غازی۔ اسلام پھیلانے والے اولیائے کرام میں حضرت عبداللہ شاہ غازی کا کردار تاریخ میں سنہرے حروف سے روشن ہے۔

    آپ نے سندھ میں نہ صرف اسلامی تعلیمات عام کیں بلکہ اپنے پاکیزہ کردارسے لوگوں کے دلوں پرحکمرانی بھی کی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی حضرت عبداللہ شاہ غازی کا عرس روایتی عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے۔

    جس میں دنیا بھر سے آنے والے پانچ لاکھ زائرین شریک ہورہےہیں۔عرس کے موقع پر محفل سماع اور ۔۔صوفیانہ کلام پیش کیاجارہاہے۔ ان تین دن ۔۔۔کے دوران لنگر کا خاص اہتمام کیاجاتاہے۔

  • غزہ: 3روزہ جنگ بندی کا دوسرا دن

    غزہ: 3روزہ جنگ بندی کا دوسرا دن

    غزہ : اسرائیل اور حماس کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کا آج دوسرا روز ہے، غزہ میں امن کی بحالی کے لئے اسرائیلی اور فلسطینی حکام مصر میں مذاکرات کریں گے۔

    غزہ میں باہتر گھنٹوں کی جنگ بندی برقرار ہے اوراسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی سامنے نہیں آئی، منگل کو حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کی تجویز مصر نے پیش کی تھی، غزہ میں جنگ بندی کو مستقل بنانے کے لئے اسرائیلی اور فلسطینی نمائندے قاہرہ میں مذاکرات کریں گے۔

    جنگ بندی کے دوران اسرائیل نے غزہ سے فوج واپس بلا کرانہیں غزہ کے نواحی علاقے میں دفاعی مقامات پر تعینات کرنے کا اعلان کیا، دوسری جانب امریکا کی اسرائیل کے لئے بھر پور حمایت کا سلسلہ جاری ہے، امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو راکٹ حملوں سے خطرہ ہے اور اسے اپنا دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

    انہوں نے غزہ کی صورتحال کا ذمہ دار حماس کو قرار دیا، تقریبا ایک مہینے سے غزہ میں ہونے والے اسرائیل کے سفاکانہ حملوں میں انیس سو فلسطینی شہید اور نو ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ شہداء اور زخمیوں میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔

  • جوہانسبرگ ٹیسٹ:بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ،دوسرے دن کا کھیل آج ہوگا

    جوہانسبرگ ٹیسٹ:بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ،دوسرے دن کا کھیل آج ہوگا

    جنوبی افریقہ کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ میں بھارت آج اپنی پہلی نامکمل اننگز دو سو پچپن رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کرے گا۔

    جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ چوبیس رنز پر ابتدائی دو وکٹیں گرنے کے بعد ویرات کوہلی کی شاندار سینچری نے بھارتی ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

    کوہلی نے ٹیسٹ کیرئیر کی چوتھی سینچری اسکور کی۔ وہ ایک سو انیس رنزبناکر کیلس کا شکار بنے۔ شیکھر دھون تیرہ، مرلی وجے چھ اور روہت شرما نے چودہ رنزبنائے۔ بھارت نے پہلے روز کے اختتام پر پانچ وکٹوں پر دو سو پچپن رنزبنائے۔