Tag: دوسرا ٹی ٹوئنٹی

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان اور بنگلادیش آج مد مقابل ہوں گے

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان اور بنگلادیش آج مد مقابل ہوں گے

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے سلسلے میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان نے مہمان ٹیم کو پہلے میچ میں 37 رنز سے شکست دی تھی۔

    پاکستان اگر آج دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی جیت جاتا ہے تو قومی ٹیم کو 3 بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں فیصلہ کُن برتری حاصل ہوجائے گی۔

    پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق یہ میچ رات 8 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

    بنگلادیش کے بولنگ کوچ مشتاق احمد کا بیان:

    واضح رہے کہ پہلے میچ شکست کے بعد بنگلادیش کے بولنگ کوچ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں ان کی ٹیم کم بیک کرے گی۔

    بنگلادیش کے بولنگ کوچ مشتاق احمد نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بنگلادیش سیریز میں کم بیک کرے گا، جیت کے لیے پاکستان ٹیم کو کریڈٹ دیتا ہوں۔

    مشتاق احمد نے کہا پاکستان ٹیم نے جس طرح کی کرکٹ کھیلی اسے کریڈٹ جاتا ہے، شاداب خان نے لمبے عرصے بعد شان دار پرفارمنس دی ہے، آغا سلمان نے بھی بہت اچھا کھیلا، ان کی بیٹنگ پر فخر ہے۔

    بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ 200 رنز کا تعاقب ہو تو 13 یا 14 رن ریٹ برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے، میچ شروع ہوتے ہی پچ سے بولرز کو مدد مل رہی تھی، دو تین چھکوں کے بعد وکٹ ملے تو مورال بلند ہوتا ہے۔

    انھوں نے بنگلادیش کی مستقبل کی تیاریوں کے حوالے سے بتایا کہ ورلڈ کپ کے لیے بہترین کمبی نیشن بنانے پر غور ہو رہا ہے، نجم الحسن شانٹو کو آئندہ میچز میں چانس ملے گا۔

    پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا چاہتا ہوں، حسن علی

    انھوں نے کہا ”میں ایک سال سے بنگلادیش ٹیم کے ساتھ کام کر رہا ہوں، بنگلادیشی عوام پاکستان سے بہت محبت کرتے ہیں، پاکستان ٹیم کہیں بھی ہو، بنگلادیشی عوام سپورٹ کرتے ہیں۔“

  • پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔

    قومی ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں زمبابوے پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    پاکستان کی جانب سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے فائنل الیون کا اعلان بھی کردیا گیا ہے، جس میں سلمان علی آغاز کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

    دیگر کھلاڑیوں میں طیب طاہر، عرفان خان، صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔

    قومی ٹیم میں زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وننگ کمبی نیشن کو ہی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے موقف پر ڈٹا ہوا ہے، پی سی بی

    واضح رہے کہ اتوار کو قومی ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی، طیب طاہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دیدی

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دیدی

    سڈنی: تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 13 رنز سے شکست دیدی۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج سڈنی میں کھیلا گیا، جہاں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں بھی کامیاب حاصل کرلی جس کے بعد کینگروز کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    آسٹریلیا نے پہلے کھیل کر 9 وکٹوں پر147 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 134 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

    آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا تاہم پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی پہلی اور دوسری وکٹ 52رنز پر گری، اوپننگ بیٹر جیک فریزر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد آسٹریلیا کے کپتان جوش  انگلس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے یہ دونوں وکٹیں حاصل حارث رؤف نے حاصل کیں۔

    پاکستان کے خلاف میزبان آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 56 رنز پر گری، اوپنر میتھیو شارٹ 32 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 اور عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو وکٹیں صفیان مقیم کے حصے میں آئیں۔ 148 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 19.4اوورز میں 134 رنز بنا کر ہی آل آؤٹ ہوگئی۔

    پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ عرفان خان 37 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے اور کپتان محمد رضوان نے 16 رنز بنائے۔

    قومی ٹیم کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 5، عباس آفریدی نے 4، بابراعظم نے 3 اور حارث رؤف نے 2 رنز بنائے جبکہ پاکستان کے چار کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے جس سلمان آغا، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

