Tag: دوسرا سیمی فائنل

  • جنوبی افریقا کو ہرا کر نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

    جنوبی افریقا کو ہرا کر نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

    جنوبی افریقا کو 50 رنز سے شکست دے کر نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب دیے گئے 363 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 9 وکٹ کے نقصان پر 312 رنز بناسکی، فائنل اتوار 9 مارچ کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    ڈیوڈ ملر کی برق رفتار سنچری بھی رائیگاں گئی، وین ڈر ڈوسن نے 69 اور کپتان باووما نے 56 رنز بنائے، ایڈن مارکرم 31 رنز بناسکے۔

    ہینری کلاسن 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، رکلٹن 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میٹ ہینری اور گلین فلپس نے دو، دو وکتیں حاصل کیں۔

    اس س قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 363 رنز کا ہدف دیا۔

    نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل بنایا اور آسٹریلیا کے 356 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    رچن رویندرا نے 108 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، کین ولیمسن بھی 102 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    ڈیرل مچل 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ول ینگ 21 رنز بناسکے، ٹام لیتھم کو 4 رنز پر ربادا نے بولڈ کیا، گلین فلپس 49  رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    جنوبی افریقا کی جانب سے کاگیسو ربادا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لنگی نگیدی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

     نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ آج کے میچ کی فاتح ٹیم 9 مارچ کو دبئی میں بھارت سے فائنل میچ کھیلے گی۔

    رواں ایونٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہی جب کہ نیوزی لینڈ نے ایک میچ بھارت سے ہارا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    باہمی میچوں میں دونوں ٹیموں کا تقابل کریں تو جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔ اب تک کھیلے گئے 73 میچوں میں 42 میں پروٹیز کامیاب رہے۔ 26 میں نیوزی لینڈ کو فتح نصیب ہوئی جب کہ پانچ بے نتیجہ رہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اپنے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیل رہی ہے اور فائنل میں بلیو شرٹس کے کوالیفائی کرنے کے باعث اب یہ بڑا میچ 9 مارچ کو دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔

  • چیمپئنز ٹرافی: دوسرے سیمی فائنل میں آج جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ مدمقابل

    چیمپئنز ٹرافی: دوسرے سیمی فائنل میں آج جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ مدمقابل

    چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل آج جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا فاتح ٹیم 9 مارچ کو فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی۔

    پاکستان کی میزبانی میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل آج جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ فاتح ٹیم 9 مارچ کو دبئی میں کھیلے جانے والے فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی۔

    کیویز اور پروٹیز دونوں آج ایک دوسرے کو زیر کر کے فائنل کھیلنے کے لیے جان توڑ کوشش کریں گے۔ تاہم رواں ایونٹ میں جنوبی افریقہ اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہی جب کہ نیوزی لینڈ نے ایک میچ بھارت سے ہارا ہے۔

    تاہم کیوی کپتان مچل سینٹنر میچ کے حوالے سے پر امید ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ دبئی کی کنڈیشن مختلف تھیں۔ لاہور کی پچ کا اندازہ ہے اور یہاں سہ فریقی سیریز کے میچ کھیل چکے ہیں۔

    باہمی میچوں میں دونوں ٹیموں کا تقابل کریں تو جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔ اب تک کھیلے گئے 73 میچوں میں 42 میں پروٹیز کامیاب رہے۔ 26 میں نیوزی لینڈ کو فتح نصیب ہوئی جب کہ پانچ بے نتیجہ رہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اپنے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیل رہی ہے اور فائنل میں بلیو شرٹس کے کوالیفائی کرنے کے باعث اب یہ بڑا میچ 9 مارچ کو دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-first-semi-final-aus-vs-india/

  • سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کو 10وکٹ سے عبرتناک شکست

    سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کو 10وکٹ سے عبرتناک شکست

     ایڈیلیڈ: : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو انگلینڈ نے 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا جہاں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    169 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کے اوپنر نے بھارت کے خلاف دھواں دھار اننگز کھیل کر بھارت کے فائنل کے ارمانوں پر پانی پھیرتے ہوئے ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔

    بھارتی بولرز ایک بھی انگلش کھلاڑی کو آؤٹ نہ کرسکے، ایلکس ہیلز نے 47 گیندوں پر 86 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جبکہ کپتان جوس بٹلر نے بھی 49 گیندوں پر 80 رنز کی جارحانہ بیٹنگ کی، اس کے علاوہ انگلینڈ کے کرس جارڈن نے3کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

