Tag: دوسری شادی

  • ویڈیو: منور فارقی نے دوسری شادی کی تصدیق کردی؟

    ویڈیو: منور فارقی نے دوسری شادی کی تصدیق کردی؟

    ممبئی: انڈین ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح اور نامور کامیڈین منور فاروقی نے بالآخر میک اپ آرٹسٹ مہ جبین کوٹ والا سے اپنی دوسری شادی پر ردعمل ظاہر کر دیا ہے۔

    چند روز قبل بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ بگ باس سیزن 17 کے فاتح منور فاروقی نے دو ہفتے قبل اپنے قریبی عزیز و اقارب کی موجودگی میں دوسری شادی کرلی تھی تاہم اب انہوں نے شادی کی تصدیق کردی۔

    اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے جمعے کے دن اپنی دوسری شادی کے بعد ممبئی میں منظر عام پر آئے، کامیڈین نے فوٹوگرافروں کی جانب سے مبارکباد دینے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنی شادی کی تصدیق کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    منور فارقی کی نئی ویڈیوز آن لائن سوشل میڈیا پر وائرل ہے، ویڈیو میں بگ باس 17 کے فاتح ایک عمارت سے نکلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جب ان کی تصویر لینے کے لیے باہر پاپرازی نے انھیں اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کرنے پر مبارکباد دی تو وہ شرماتے ہوئے نظر آئے۔

    بگ باس17 کے فاتح منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی

    جیسے ہی پاپرازی نے مبارکباد دیے، منور فاروقی نے عاجزی کے ساتھ جواب دیا ’’شکریہ‘‘، اگرچہ انہوں نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں تفصیل سے بات نہیں کی لیکن یہ پہلا موقع تھا جب انہوں نے اپنے رشتے اور مہزبین سے شادی کے ذکر پر اس طرح کا ردعمل دیا۔

    واضح رہے کہ منور فاروقی  کی دوسری اہلیہ مہہ زبین کوٹ والا ’لندن کالج اف میک اپ‘ کی سرٹیفائیڈ میک اپ آرٹسٹ ہیں، دوسری خفیہ  شادی کی خبر کو چند روز تک راز رکھنے کے بعد آخر کار نوبیاہتا دلہنیا کے ہمراہ منظر عام پر آئے تھے۔

  • دوسری شادی کرنے والے مردوں کی کیا خاص نشانی ہوتی ہے؟

    دوسری شادی کرنے والے مردوں کی کیا خاص نشانی ہوتی ہے؟

    وہ مرد حضرات جو دوسری شادی کے خواہش مند ہوتے ہیں ان کی بڑی نشانی کے حوالے سے اداکارہ حبا علی خان نے بتادیا۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ حبا علی خان کا کہنا ہے کہ وہ مرد جو دوسری شادی کرتے ہیں ان کا پہلے سے ہی کہیں اور چکر چل رہا ہوتا ہے وہ کسی کے ساتھ عشق لڑا رہے ہوتے ہیں، پھر وہ اپنی پہلی شادی کے خاتمے کے لیے بہانے بناتے ہیں۔

    مردوں کی شادیوں اور افیئرز پر انھوں نے مزید کہا کہ مرد دوسری شادی کرنے کے لیے پہلی بیوی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے بہانے بناتے ہیں پھر دوسری شادی رچالیتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ایسے مرد جو دوسری شادی کے خواہشمند ہوتے ہیں وہ اپنی بیوی کے ہوتے کسی دوسری جگہ تعلقات میں ملوث ہوتے ہیں۔

    حبا علی کا کہنا تھا کہ جب مرد کا کہیں اور افیئر ہو تو وہ پہلی بیوی کی ایک بات بھی برداشت نہیں کرتا، اگر پہلی بیوی چائے کا کپ بھی زور سے ٹیبل پر رکھ دے تو طلاق کی باتیں شروع ہوجاتی ہیں۔

    یوٹیوب پر ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران حبا علی نے کہا کہ ان کا کوئی لڑکا قریبی دوست نہیں ہے کیوں کہ وہ ایک شریف لڑکی ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ وہ ایک فلم بھی کررہی ہیں مگر مزید کچھ بتانے سے انکار کیا جبکہ مستقبل کے بارے میں حبا کا کہنا تھا کہ وہ وہ آن لائن اپنا کوئی کاروبار کرنا چاہتی ہیں۔

