Tag: دوسرا راؤنڈ

  • چائنا اوپن ٹینس: گریگور دمترو کی دوسرے راؤنڈ تک رسائی

    بیجنگ: بلغاریہ کے گریگور دمترو نے اسپین کے فرننڈو ورڈاسکو کو شکست دے کر چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    بیجنگ میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں ففتھ سیڈ بلغاریہ کے گریگور دمترو نے اسپین کے فرننڈو ورڈاسکور کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کیا۔

    ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ برابر تھا،فیصلہ کن سیٹ میں دمترو نے کوئی غلطی کئے بغیر حریف کھلاڑی کو قابو کرلیا۔ بلغارین کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ ایک، تین چھ اور چھ تین رہا۔

    ایک اور میچ میں یو ایس اوپن چیمپئین کروشیا کے مارن سلچ نے وائلڈ کارڈ اینڑی چین کے بے یان کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ چار سے زیر کرتے ہوئے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

  • راجرز ٹینس کپ: رچرڈ گیسکوٹ کی دوسرے راؤنڈ تک رسائی

    راجرز ٹینس کپ: رچرڈ گیسکوٹ کی دوسرے راؤنڈ تک رسائی

    ٹورنٹو :فرانس کے رچرڈ گیسکوٹ نے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ٹورنٹو میں جاری ٹورنامنٹ کے ابتدائی راؤنڈ کے میچ میں فرانس کے رچرڈ گیسکوٹ کا مقابلہ کینیڈا کے ویسک پوسپسل سے تھا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان کھیل کا آغاز تو کانٹے دار ہوا لیکن پہلے سیٹ میں فرانسیسی کھلاڑی نے سات پانچ سے کامیابی حاصل کرلی۔ دوسرے سیٹ میں میزبان کھلاڑی نے کچھ مزاحمت کی اور مقابلہ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہے۔ گیسکوٹ نے دوسرا سیٹ بھی سات پانچ سے اپنے نام کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

  • آسٹریلیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ:اعصام اور بھوپننا کی دوسرے راؤنڈ تک رسائی

    آسٹریلیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ:اعصام اور بھوپننا کی دوسرے راؤنڈ تک رسائی

    اعصام الحق اور بھوپننا آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور انکے بھارتی پارٹنر روہن بھوپننا آسٹریلین اوپن مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

    میبلورن میں کھیلے جارہے سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے مینز ڈبلز کیٹیگری میں اعصام الحق اور روہن بھوپنا کی جوڑی نے فرانس اور آسٹریلوی کھلاڑی پر مشتمل جوڑی کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دی۔

    پاک بھارت جوڑی نے پہلے سیٹ میں چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرا سیٹ حریف ٹیم نے چھ چار سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔۔ تیسرے سیٹ کا ٹائی بریکر پر رہا جسمیں اعصام بھوپننا نے سات چھ سے فاتح رہ کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