    پاکستان کا13نومبر کو ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔

    بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، ویرات کوہلی اور ہاردیک پانڈیا نے نصف سنچریاں اسکور کیں، جبکہ ٹیم کے کپتان روہت شرما 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    انگلش ٹیم کے کپتان جوس بٹلر نے کہا کہ آج ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، مارک ووڈ اور ڈیوڈ ملان انجری کے سبب نہیں کھیل رہے ان کی جگہ کرس جارڈن اور فل سالٹ فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

  • چیمپیئنز ٹرافی: بنگلہ دیش کو شکست، بھارت فائنل میں پہنچ گیا

    چیمپیئنز ٹرافی: بنگلہ دیش کو شکست، بھارت فائنل میں پہنچ گیا

    برمنگھم: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپیئن بھارت نے بنگال ٹائیگرز کو 9 وکٹوں سے بآسانی شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل آج بنگال ٹائیگرز اور بھارتی ٹیم کے درمیان برمنگھم میں کھیلا گیا، جہاں بنگلہ دیش نے بھارت کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے 265 رنز کا ہدف دیا۔

    بھارتی اننگز

    ہدف کے تعاقب میں بھارت نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنرز نے اچھی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنائی، شیکر دھون 46 کے انفرادی جبکہ 87 کے مجموعی اسکور پر پویلین مشرفی مرتضیٰ کا نشانہ بن کر پویلین روانہ ہوئے۔

    بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کمان سنبھالی اور روہت شرما کے ہمراہ اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل تک رسائی دلوائی، روہت شرما 123 اور ویرات کوہلی نے 96 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ویرات کوہلی نے میچ میں 8 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔

    بنگلہ دیش اننگز

    بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال نے 79 اور مشفق الرحمان 65 رنز بنا کر نمایاں رہے ان دونوں کے درمیان 123 رنز کی پارٹنر شپ رہی ساتھ ہی مشرفی مرتضیٰ نے قیمتی 30 رنز بنائے جب کہ بھارت کی جانب سے کمار، جادیود اور بومرا نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ جڈیجا ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب رہے۔

    بنگلہ دیش نے اپنی پہلی وکٹ صرف 1 رنز کے مجموعی اسکور پر گرنے کے باوجود جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور صابر رحمان نے تیز کھیلتے ہوئے 19 رنز بنائے تاہم وہ بھی آؤٹ ہو گئے تو تمیم اقبال اور مشفق الرحمان نے ٹیم کو سنبھالا۔

    بنگلہ دیش اننگز کی تصویری جھلکیاں

    بھارتی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے

    بنگہ دیشی کپتان ان کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے

    بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

    خیال رہے کہ گروپ بی میں بھارتی ٹیم تین میں سے دو میچ جیت کر ٹاپ پوزیشن پرتھی جبکہ بنگلہ دیش ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ہاری، نیوزی لینڈ سے جیتی اور بارش کے باعث آسٹریلیا سے میچ برابر رہا۔

    پاک بھارت فائنل اتوار کو ہوگا

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ایونٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔


    چیمپیئنزٹرافی: پاکستان انگلینڈ کوشکست دے کرفائنل میں پہنچ گیا


    یاد رہےکہ ون ڈے میچز میں بنگلہ دیش کے خلاف بھارت کا پلڑا بھاری ہے،32 میں سے26 مقابلے بھارت نے جیتے جبکہ پانچ میں فتح بنگلہ دیش کے حصے میں آئی۔

    واضح رہےکہ بھارت اور بنگلہ دیش دونوں ٹیموں کےلیے یہ میچ انتہائی اہم ہے، آج کے میچ کی فاتح ٹیم کا 18جون کو پاکستان سے مقابلہ ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • دوسرا سیمی فائنل ، آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    دوسرا سیمی فائنل ، آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    سڈنی : ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور انڈیا مدِ مقابل ہیں۔

    دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے  بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    آسڑیلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور آورن فنچ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ڈیوڈ وارنر سات گیندوں پر 12 رنز بنا کر امیش یادو کی ایک گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

    جس کے بعد آرون فنچ اور سٹیو سمتھ وکٹ پر موجود ہیں، آسٹریلیا نے اب تک 12اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 64رنز بنا لئے ہیں، سٹیو سمتھ 30، جب کہ آرون فنچ 11 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

    مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے اسلئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے لیکن میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور آخری میچ جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔

     دلچسپ بات یہ کہ آسٹریلیا نے اب تک کرکٹ ورلڈ کپ میں کوئی سیمی فائنل نہیں ہارا، جب کہ بھارت نے تین میں سے دو سیمی فائنل جیتے ہیں، بھارت دفاعی چیمپیئن ہے۔

    یہ میچ جیتنے والی ٹیم 29 مارچ کو ورلڈ کپ فائنل میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گی، جس نے 24 مارچ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