Tag: دوسرا مقدمہ

  • چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کے خلاف دوسرا مقدمہ بھی سامنے آگیا

    چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کے خلاف دوسرا مقدمہ بھی سامنے آگیا

    کراچی : چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کے خلاف ایک اور مقدمہ سامنے آگیا، مقدمات جلاؤگھیراؤ،دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کے خلاف دوسرا مقدمہ بھی سامنے آگیا۔

    آفاق احمد پر عوامی کالونی کے علاوہ لانڈھی میں بھی مقدمہ درج ہوا ، ان کو 2 مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جلاؤگھیراؤ اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ، ان کو دونوں مقدمات میں ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔

    حکام نے کہا کہ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ کو فیروزآباد تھانے کے لاک اپ میں رکھا گیا ہے، ان کو کچھ دیر میں عدالت لے جایا جائے گا۔

    پولیس نے بتایا کہ آفاق احمدکی عدالت منتقلی کیلئے فیروزآباد تھانے میں بکتر بند پہنچادی گئی جبکہ لانڈھی پولیس کی جانب سے 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سے 2 مہاجرقومی موومنٹ کے کارکن ہیں اور گرفتار کارکنان نے 21 ساتھیوں کے نام پولیس کو بتا دیے ہیں۔

  • نریندر مودی پر تنقید،کپل شرماپرکے خلاف دوسرامقدمہ درج

    نریندر مودی پر تنقید،کپل شرماپرکے خلاف دوسرامقدمہ درج

    ممبئی: معروف کامیڈین کپل شرما بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرکے مشکل میں پھنس گئے ہیں جس کے بعدان کے خلاف دوسرا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق کامیڈین کپل شرما نے گزشتہ دنوں ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے دفتر کے لیے رشوت طلب کیے جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد کپل شرما کو ریاستی حکومت کی جوابی کارروائی کا سامنا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میونسپل کارپوریشن نےگھر میں غیر قانونی تعمیرات کے لیے درخت کاٹنے پر کامیڈین کپل شرما کے خلاف ماحولیاتی آلودگی کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جس کے بعد اداکار کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں جس پر کپل شرما بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

    کپل شرما نے اس حوالے سے اپنے دوست اداکار ویویک اوبرائے کے والداور سیاسی رہنما سریش اوبرائے سے مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ممبئی میونسپل کارپوریشن نے معروف کامیڈین کپل شرما پر فلیٹ میں غیرقانونی تعمیرات پر مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن اب ان پر ماحولیاتی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے بعد ایک ہفتے میں ان پر دوسرا مقدمہ بنایا گیا ہے۔