Tag: دوسرا ون ڈے

  • پاکستان اورآئرلینڈ آج دوسرے ون ڈے میں مدمقابل ہونگے

    پاکستان اورآئرلینڈ آج دوسرے ون ڈے میں مدمقابل ہونگے

    ڈبلن : پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ون ڈے میچ آج ڈبلن میں کھیلا جائےگا۔ شاہینوں نے کمرکس لی۔ پاکستان کے لئے ہرمیچ ڈو اینڈ ڈائی بن گیا۔

    ورلڈ کپ دو ہزار انیس میں براہ راست کوالیفائی کرنے کیلئے پاکستان کو آئرلینڈ اورانگلینڈ کیخلاف ہر میچ جیتنا ہوگا۔ ناکامی کی صورت میں میگا ایونٹ میں شرکت کے لالے پڑجائیں گے۔

    آئرلینڈ کو پہلے ون ڈے میں ہراکر پاکستان پہلی رکاوٹ دور کرچکا ہے۔ اب رینکنگ بہتر بنانے کا ایک اور موقع ہے انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز برابر اور آئرلینڈ کو شکست دینے کے بعد شاہینوں کے حوصلے بلند ہیں لیکن نویں پوزیشن سے بہتری کا سفر آسان نہیں۔

    پاکستان 87 پوائنٹس لے کر نویں نمبر پر موجود ہے جب کہ ویسٹ انڈیز7 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 94 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر فائز ہے، پاکستانی ٹیم اگر آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف تمام میچز جیتنے میں کامیاب رہی تو وہ ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑ کر آٹھویں پوزیشن حاصل کرسکتی ہے۔

    آئرلینڈ کیخلاف دونوں میچز جیت کر پاکستان اپنے 87 رینکنگ پوائنٹس برقرار رکھ پائے گا، دوسری کسی بھی صورت میں گرین شرٹس کو خسارہ ہوگا۔

    ڈبلن میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، خدشہ ہے کہ بارش میچ کا مزہ کرکرا کرسکتی ہے۔ دوسرا ون ڈے پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر پونے تین بجے شروع ہوگا۔

     

  • دوسرا ون ڈے:شاہین اورکیویز آج شارجہ میں مد مقابل ہونگے

    دوسرا ون ڈے:شاہین اورکیویز آج شارجہ میں مد مقابل ہونگے

    شارجہ : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے دوسرے میچ کے لئے شارجہ میں  پڑاؤ۔ ڈال دیا ہے . پہلے ون ڈے کی شاندار کامیابی کے بعد قومی کھلاڑیوں کا مورال بلندہے۔

    پاکستانی بلے باز شارجہ میں تیسرے ٹیسٹ کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے بے تاب ہیں، قومی ٹیم میں دوسرے ون ڈے کے لئے ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ فاسٹ بولر عمر گل کی جگہ سہیل تنویر کو موقع دیا جاسکتا ہے۔

    آل راونڈر محمد حفیظ دوسرے میچ میں شرکت کے بعد پاکستان واپس چلے جائیں گے۔ جہاں وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولنگ ایکشن پر کام کریں گے، کیوی ٹیم سیریز برابر کرنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگائے گی۔

    کیوی کپتان کین ولیمسن بولنگ پر پابندی کے خاتمے کے بعد شارجہ ون ڈے میں پاکستان کے خلاف مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں۔ کیوی کپتان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی پر عزم ہیں دوسرا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

  • پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، دوسرا ون ڈے کل شارجہ میں کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، دوسرا ون ڈے کل شارجہ میں کھیلا جائے گا

    شارجہ : پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے دوسرے میچ کے لئے شارجہ میں پڑاؤ ڈال دیا ہے، پہلے ون ڈے کی شاندار کامیابی کے بعد قومی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔

    پاکستانی بلے باز شارجہ میں تیسرے ٹیسٹ کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے بے تاب ہیں، قومی ٹیم میں دوسرے ون ڈے کے لئے ایک تبدیلی کا امکان ہے، فاسٹ بولر عمر گل کی جگہ سہیل تنویر کو موقع دیا جاسکتا ہے۔

    آل راونڈر محمد حفیظ دوسرے میچ میں شرکت کے بعد پاکستان واپس چلے جائیں گے، جہاں وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولنگ ایکشن پر کام کریں گے، کیوی ٹیم سیریز برابر کرنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگائے گی۔

    کیوی کپتان کین ولیمسن بولنگ پر پابندی کے خاتمے کے بعد شارجہ ون ڈے میں پاکستان کے خلاف مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں، کیوی کپتان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی پُر عزم ہیں، دوسرا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

  • دوسرا ون ڈے، ویسٹ انڈیزکیخلاف بھارت 48 رنز سے کامیاب

    دوسرا ون ڈے، ویسٹ انڈیزکیخلاف بھارت 48 رنز سے کامیاب

    دہلی :بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں اڑتالیس رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے۔دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔

    مڈل آرڈر بیٹسمینوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بھارت نے سات وکٹوں پر دو سو تہتر رنز اسکور کیے۔ کوہلی،رائنا اور دھونی نے نصف سنچریاں بنائیں۔ ویسٹ انڈیز کیلئے جیروم ٹیلر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم دو سو پندرہ رنز پرآؤٹ ہوگئی۔ ڈوین براوؤ نے ستاون رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد شامی نے چار،روندرا جڈیجا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • دبئی ون ڈے، آسٹریلیا نے پاکستان کو5 وکٹوں سے شکست دے دی

    دبئی ون ڈے، آسٹریلیا نے پاکستان کو5 وکٹوں سے شکست دے دی

    دبئی: آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں پانچ وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔

    آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بے جھجک بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر نے کپتان کے فیصلے کی لاج بھی رکھی۔ احمد شہزاد اور سرفراز احمد نے ایک سو چھبیس رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کو آئیڈیل آغاز فراہم کیا۔ اوپنرز کے جان لڑانے کےبعد مڈل آڈر اور ٹیل اینڈرز نے جان چھڑائی۔ تاہم پاکستانی ٹیم دوسو پندرہ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    جواب میں معمولی ہدف دیکھ کر کینگروز بھی بولرز پر ایسے جھپٹے کہ شاہینوں کے تمام حربے ناکام ہوئے، محمد عرفان،آفریدی اور رضا حسن ایک بھی بلے بازوں کو مشکل میں نہ ڈال سکے، گلن میکسویل کی چھہتر رنز کی بدولت آسٹریلیا نے چوالیسویں اوور میں ہدف حاصل کرکے ایک اور سیریز اپنے نام کی۔

  • دوسرا ون ڈے: پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیمیں آج مد مقابل ہونگی

    دوسرا ون ڈے: پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیمیں آج مد مقابل ہونگی

    دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے کی سیریز کا دوسرا میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق سیریز میں واپسی کے لئے پرعزم ہیں۔ پاکستان کے پاس ہارنے کے لئے اب کچھ بھی نہیں۔

    دبئی کے میدان میں گرین شرٹس اپنی بقا کی جنگ لڑیں گے۔ آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔اس وقت صورتحال یہ ہے کہ جیت سیریز برابر کردے گی ہار گئے تو سیریز شاہینوں کے ہاتھ سے نکل جائے گی۔

    گرین شرٹس کے لئے میچ ڈو اینڈ ڈائی ہوگا۔ بیٹسمینوں کو وکٹ پر جم کر کھیلنا ہوگا۔ آخری ون ڈے کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ زرائع کے مطابق اسد شفیق اور انور علی کی جگہ پلیئنگ الیون میں صہیب مقصود اور رضا حسن کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

    انجری کے باعث محمد حفیظ کے بعد جنید خان بھی سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔ ادھر پاکستان کو اسپن جال میں پھنسانے کے لئے آسٹریلوی ٹیم میں مچل مارش کی جگہ زیویر دوہرٹی کو جگہ دی گئی ہے۔

    کپتان مصباح الحق کہتے ہیں ٹیم کو ایک اچھی اننگز کی ضرورت ہے۔ جیت کے لئے سردھڑ کی بازی لگادیں گے۔

  • پاکستان  بمقابلہ آسٹریلیا، دوسرا ون ڈے کل دبئی میں ہوگا

    پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، دوسرا ون ڈے کل دبئی میں ہوگا

    دبئی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے کی سیریز کا دوسرا میچ کل دبئی میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق سیریز میں واپسی کے لئے پرعزم ہیں۔

    آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان جیت گیا تو سیریز برابر ہوگی  ہار گئے تو سیریز ہاتھ سے نکل جائے گی، گرین شرٹس کے لئے ڈو اینڈ ڈائی میچ ہوگا، بیٹسمینوں کو وکٹ پر جم کر کھیلنا ہوگا۔

    ٹی ٹوئنٹی اور پہلے ون ڈے میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی تھی، وکٹیں انجری کے سبب سیریز سے باہر ہونے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر جنید خان کی جگہ سہیل تنویر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    ادھر پاکستان کو اسپن جال میں پھنسانے کے لئے آسٹریلوی ٹیم میں مچل مارش کی جگہ زیویر دوہرٹی کو جگہ دی گئی ہے، دبئی کی وکٹ اسپنرز کو سپورٹ کرسکتی ہے۔

    کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم کو ایک اچھی اننگز کی ضرورت ہے، جیت کے لئے سردھڑ کی بازی لگا دیں گے۔

  • کارڈف: دوسرا ون ڈے، بھارت نے انگلینڈ کو 133 رنز سے شکست

    کارڈف: دوسرا ون ڈے، بھارت نے انگلینڈ کو 133 رنز سے شکست

    کارڈف :بھارت نے سریش رائنا کی سنچری اور بولرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں ڈی ایل میتھڈ کے تحت ایک سو تینتس رنز سے شکست دے دی، بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    کارڈف میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے سریش رائنا کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں تین سو چار رنز بنائے۔ رائنا ایک سو ،روہت شرما اور دھونی باون باون رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    بارش کے مداخلت کے باعث انگلینڈ کو سینتالیس اوورز میں دو سو پچانوے رنز کا ہدف ملا، جدیجا اور ایشون نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو ایک سو اکسٹھ رنز پر پویلین بھیج کر سیریز میں پہلی کامیابی سمیٹی۔

    جدیجا نے چار اور ایشون نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تیسرا ون ڈے تیس اگست کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

  • ہیمبینٹوٹا : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا

    ہیمبینٹوٹا : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا

    ہیمبینٹوٹا : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے کی سیریز کا دوسرا میچ آج ہیمبینٹوٹا میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    کولمبو میں مسلسل بارش کے سبب سیریز کا دوسرا ون ڈے ہمبنٹوٹا منتقل کردیا گیا ہے، میچ بدھ کو شیڈول تھا لیکن اب دوسرا ون ڈے منگل کو ہونے کی وجہ سے ایک ریزرو ڈے رکھا گیا ہے، ڈے نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، پہلے ون ڈے کے ہیرو صہیب مقصود اور فواد عالم رہے تھے، دونوں بیٹسمینوں نے مشکل وقت میں ریکارڈ شراکت قائم کی اور نصف سینچریاں بناتے ہوئے ٹیم کو اہم فتح دلائی۔

    پاکستان دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کی شکست کا بدلہ بھی لے سکتا ہے، آسٹریلیا میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ دینے کی وجہ سے آف اسپنر سعید اجمل ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کم بیک کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، دوسرے میچ میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