Tag: دوسرا روز

  • فلور ملز کی ہڑتال کا دوسرا روز ،  آٹے کی شدید قلت کا خدشہ

    فلور ملز کی ہڑتال کا دوسرا روز ، آٹے کی شدید قلت کا خدشہ

    کراچی : آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل ہوگئی، جس کی وجہ سے ملک میں آٹے کی قلت کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کےخلاف فلور ملز مالکان کی ملک گیرہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کی وجہ سے ملک میں آٹے کی قلت کا خدشہ ہے۔

    ہڑتال کے باعث ملز سے مقامی مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل بند ہوگئی اور دو دن سے گندم کی کرشنگ اور گرائنڈنگ روکی ہوئی ہے۔

    کراچی،لاہور،ملتان، فیصل آباد، حیدر آباد،سکھر،پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں ملز سے مقامی مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل مکمل طور پر بند ہے۔

    پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے ہم ٹیکس ایجنٹ نہیں بن سکتے، ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لیں، ٹیکسز کے خلاف احتجاج جاری رہے گی۔

    ملزمالکان نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس ،بجلی کےبلوں میں اضافے کیخلاف ہڑتال ہے ، پہلےہی آٹےکاکاروبارکرنےوالےبھاری ٹیکس دےرہے ہیں۔

    کراچی میں بھی ملز نے گندم کی پسائی بند کردی اور شہر کو آٹے کی فراہمی معطل ہوگئی، لاہور میں بھی آٹا چکیوں کو بریک لگ گئے اور سیکڑوں مزدور کام چھوڑ کربیٹھ گئے جبکہ فیصل آباد کے تمام ملز مالکان نے ہڑتال کرتے ہوئے فیکٹریاں بند کردیں۔

  • میری ٹائم کانفرنس2019 : دوسرا روز، مختلف ممالک کے فوجی سربراہان کی شرکت

    میری ٹائم کانفرنس2019 : دوسرا روز، مختلف ممالک کے فوجی سربراہان کی شرکت

    کراچی : آٹھویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس 2019 کے دوسرے دن میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز اور مواقع کا موضوع زیرِ بحث رہا، کانفرنس میں دنیا بھر سے مندوبین، مسلح افواج کے افسران، بین الاقوامی محققین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

    تفصیلات کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز اور مواقع کا موضوع آٹھویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس2019 کے دوسرے روز کے تینوں سیشنز کے دوران زیرِبحث رہا۔ پہلے اور دو سرے سیشن کی صدارت وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت اور پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے بین الاقوامی تعلقات کی ڈاکٹر معصومہ حسن نے کی۔

    آذربائیجان کے کوسٹ گارڈ اسٹیٹ بارڈر سروس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل افگن تاغیو ویلی اور رومانیہ کی بحری فوج کے سربراہ وائس ایڈمرل الیگزینڈر مرسو نے کانفرنس میں اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی۔

    پہلے سیشن کے دوران یو نائیٹڈ اسٹیٹس جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے سابق نائب چیئر مین ایڈمرل ولیم اوینز نے قوموں کے درمیان امن اور باہمی روابط کے فروغ میں بحری افواج کے کردار پر روشنی ڈالی۔

    چینی بحریہ کے کمانڈر ٹاسک فورس، سینیئر کیپٹن شاﺅ شوگوانگ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ غیر روایتی خطرات کے تناظر میں بحرِ ہند کے استحکام کو یقینی بنایا جائے کیونکہ اس خطے سے کئی ممالک کے مفاد وابستہ ہیں۔

    بعد ازاں کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل آصف خالق نے میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز کو پاکستانی نقطئہ نظر سے بیان کیا۔ پہلے سیشن کے آخری اسپیکر کمانڈر ترکش نارتھ ٹاسک گروپ رئیر ایڈمرل مہمت سین او کیے تھے جنھوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ بحری تجارت اور جہاز رانی کا بنیادی اصول سمندروں میں سفر کی آزادی ہے۔

