Tag: دوسری سہ ماہی

  • سعودی عرب کی دوسری سہ ماہی میں آمدنی 80 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئی

    سعودی عرب کی دوسری سہ ماہی میں آمدنی 80 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئی

    سعودی عرب کی دوسری سہ ماہی میں آمدنی 80 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئی، مملکت کی کُل آمدنی 301.6 ارب ریال رہی۔

    عرب میڈیا نے بتایا کہ سعودی عرب کی کُل آمدنی 301.6 ارب ریال رہی، سعودی اخراجات 89.5 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں، سعودی بجٹ خسارہ دوسری سہ ماہی میں 9.1 ارب ڈالرز رہا۔

    سعودی عرب کی تیل آمدنی دوسری سہ ماہی میں 40.3 ارب ڈالرز ریکارڈ کی گئی، سعودی معیشت کا بڑا سہارا 151 ارب ریال پر مشتمل تیل کی آمدنی رہی۔

    عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ دوسری سہ ماہی میں 9.1 ارب ڈالرز بجٹ خسارے کے باوجود سعودی عرب کی آمدنی مستحکم ہے۔

    آئی ایم ایف نے ماضی میں سعودی عرب کے لیے پیش گوئی کی تھی اور کہا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے پیش نظر مملکت کی معیشت میں دُگنا سے زیادہ اضافہ ہوگا۔

    اب سعودی عرب کی دوسری سہ ماہی میں کُل 301.6 ارب ریال کی آمدنی مملکت کی معیشت کے بڑے حجم کی نشاندہی کرتی ہے جس میں آئندہ سالوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/saudi-arabia-economy-in-2022/

  • ٹک ٹاک کی 2023 کی دوسری سہ ماہی کی ’کمیونٹی گائیڈ لائنز‘ رپورٹ جاری

    ٹک ٹاک کی 2023 کی دوسری سہ ماہی کی ’کمیونٹی گائیڈ لائنز‘ رپورٹ جاری

    مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے ممتاز پلاٹ فارم ٹک ٹاک نے سنہ 2023 کی دوسری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

    مختصر دورانیے کی ویڈیوز کی ممتاز پلاٹ فارم ٹک ٹاک  نے سنہ2023ء کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون، 2023ء)کے لیے اپنی تازہ ترین کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ  غلط معلومات سے نمٹنے اور ایک محفوظ اور جامع مقام بنانے کے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2023ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں مجموعی طور پر 106,476,032  وڈیوز حذف کیں گئیں جو ٹک ٹاک  پراپ لوڈ کیں گئیں تمام ویڈیوز کا تقریباً 0.7 فیصد ہیں۔ ان ویڈیوز میں سے 66,440,775 خود کار نظام  کے ذریعے حذف کیں گئیں جبکہ 6,750,002 ویڈیوز کو ریویو کے بعد حذف کیا گیا۔

    پاکستان میں سنہ 2023ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران،کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر14,141,581 ویڈیوز حذف کیں گئیں۔ کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے علاوہ ٹک ٹاک  نے فعال طور پر اسپیم (spam) اکاؤنٹس اور متعلقہ کانٹینٹ کو بھی ہدف بنایا اور خودکار طریقے سے اسپیم اکاؤنٹس(spam accounts)کی تخلیق روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے۔

    سنہ 2023 کی دوسری سہ ماہی کے دوران، پاکستان میں، خلاف ورزی کرنے والی 83.6 فیصد ویڈیوز کو کسی کے دیکھنے سے پہلے ہی حذف کر دیا گیا اور ایک دن کے عرصے میں تقریباً 92.5 فیصد ایسی ویڈیوز کو مکمل طور پر حذف کیا گیا۔

     سنہ 2023ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران، فعال طریقے سے ویڈیوز کو حذف کرنے کی شرح 98.6 فیصد رہی۔  عالمی سطح پر  ٹک ٹاک نے نو جوان صارفین کے تحفظ کو ترجیح دیتے ہوئے 13 سال سے کم عمر افراد کے 18,823,040  اکاؤنٹس کو حذف کیا۔

    ٹک ٹاک کے مطابق کمیونٹی گائیڈ لائنزکو تمام صارفین کے لیے ایک محفوظ، جامع اور مستند تجربے کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے، ان پالیسیوں کا اطلاق ہر ایک اور ہر قسم کے کانٹینٹ پر ہوتا ہے اس سے واضح ہوتا ہے کہ ٹک ٹاک اْن کے نفاذ میں مستقل مزاجی دکھا رہا ہے اور مساوات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

    ٹک ٹاک  جدیدٹیکنالوجی اور انسانی جائزے کا مجموعہ استعمال کرتا ہے تاکہ اس کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کانٹینٹ کی نشاندہی اور تشخیص کی جاسکے اور اس کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکے۔

  • ڈیپازٹس میں 25فیصد اور بچتوں میں 10فیصد اضافہ

    ڈیپازٹس میں 25فیصد اور بچتوں میں 10فیصد اضافہ

    اسلام آباد: رواں سال 2014ءکی دوسری سہ ماہی کے دوران مائیکرو فنانس بینکوں (ایم ایف بی) کے مجموعی ڈیپازٹس میں 25فیصد جبکہ بچتوں کے مجموعی حجم میں بھی 10فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اپریل تا جون 2014ءکے دوران بچتوں کا حجم 34.45ارب روپے سے بڑھ کر 37.88ارب روپے تک پہنچ گیا ۔

    مائیکرو فنانس کے شعبہ کے ماہرین کے مطابق بچتوں اور ڈیپازٹس میں ہونے والے خوشگوار اضافہ کے نتیجے میں ایم ایف بیز کی طرف سے صرف تین ماہ کے دوران گزشتہ سہ ماہی کے مقابلہ میں مائیکرو فنانس قرضوں کے اجرا میں 34.7فیصد کا اضافہ کیا گیا ۔

    ایم ایف بیز کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں مائیکرو فنانس کے تحت قرضے حاصل کرنے والے افراد میں 17فیصد اضافہ ہوا ، جو بڑھ کر 8لاکھ 97ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں ۔

    جبکہ مائیکرو فنانس قرضے کی مالیت میں رواں کلینڈر سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں 15فیصد کا اضافہ ہونے سے قرضے کی مالیت کو 28ہزار 300روپے تک بڑھا دیا گیا ہے، جو گزشتہ سہ ماہی میں 24ہزار 600روپے تھا۔

    اقتصادی و مائیکروفنانس کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ مائیکرو فنانس قرضوں کی شرح میں اضافہ سے ملک سے غربت کے خاتمہ میں مدد حاصل ہوگی جبکہ اس سے چھوٹے کاروباری افراد کی شرح کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