Tag: دوسرا سیزن

  • ہاؤس آف ڈریگن کا دوسرا سیزن کب ریلیز ہوگا؟

    ہاؤس آف ڈریگن کا دوسرا سیزن کب ریلیز ہوگا؟

    دنیا بھر میں مشہور گیم آف تھرونز کے پریکوئل ہاؤس آف ڈریگن کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے جسے اگلے برس ریلیز کردیا جائے گا۔

    امریکی ٹی وی نیٹ ورک ایچ بی او کی سیریز ہاؤس آف ڈریگن کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ برطانیہ میں شروع ہو چکی ہے اور اسے 2024 میں نشر کیا جائے گا۔

    ہالی ووڈ پر رپورٹنگ کرنے والی ویب سائٹ ڈیڈ لائن کے مطابق سیریز کا دوسرا سیزن پہلے سیزن کے مقابلے میں مختصر ہوگا۔

    متعدد ذرائع کی طرف سے یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ ایچ بی او کی جانب سے ہاؤس آف ڈریگن کا تیسرا سیزن بھی بنایا جائے گا، ایچ بی او کی ایک ترجمان نے بتایا کہ سیزن 2 میں دو اقساط کم کرنے کا فیصلہ سٹوری کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

    خیال رہے ہاؤس آف ڈریگن ایچ بی او کے مشہور زمانہ شو گیم آف تھرونز کا پریکوئل اور اس میں دکھائے گئے واقعات سے تقریباً 200 سال پہلے کی کہانی ہے جب ٹارگیریئن خاندان کی حکومت کا آغاز ہوا تھا۔

    ہاؤس آف ٹارگیریئن وہی خاندان ہے جس سے گیم آف تھرونز میں ڈینیرس ٹارگیریئن عرف ملکہ کھلیسی تعلق رکھتی ہیں اور اس سیریز میں ملکہ کھلیسی کے آباؤ اجداد کی بادشاہت کی کہانی بتائی گئی ہے۔

    اس خاندان کی خاص بات یہ ہے کہ ملکہ کے بطن سے ڈریگن پیدا ہوتے ہیں جنہیں پال کر ان سے کام لیا جاتا ہے، ہاؤس آف دی ڈریگن کی پہلی قسط میں بھی ٹارگیریئن ہاؤس کے ڈریگن دکھائے گئے ہیں۔

    ہاؤس آف دی ڈریگن کی مرکزی کاسٹ میں ملی اے کلاک، میٹ سمتھ، ایما ڈارسی، اولویا کک اور پیڈی کونسیڈائن شامل ہیں جبکہ اس کہانی کو بھی جارج آر آر مارٹن کی کتاب فائر اینڈ بلڈ سے ہی لیا گیا ہے۔

    گزشتہ سال اگست میں ہاؤس آف دی ڈریگن کی ریلیز ہونے والی پہلی قسط نے ہی مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا، جبکہ فلموں اور سیریز کی ریٹنگ کی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی پر اسے 9.1 ریٹ کیا گیا۔

  • برقعہ ایونجر کا دوسرا سیزن ،اےآروائی کےچینل نیکلوڈین پر

    برقعہ ایونجر کا دوسرا سیزن ،اےآروائی کےچینل نیکلوڈین پر

    کراچی : پاکستان کی سب سے مشہور کارٹون سیریز برقعہ ایونجر کا دوسرا سیزن اے آر وائی ڈیجیٹل کے چینل نیکلوڈین پردھوم مچانے آرہا ہے۔

    اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، پہلے کامیاب سیزن کے بعد پاکستان کی سب سے مشہور کارٹون سیریز برقعہ ایونجر کا دوسرا سیزن نیکلوڈین پر شروع ہورہا ہے۔

    برقعہ ایونجر کہانی ایک ایسی اسکول ٹیچر کی ہے۔جو بھیس بدل کر امن سچ اور تعلیم کے لیےلڑتی ہے۔ فلم کے نئے گانے بابا بندوق نے ریلیز ہوتے ہی بچوں سمیت بڑوں میں بھی یکساں مقبولیت حاصل کر لی۔

    اپنے دوسرے سیزن میں پاکستانی اینیمیٹڈ فلم برقعہ ایونجر یکم فروری سے شام ساڑھے پانچ بجےاے آر وائی ڈیجیٹل کے بچوں کے پسندید ہ چینل نیکلوڈین پردھوم مچانے آرہی ہے۔