    دوسرے دن کا اگلا سیشن مغربی بحرِ ہند کے میری ٹائم محرکات کے حوالے سے تھا۔ اس سیشن کے نمایاں اسپیکر کوپن ہیگن یونیورسٹی ڈنمارک کے پروفیسر ڈاکٹر کرسٹین بیگر تھے جنھوں نے مغربی بحرِ ہند کے مستحکم مستقبل کے لیے سیکیورٹی نظام کی تشکیل کی ضرورت پر خطاب کیا۔

    این یو ایس ٹی کے ڈاکٹر سید رفعت حسین نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلوبلائزیشن اور ٹیکنالوجی میں ترقی کے باعث بحری تجارت کا دائرہ کار لا محدود ہوگیا ہے۔ سری لنکا کی جنرل سرجان کو ٹیلاوالا ڈیفنس یونیورسٹی کے مایا ناز اسکالر بھاگیا سینارتنے نے اظہارِ خیال کیا کہ بحرِ ہند دنیا کے مصروف ترین جہاز رانی کے راستوں میں سے ایک ہے جو کہ اس وقت غیر یقینی صورتِ حال سے دوچار ہے۔

    دن کے آخر ی سیشن میں ملائشیا کے باﺅ سٹیڈہیوی انڈسٹریز کے گروپ کارپوریٹ کے سربراہ ڈاکٹر نظرے خالد نمایاں اسپیکر تھے ۔ جنھوں نے بحرِ ہند کے ارد گرد موجود ملکوں میں بلو اکانومی کے مواقع پر تفصیلی گفتگو کی۔

    اُن کے بعد وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) افتخار احمد نے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک گوادر کو معاشی سر گرمیوں کا گڑ ھ بنادے گا جس کا کوئی ثانی نہیں ہو گا۔

    پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر انیل سلمان نے اپنے خطاب میں پاکستان میں سمندر کے ذریعے معاشی ترقی کی حکمت عملی پر پیپر پیش کیا۔ سیشن کے آخری اسپیکر انٹر نیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے ڈائرکٹر اسپیشل پروجیکٹ، جناب عرفان رحیم تھے، جنھوں نے کہا کہ آئی ایم او کی کنونشنز پاکستان کو بحری تجارت اور نقل و حمل میں بہتری لانے کے لیے بحری انفرا اسٹرکچر کو مضبوط بنانے میں مدد دے گی۔

    انہوں نے نہ صرف پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کو سراہا بلکہ سمندری جرائم کے خاتمے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کی بھی بھرپور پذیرائی کی۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے مندوبین، تینوں مسلح افواج کے افسران، شعبہ تعلیم سے منسلک افراد ، میڈیا نمائندگان اور مقامی و بین الاقوامی تھنک ٹینکس کے محققین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

  • میلبورن ٹیسٹ: دوسرا روز، ایلسٹر کک کی شاندار سنچری

    میلبورن ٹیسٹ: دوسرا روز، ایلسٹر کک کی شاندار سنچری

    میلبورن : ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی گرفت مضبوط ہوگئی، میلبورن ٹیسٹ کا دوسرا دن ایلسٹر کک کی سنچری کی بدولت انگلینڈ کے نام رہا، آسٹریلوی ٹیم 327 پر آؤٹ ہوگئی، دوسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ کی ٹیم نے دو وکٹ پر192رنز اسکورکرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق میلبورن ٹیسٹ کے دوسرے روز ایلسٹر کک کی سنچری کی بدولت ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ پر انگلینڈ کی گرفت مضبوط ہوگئی۔

    اس سے قبل اپنی پہلی اننگز میں آسٹریلیا ٹیم تین سو ستائیس رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، میلبورن میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش بولرز نے شاندار کم بیک کیا۔

    اسمتھ اور مارش کی وکٹ گرنے کے بعد آسٹریلیا کے ٹیل اینڈرز ہمت ہارگئے۔ آسٹریلیا کے آخری سات بیٹسمین اسکور میں صرف تراسی رنز کا اضافہ کرسکے۔

    جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ اور ووکس نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ اینڈرسن نے چار اور براڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں انگلینڈ کی ٹیم آغاز میں لڑکھڑائی، اسی رنز پر دو وکٹیں گرگئیں جس کے بعد کک اور روٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن بہتر بنائی۔