  • کامیڈین منور فاروقی کی دوسری شادی، اہلیہ کون ہیں؟

    کامیڈین منور فاروقی کی دوسری شادی، اہلیہ کون ہیں؟

    ممبئی : بھارتی ٹیلی وژن کے ریالٹی شو بگ باس کے فاتح اور اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کی مبینہ دوسری شادی کے حوالے سے ایک تصویر منظر عام پر آگئی، تاہم اداکار نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ منور فاروقی اور مہ جبین نے مبینہ طور پر 20 مئی کو اپنے اہل خانہ اور دیگر قریبی دوستوں کی موجودگی میں دوسرا نکاح کیا۔

    رپورٹ کے مطابق انہوں نے میک اپ آرٹسٹ ‘مہ جبیں کوٹ والا’ سے دوسری شادی کرلی ہے۔ ویسے تو منور فاروقی نے اپنی دوسری شادی کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی لیکن ان کے مہ جبین کوٹ والا کے ساتھ کیک کاٹنے کی تصاویر سوشل میڈیا ہر وائرل ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق منور فاروقی ابھی اس شادی کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ ان کی شادی کی تصاویر کہیں نظر نہیں آئیں گی۔

    یاد رہے کہ منور فاروقی کی پہلی شادی سے ان کا ایک بیٹا ہے اور میاں بیوی کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔

    اس حوالے سے پروگرام ’بگ باس‘ میں بات کرتے ہوئے منور فاروقی نے بتایا تھا کہ ان کی پہلی شادی والدین کی مرضی سے خاندان میں ہوئی تھی جو چل نہیں سکی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نکاح کی چھوٹی سی تقریب ممبئی کے آئی ٹی سی گرینڈ سینٹرل میں منعقد ہوئی۔ ممبئی سے تعلق رکھنے والی مہ جبین کوٹ والا ایک کاسمیٹکس آرٹسٹ ہیں، مہ جبین نے دھانشری ورما، عامر علی، ویرون دھون سمیت کئی نامور شخصیات کے ساتھ کام کیا ہے۔

  • اداکارہ سونیا حسین نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    اداکارہ سونیا حسین نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

    معروف اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں ایک نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوع پر کھل کر بات کی۔

    انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے سونیا حسین نے کہا کہ عنقریب شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، جس پر میزبان نادیہ خان نے سوال کیا کہ آخر کیوں، آپ اتنی خوبصورت ہیں تو شادی کا ارادہ کیوں نہیں ہے؟

    اداکارہ نے بتایا کہ مجھ سے اور بھی کئی لوگ یہی سوال کرتے ہیں، کہ آپ اتنی خوبصورت ہیں اور اتنی کامیاب ہیں، گھر بھی تعمیر کر لیا ہے، تو اب زندگی میں اور کیا کرنا باقی رہ گیا ہے کہ شادی کرنے کا ارادہ مشکل لگ رہا ہے؟

    سونیا حسین نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرا تعلق اس نسل سے نہیں ہے، آج کل لوگوں میں بنیادی اخلاقیات ختم ہوتی جا رہی ہیں اور میرے لیے یہی اہمیت رکھتی ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ میرا جس خاندان سے تعلق ہے وہاں مجھے کوئی دوسری چیز متاثر نہیں کرتی اور آج کل لوگوں میں اخلاقیات ختم ہوتی جا رہی ہے، جس دن ایسا شخص مل گیا تو ضرور شادی کر لوں گی، شادی چاہے دیر سے ہو لیکن صحیح شخص سے ہونی چاہیے۔

    خیال رہے کہ سونیا حسین نے 2014 میں فٹنس ٹرینر اور ماڈل واصف محمد سے شادی کی تھی لیکن جلد ہی ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، دونوں نے تاحال طلاق کی وجوہات بیان نہیں کیں۔

  • بگ باس17 کے فاتح منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی

    بگ باس17 کے فاتح منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی

    ممبئی: انڈین ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح اور نامور کامیڈین منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی۔

    بھارتی میڈیا ’ٹائمز ناؤ‘ کی رپورٹ کے مطابق منور فاروقی نے دو ہفتے قبل اپنے قریبی عزیز و اقارب کی موجودگی میں دوسری شادی کرلی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق منور فاروقی کی دوسری شادی کی خبر پہلے ایک انسٹاگرام فین پیج نے جاری کی تھی جس کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی لیکن ٹائمز ناؤ نے اس خبر کی تصدیق منور فاروقی کے قریبی ذرائع سے کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق منور کے کسی قریبی جاننے والے میں سے ایک نے بتایا کہ ’ ہاں منور نے شادی کرلی ہے لیکن وہ یہ بات خفیہ رکھنا چاہتا تھا اسی لیے آپ کو شادی کی کوئی خاص تصاویر بھی نہیں ملیں گی‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehzabeen (@makeupbymehzabeen)