    آسٹریلیا کے اسپینسر جانسن نے 26 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، ایڈم زمپا نے2 اور زاویئر بارٹلیٹ نے ایک وکٹ لی، آسٹریلیا کے اسپینسر جانسن عمدہ بولنگ کارکردگی پرپلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

    آسٹریلیا کے خلاف آج  دوسرے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی، حسیب اللہ کی جگہ سفیان مقیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے میکسویل کی شاندار اننگز کی بدولت کامیابی حاصل کی تھی، بارش کے باعث صرف 7اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا تھا۔

    واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اب تک 26 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کا انعقاد ہوچکا ہے، جبکہ دونوں ملکوں نے12، 12 میچز جیت رکھے ہیں جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا اور ایک میچ ٹائی ہوا۔

  • پاک آسٹریلیا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج سڈنی میں کھیلا جائے گا

    پاک آسٹریلیا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج سڈنی میں کھیلا جائے گا

    پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج سڈنی میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

    پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے میکسویل کی شاندار اننگز کی بدولت کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ بارش کے باعث صرف 7اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا تھا۔

    کینگروز آج سڈنی میں ون ڈے سیریز کی شکست کا بدلہ لینے کے لیے میدان میں اتریں گے جبکہ پاکستان کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہوگا۔

    سڈنی کی پچ اسپن کے لیے سازگار ہے جس کی وجہ سے قومی ٹیم میں سفیان مقیم کے ڈیبیو یا پھر عرفات منہاس کو شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ممکن ہے کہ نسیم شاہ کو ڈراپ کردیا جائے۔

    قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پہلے ٹی 20 میں دو اوورز میں 37 رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

    محمد رضوان نے صائم ایوب کو ٹی 20 میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی

    واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اب تک 26 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کا انعقاد ہوچکا ہے، جبکہ دونوں ملکوں نے12، 12 میچز جیت رکھے ہیں جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا اور ایک میچ ٹائی ہوا۔

  • بولرز کی شاندار کارکردگی، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان باآسانی فتحیاب

    بولرز کی شاندار کارکردگی، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان باآسانی فتحیاب

    پاکستانی بولرز کی شاندرار پرفارمنس کے باعث گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں باآسانی شکست دےدی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے مات دیدی۔ قومی کرکٹ ٹیم نے 91 رنز کا ہدف 47 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔

    پاکستان کی جانب سے ون ڈاؤن آنے والے محمد رضوان 45 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ عرفان خان نیازی 18 اور کپتان بابراعظم 14 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے بین لیسٹر، بریسویل اور ایش سودھی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین شاہ آفریدی کو ان کی شاندار بولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا.

    دریں اثنا پاکستانی بولرز نے راولپنڈی کی بیٹنگ فرینڈلی پچ پر نیوزی لینڈ کے بیٹرز کی ایک نہ چلنے دی اور پوری ٹیم کو محض 90 رنز پر چلتا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی پیس بیٹری کے آگے کیوی بیٹرز خزاں رسیدہ پتوں کی مانند ڈھیر ہوگئے اور کوئی بھی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19ویں اوور میں 90 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

    قومی ٹیم کے تمام بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، شاہین شاہ آفریدی نے 13 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    چار سال بعد قومی ٹیم کا حصہ بننے والے محمدعامر نے بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 رنز کے عوض دو وکٹیں اپنے نام کیں۔ اس کے عالوہ شاداب خان اور ابرار احمد نے بھی 2، 2 شکار کیے۔ نسیم شاہ ایک وکٹ لے سکے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین19، کول 15 اور فاکس کرافٹ 13 رنز بنا سکے۔ نیوزی لینڈ کے 7 بلے باز ڈبل فیگرزمیں بھی داخل نہ ہوسکے۔

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

    لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے شکست دی تھی۔

    پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم کی جانب سے نوجوان بیٹر صائم ایوب اور فخر زمان نے 47 ،47 رنز کی اننگز کھیلی۔

    پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے کیوی ٹیم کو باآسانی قابو کرلیا

    تاہم پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا اس حوالے سے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او ) لاہور کا کہنا ہے کہ میچ کیلئے سیکیورٹی اور ٹریفک کے انتظامات مکمل ہیں، 8 ہزار سے زائد افسران، جوان، لیڈیز اہلکار تعینات ہوں گی۔

    سی سی پی او کے مطابق میچ کے دوران ایلیٹ فورس کی 43، ڈولفن اسکواڈ کی107، پولیس رسپانس یونٹ کی 58 ٹیمیں پٹرولنگ کریں گی، روٹ، اسٹیڈیم، قیام گاہ سمیت اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سےمانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اور جنوبی افریقہ آج آمنے سامنے ہوں گے

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اور جنوبی افریقہ آج آمنے سامنے ہوں گے

    جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پرمشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ڈوپلیسی کی جگہ ڈیود ملر کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

    دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی فٹ ہوگئے ہیں اور ممکنہ طور پر آج کے میچ میں پاکستان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    محمد حفیظ کی ٹیم میں واپسی کی صورت میں ممکنہ طور پر حسین طلعت کو ٹیم سے ڈراپ کیا جائے گا۔

    پہلا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ پاکستان کو3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

    جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد پاکستان کی مسلسل 9 جبکہ ہدف کے تعاقب میں مسلسل 11 فتوحات کا سلسلہ بھی ٹوٹ گیا تھا۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016 کے بعد سے لے کر اب تک پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناقال شکست ہے۔

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی : سرفراز الیون نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی : سرفراز الیون نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    دبئی : قومی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شسکست دے دی، پاکستان نے تین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا.

    نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7وکٹوں کے نقصان پر153رنز اسکور کیے اور پاکستان کو جیت کے لیے154کا ہدف دیا۔

    جواب میں قومی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے بالر کی جم کر پٹائی کی اور19.4اوورز میں154اسکور بنا کر چھ وکٹوں سے یہ میچ بھی اپنے نام کرلیا، اس طرح پاکستان نے آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی سیریز میں شکست دے دی، شاہین شاہ آفریدی چار اوورز میں صرف 20رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ قرار پائے۔

    پاکستانی ٹیم کی جانب سے فخر زمان نے15 گیندوں پر24 رنز، بابر اعظم نے41 گیندوں پر40رنز، آصف علی 34گیندوں پر38رنز بنائے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی ٹی 20 سیریز میں یہ مسلسل11ویں کامیابی ہے، اس سے قبل پاکستان نے لگاتار دس ٹی 20 سیریز جیت رکھی ہیں۔

    اس سے قبل کیوز کی جانب سے کورے اینڈریسن 44 ناٹ آؤٹ جبکہ کولن منرو 44 اور اورکین ولیمسن37 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ شاہین آفریدی 3، محمد حفیظ اور  عماد وسیم نےایک ایک کھلاڑی کو نشانہ بنایا۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی جبکہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی جس کے تحت صاحبزادہ فرحان کی جگہ اوپنر فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔

    اسکواڈ

    یاد رہے کہ گزشتہ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دی، تھی، محمد حفیظ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز پرمشتمل سیریز کھیلی جائیں گی۔کیویز کو 0-2 سے شکست دے کر قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں مسلسل گیارہویں سیریز اپنے نام کرسکتا ہے۔

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 82 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 82 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    کراچی: ٹی ٹوئنٹی کی نمبرون ٹیم پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو82 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق سرفراز الیون نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو بڑے مارجن سے شکست دے کر سیریز جیت لی ہے۔

    پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 206 رنز کا مشکل ہدف دیا۔ پاکستان کی طرف سے  بابر اعظم نے 58 گیندوں پر97 رنز کی متاثر کن اننگز کھیلی، طلعت حسین نے41 گیندوں پر 63 رنز اسکور کیے۔

    رنز کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ پوری ٹیم 123رنز ہی بنا سکی۔ اسپیڈ اسٹار محمد عامر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچیز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کراچی میں کھیلا گیا، پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور تین وکٹوں کے نقٓصان پر 206  رنز بنائے۔ 

    ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا تھا کہ وہ بڑا ہدف دے کر میچ جینے کی کوشش کریں۔ اس مقابلے کے لیے گذشتہ میچ کے وننگ کمبونیشن برقرار رکھا گیا تھا۔

     ٹی ٹوئنٹی کے نمبرون کھلاڑی بابر اعظم کو اپنی شان دار اننگز کے لیے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سیریز کا آخری میچ کل نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    پہلا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو143رنز سے شکست دے دی

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے باؤلرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 60 رنز پرٹھکانے لگا کر میچ میں 143 رنز سے شکست دی تھی۔

    ویسٹ انڈیز کےخلاف ڈیبیو کرنے والے حسین طلعت کو میچ میں بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

    ٹیم نے شاندارپرفارمنس دی، شاہین آفریدی کو جلد موقع دیں گے، سرفرازاحمد

    یاد رہے کہ گزشتہ روز میچ کے بعد رمیز راجہ سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم نے شاندار پرفارمنس دی، شاہین آفریدی کو بھی جلدی موقع دیں گے۔

    دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن محمد کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار تھی، ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مایوسی ہوئی تاہم اگلے میچ میں ہم کم بیک کریں گے۔

    واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 20 اپریل 2008 کو پاکستان نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 102 رنز سے شکست دی تھی اور اس میچ میں پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر203 رنز بنائے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 16 رنز سے شکست دے دی

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 16 رنز سے شکست دے دی

    دبئی: پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپیئن کو دوسرے میچ میں 16 رنز سے شکست دے دی، تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔

    دبئی میں اکستان اور ویسٹ انڈیز درمیان کھیلے جانے والے تین میچوں کی سریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر قومی کرکٹ ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، پاکستان کی جانب سے اوپنر شرجیل خان اور خالد لطیف اوپننگ کرنے آئے۔ تاہم شرجیل جلد ہی 2 کے انفرادی اسکور پر بدری کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

    252579.3

    خالد لطیف نے 39 رنز بنائے، وہ رن آؤٹ ہو ئے جبکہ بابر اعظم 19 کے انفرادی اسکور پر بریتھویٹ کی گیند پر پولارڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

    252622

    شعیب ملک 37 رنز بنا کر براوو کی گیند پر پولارڈ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے، سرفراز 46 کے انفرادی سکور پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عمر اکمل نے کوئی رن نہیں بنایا، مقررہ اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 4 کھلاڑی ے نقصان پر مخالف ٹیم کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    جواب میں پاکستانی بولرز نے ویسٹ انڈین بلے بازوں کو قابو کرلیا، اوپنرز نے جان چھڑائی تو مڈل آڈرنے بھی جان نہ لڑائی، سیمویلز، براوؤ اور کیرون پولارڈ کسی کا بلا نہ چل سکا۔

    DUBAI, UNITED ARAB EMIRATES - SEPTEMBER 24:  Andre Fletcher of West Indies bats during the second T20 International match between Pakistan and West Indies at Dubai International Cricket Stadium on September 24, 2016 in Dubai, United Arab Emirates.  (Photo by Francois Nel/Getty Images)

    ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی سنیل نرائن نے جان ماری لیکن بہت دیر ہوچکی تھی، پاکستان نے میچ سولہ رنز سے جیت کر ورلڈ چیمپیئن کےخلاف سیریز جیت لی۔

    DUBAI, UNITED ARAB EMIRATES - SEPTEMBER 24:  Sohail Tanvir of Pakistan celebrates after dismissing Evin Lewis of West Indies during the second T20 International match between Pakistan and West Indies at Dubai International Cricket Stadium on September 24, 2016 in Dubai, United Arab Emirates.  (Photo by Francois Nel/Getty Images)

    میچ سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آج ہم پاکستانی اسپینرز کو کھیلے کی کوشش کریں گے ۔

    پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کل کی جیت سے کھلاڑیوں کے حوصلے بہت بلند ہوئے ہیں اور اہم گزشتہ میچ کی طرح آج بھی کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، فتح کے سلسلے کو برقرار رکھنے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