    کک نے کیرئیر کی بتیسویں سنچری اسکورکی، انگلینڈ نے دوسرے روز دو وکٹوں پر ایک سو بانوے رنزبنالئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

     

  • پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیزنے9وکٹوں پر278رنز بنالیے

    پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیزنے9وکٹوں پر278رنز بنالیے

    جمیکا: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےدوسرےروز نو وکٹوں کےنقصان پر 278رنزبنالیے۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان کنگسٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کےدوسرے روز کا کھیل بارش کی وجہ سے تاخیر سےشروع ہوا اور صرف 3۔11 اوورز ہی کرائے جاسکے۔

    پہلےٹیسٹ میچ کےدوسرے روزکاکھیل ختم ہوا تو ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنا لیے تھے۔

    میچ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو محمد عامر نے پاکستان کو جلد ہی دو کامیابیاں دلوا دیں اور کرکٹ میں واپسی کے بعد اننگز میں پہلی بار پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

    محمد عامر نے پہلے بشو کو 28 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا اور بعد میں جوزف کو صفر پر بولڈ کر کے اپنی پانچویں وکٹ حاصل کی۔


    پہلاٹیسٹ : ویسٹ انڈیز نے7وکٹوں پر244بنالیے


    دوسری جانب ہولڈر نے 60 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ان کے ساتھ شینن بیٹنگ کر رہے ہیں۔

    واضح رہےکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ٹیسٹ کرکٹ میں 49 بار مدمقابل آئیں جس میں سے 18 میچز میں قومی ٹیم اور 16 میں ویسٹ انڈین ٹیم کامیاب رہی جبکہ 15 میچز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کرائسٹ چرچ ٹیسٹ:نیوزی لینڈنے3وکٹوں پر104رنزبنالیے

    کرائسٹ چرچ ٹیسٹ:نیوزی لینڈنے3وکٹوں پر104رنزبنالیے

    کرائسٹ چرچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں میزبان ٹیم نے 3وکٹوں کے نقصان پر104رنزبنالیے۔

    تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے 133 رنز کے میزبان ٹیم نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر3 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنا لیے۔

    میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 6رنز پرگری جب فاسٹ بالر محمد عامر نے ٹام لیتم کو آؤٹ کیا اور دوسری وکٹ کپتان کین ولیمسن کی 4رنزپر اور تیسری وکٹ ٹیلر کی 11رنز پرگری۔

    دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے جیت راول نے 55اور ہینری نکولس نے 29رنزپر بیٹنگ کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں:کرائسٹ چرچ ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم 133 رنز پر آؤٹ

    اس سے قبل نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کےخلاف تباہ کن پولنگ کا مظاہرہ کیاگیاجس کے نتیجے میں پاکستانی ٹیم محض 133 رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن گرینڈ ہوم نے تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 پاکستانی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ کے حصے میں انفرادی طور پر 2، 2 وکٹیں آئیں۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے آخری مرتبہ 1985 میں پاکستان کے خلاف سیریز میں فتح حاصل کی تھی لیکن اس کے بعد نیوزی لینڈ کامیابی حاصل نہ کرسکی جبکہ پاکستان نے پانچ ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کی جبکہ3 ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوئیں۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ کا دوسرا دن : ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹ پر 106رنزبنا لئے

    ابوظہبی ٹیسٹ کا دوسرا دن : ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹ پر 106رنزبنا لئے