    رپورٹ کے مطابق منور فاروقی نے ممبئی کے لگژری ہوٹل آئی ٹی سی مراٹھا میں 26 مئی 2024 کو مختصر سی تقریب میں نکاح کیا، انہوں نے ایک میک اپ آرٹسٹ ’مہ جبین کوٹ والا‘ نامی لڑکی سے شادی کی ہے۔

    مزید برآں، ایک تصویر آن لائن گردش کر رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ منور کی شادی میں لی گئی تھی، اس تصویر میں منور نہیں بلکہ اس میں ایک تخت ہے جس میں حرف ’ ایم ایم ‘ لکھا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ منور فارقتی کی ذاتی زندگی ہمیشہ سرخیوں میں رہی اور اب مبینہ دوسری شادی کی خبروں نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ منور کی پہلی بیوی کون تھی؟

    منور فاروقی کی پہلی شادی جیسمین نامی خاتون سے ہوئی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا میکائیل ہے، رپورٹس کے مطابق جیسمین اور منور کی شادی 2017 میں ہوئی اور 2022 میں طلاق ہوگئی تھی، منور کی ذاتی زندگی میں اس وقت دلچسپی پیدا ہوئی جب اس نے جیسمین اور اس کے بیٹے لاک اپ سیزن 1 کے بارے میں بات کی۔

    2022 میں ایک انٹرویو کے دوران منور نے انکشاف کیا کہ وہ جیسمین سے رابطے میں نہیں تھے، انہوں نے کہا تھا کہ میں اپنی سابقہ ​​بیوی سے رابطے میں نہیں ہوں، ہم صرف اپنے بیٹے کے اخراجات کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

    بگ باس 17 کے دوران منور نے اپنے مداحوں کو اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے جیسمین کے بارے میں بات کی، انہوں نے بتایا تھا کہ  ’’میری سابقہ ​​بیوی اب شادی شدہ ہے، اور میرا بیٹا میرے پاس ہے‘‘۔

    رپورٹ کے مطابق طلاق کے بعد منور نے نازیلا سیتاشی کو ڈیٹ کرنا شروع کر دیا، انہوں نے 2022 میں اپنے رشتے کا آفیشل اعلان کیا، تاہم، بگ باس 17 کے دوران عائشہ خان نے شو میں انٹری لی اور منور پر نازیلا الزام لگایا، نزیلا نے پھر منور پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ متعدد خواتین کے ساتھ ملوث ہے۔

    بگ باس کے بعد سے منور فاروقی کے مداح اس حوالے سے متجسس رہے کہ ان کی نئی گرل فرینڈ کون ہے لیکن اسٹینڈ اپ کامیڈین نے گرل فرینڈ کی شناخت منظرِ عام پر آنے سے قبل ہی اس سے شادی کرلی ہے۔

  • دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون  فیڈرل شریعت کورٹ میں  چیلنج

    دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج

    لاہور : دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ ریسرچ کےمطابق 35 سال سے بڑی عمر کی ایک کڑور خواتین شادی کی منتظر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کے قانون کیخلاف فیڈرل شریعت کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    مدثر ایڈووکیٹ نے فیڈرل شریعت کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی، جس میں وزرات قانون ،اسلامی نظریاتی کونسل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون خلاف اسلام ہے اور آئین کے مطابق اسلامی اصولوں کے خلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا۔

    درخواست گزار نے کہا کہ ریسرچ کےمطابق 35 سال سے بڑی عمر کی ایک کڑورخواتین شادی کی منتظر ہیں، استدعا ہے کہ عدالت شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کے قانون کو کالعدم قرار دے۔

  • عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر کو سزا سنا دی

    عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر کو سزا سنا دی

    پشاور: شوہر کو اجازت کے بغیر دوسری شادی مہنگی پڑ گئی، عدالت نے شہری کو جیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے فیملی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شہری سجاد خان کو 3 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

    عدالت نے سجاد خان پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا، جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 15 روز قید کاٹنی ہوگی، یہ فیصلہ فیملی کورٹ کے جج غلام حامد نے سنایا۔

    عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو گرفتار کر کے سینٹرل جیل پشاور منتقل کر دیا گیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی مسلم فیملی لا آرڈیننس 1961 کے سیکشن 6(5) کی خلاف ورزی ہے۔

    بغیر اجازت دوسری شادی پر سجاد خان کی پہلی بیوی نے ان کے خلاف 2022 میں کیس دائر کیا تھا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ شوہر نے مان لیا ہے کہ انھوں نے دوسری شادی کر لی ہے، اور پہلی بیوی سے اس کو چھپایا۔

