Tag: دوسرا ون ڈے

  • برسبین:آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیدی

    برسبین:آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیدی

    جیمز فولنکر کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    انگلینڈ کی ٹیم ایک مرتبہ منزل پر پہنچ کر ناکام ہوگئی۔ برسبین میں بھی مہمان ٹیم کی ناکامی کا سفر جاری رہا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ایوائن مورگن کی سینچری کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر تین سو رنز بنائے۔

    مورگن نے ایک سو چھ رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ این بیل نے ارسٹھ اور جوز بٹلر نے انچاس رنزبنائے۔ جواب میں آسٹریلیا نےجیمز فولنکر کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت انگینڈ سے فتح چھین لی۔

    فولنکر نے سینتالیس گیندوں پر پانچ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے انہتر رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ شان مارش اور گلین میکسویل نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔

     

  • دبئی: پاکستان اور سری لنکا آج دوسرے ون ڈے میں مد مقابل ہونگے

    دبئی: پاکستان اور سری لنکا آج دوسرے ون ڈے میں مد مقابل ہونگے

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا دوسرا ون ڈے آج دبئی میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کا پاکستان نے کردیا ہے فاتحانہ آغاز، جنرل ساؤنڈ شارجہ ون ڈے رہا ہائی اسکوررنگ، بیٹسمینوں نے کی بولرز کی جم کر دھلائی، اب دبئی میں  پنجہ آزمائی ہوگی، پاکستان نے شارجہ میں تو لنکا ڈھائی کیا اب دبئی میں بھی پاکستان کرپائے سری لنکا کی دھنائی، پاکستانی بیٹسمینوں کی فارم میں واپسی نے سیریز کو کانٹے دار بنادیا ہے۔

      دونوں ٹیموں کے درمیان دبئی ون ڈے میں بھی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جارہی ہے، شرجیل خان ، حفیظ ، صہیب مقصود اور آفریدی توجہ کا مرکز ہوں گے تو دوسری جانب حریف بیٹسمین بھی مقابلے کے لئے پوری طرح تیار ہوں گے۔