    ابوظہبی : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے ابوظہبی ٹیسٹ کا دوسرا روز پاکستان کےنام رہا۔ ویسٹ انڈیز نے کھیل کےاختتام تک چار وکٹ پر ایک سو چھ رنز بنالئے۔ پاکستان اپنی پہلی اننگز میں چار سو باون رنزپر آؤٹ ہوگیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹیسٹ میں شاہینوں نے کالی آندھی کے گھرد گھیرا تنگ کردیا۔ کھیل کےاختتام سے دو اوورز قبل پاکستان نے بیک ٹو بیک دو وکٹیں حاصل کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ ویسٹ انڈیز نےاننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا۔

    pak-post-1

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے پاکستان کے 452رنز کیخلاف جانسن اور براوو نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن دونوں بلے باز ہی پاکستانی باولر ز کی طوفانی گیندوں کا سامنا کرنے میں ناکام رہے اور صرف 12,43رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

    pak-post-2

    تیسرے نمبر پر آنے والے براتھ ویٹ 21رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے جبکہ سیمول 30رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ یاسرشاہ نے پہلے ٹیسٹ کے سنچری میکر ڈیرن براوو کو چلتا کیا۔

    pak-post-3

    مارلن سیموئلز اوربرتھ ویٹ کی شراکت خطرہ بننے ہی والی تھی کہ راحت علی کی گیند اپنا کام کرگئی۔ کھیل کےاختتام تک ویسٹ انڈیز نےچار وکٹ پرایک سو چھ رنزبنا لئے۔

    cricket2

    ویسٹ انڈیز کو خسارہ ختم کرنے کے لئے چھ وکٹوں پر مزید تین سو چھیالیس درکار ہیں۔ دوسرے روز پاکستان ایک سو چھیالیس رنزکا اضافہ کرکےآل آؤٹ ہوگیا تھا۔

    cricket_main

    مصباح الحق نروس نائنٹیز میں شکار ہوئے۔ یونس کی سنچری، اسد شفیق اور سرفراز کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان پہلی میں چار سو باون رنزبنانے میں کامیاب ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان پہلی اننگ میں 452 رنز بناکرپویلین واپس

     قومی ٹیم کے مایہ ناز باولر یاسر شاہ نے ایک اور انتہائی شاندار اعزاز حاصل کر لیاہے ،وہ متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ میچوں میں 50 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے باولر بن گئے جبکہ راحت ٹیسٹ کرکٹ میں پچا س سے زائد وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم پیسر بن گئے ہیں۔

     

  • عید قُرباں کا دوسرا روز، قُربانی آج بھی جاری

    عید قُرباں کا دوسرا روز، قُربانی آج بھی جاری

    کراچی : آج عیدالضٰحی کا دوسرا دن ہے، عید قُرباں کے دوسرے روز بھی قُربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

    عیدالضٰحی  کے دوسرے روز شہری سنتِ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کررہے ہیں، گذشتہ روز بھی ملک بھر میں سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی۔

    قربانی کے بعد خواتین مزے مزے کے کھانوں تکہ کباب ،سیخ کباب اور دیگر اشیاء کی تیاری میں مصروف ہیں۔

    عید الضحیٰ کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی سے متعلق ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔

    دوسرے روز میں سنت ابراہیمی سے فارغ ہونے کے بعد عوام کی بڑی تعداد تفریحی مقامات کا رخ کررہی ہے، کراچی میں عوام کی بڑی تعداد  ساحل سمندر پہنچی لیکن دفعہ ایک سو چوالیس نے ان کی عید کا مزہ کرکرا کردیا ہے۔

     ،

  • دبئی ٹیسٹ:سری لنکا کے چاروکٹوں کے نقصان پرایک سو پچپن رنز

    دبئی ٹیسٹ:سری لنکا کے چاروکٹوں کے نقصان پرایک سو پچپن رنز

      دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے آخری اطلاعات تک  چاروکٹوں کے نقصان پرایک سو پچپن رنزبنالئے۔ دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا، قومی ٹیم ایک سو پینسٹھ رنز پر پویلین لوٹ گئی، پاکستان ٹیم کے سات بیٹسمین ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔میچ کے دوسرے روز پاکستانی بولرز سری لنکن بیٹسمینوں کو قابو کرنے میں ناکام رہے۔

    سری لنکا نےاپنی اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا، سری لنکا کی پہلی وکٹ چالیس رنز پر گری، جب اوپنر کرونارتنے جنید خان کو وکٹ دے بیٹھے، پہلے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر ستاون رنز بنالئے تھے، مہمان ٹیم کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید ایک سو آٹھ رنز درکار ہے۔