  • اقبال حسین سے دوسری شادی کیسے ہوئی؟ بشریٰ انصاری نے بتا دیا

    اقبال حسین سے دوسری شادی کیسے ہوئی؟ بشریٰ انصاری نے بتا دیا

    کراچی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کے اعتراف کے بعد مداحوں کو ان پر زور فرمائش پر اپنے شوہر سے بھی ملوا دیا۔

    اپنے یوٹیوب چینل پر کیے جانے والے وی لاگ میں اداکارہ بشریٰ انصاری پہلی بار باضابطہ طور پر اپنے شوہر اقبال حسین کو سامنے لے آئیں۔

    اس موقع پر اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ سب مجھ سے مختلف سوالات پوچھتے رہتے ہیں کہ آپ کے شوہر کہاں ہیں؟ اور کیا آپ اکیلی رہتی ہیں؟ تو آج آپ کے تمام سوالات کا جواب حاضر ہیں پھر انہوں نے آواز دے کر اپنے شوہر اقبال حسین کو بلایا اور ان کا تعارف کرایا۔

    bushra

    اپنے وی لاگ میں دونوں میاں بیوی کا کہنا تھا بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں کسی بھی بڑی عمر کی خاتون یا مرد کی شادی کو زیادہ تر معیوب بلکہ جرم تصور کیا جاتا ہے جو کسی طرح بھی لائق تحسین نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ایک ڈرامے کی شوٹنگ کررہے تھے کہ اس دوران ڈائریکٹر اقبال حسین نے یہ کہتے ہوئے مجھے پرپوز کیا کہ ہم دونوں اکیلے رہتے ہیں کیوں نا زندگی ایک ساتھ گزاری جائے، اس لیے ہمیں شادی کر لینی چاہیے۔

    اداکارہ نے بتایا کہ طلاق کے بعد دوسری شادی کرنا بہت مشکل فیصلہ تھا، ابتداء میں تو میں شادی کیلئے کسی طور بھی راضی نہ تھی لیکن پھر قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب کے سمجھانے پر میں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔

    اس فیصلے پر عمل درآمد کرنے میں ڈیڑھ سال کا عرصہ اس لیے لگا کیونکہ میں خود بھی ذہنی طور پر تیار نہیں تھی۔

    بشریٰ انصاری کے شوہر اقبال حسین نے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں خصوصی طور پر سنبل آپا، اسماء عباس کے شوہر اور نیلم آپا کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے میرا ساتھ دیا اور بشریٰ کو مجھ سے شادی کیلئے راضی کیا۔

    اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ میرے خاندان کے علاوہ شوبز انڈسٹری کی دوستوں (بدر خیل ،روبینہ اشرف، بہروز سبزواری، سلطانہ صدیقی )نے بھی اس فیصلے میں اقبال کی ہی حمایت کی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بچے بیرونِ ملک مقیم ہیں اور وہ ہمارے اس فیصلے سے بہت خوش ہیں کہ ہم نے ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔

    یاد رہے کہ بشریٰ انصاری کی اقبال حسین سے دوسری شادی کی خبریں پہلی بار نومبر 2019 میں سامنے آئی تھیں اور اس وقت ڈراما نگار اقبال حسین نے اداکارہ سے دوسری شادی کی خبروں کی تردید کی تھی۔

    اس کے بعد اگرچہ بشریٰ انصاری نے پہلے شوہر سے طلاق لینے کا اعتراف کیا تھا، تاہم انہوں نے واضح طور پر کھل کر دوسری شادی کا اعتراف نہیں کیا تھا۔

  • شاید کوئی بندش ہے؟۔۔۔ زینب قیوم نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    شاید کوئی بندش ہے؟۔۔۔ زینب قیوم نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ زینب قیوم نے طلاق کے بعد دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

    حال ہی میں زینب قیوم نے ایک شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے علاوہ اپنی ازدواجی زندگی اور طلاق کے بارے میں بھی بات چیت کی، میزبان نادیہ خان نے رمضان ٹرانسمیشن کے دوران اداکارہ زینب قیوم سے سوال پوچھا کہ کیا کبھی کوئی رشتہ آیا؟ یا کوئی شخص آپ کے پیچھے دیوانہ ہوگیا ہو؟

    جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ میری دعا اللہ نے سُن لی ہے، میں نے دعا کی تھی کہ صرف اسی شخص کا رشتہ آئے جو اللہ میرے لیے بہتر سمجھتے ہیں ورنہ نہ آئیں تو الحمداللہ میری پہلی طلاق کے بعد 13 سال ہوگئے اب تک کوئی شادی کے لیے رشتہ نہیں آیا‘۔

    جس پر میزبان نادیہ خان نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسا ہو نہیں ہوسکتا ہے کہ ایک لڑکی پیاری اور سنگل اور مشہور ہو اور اب تو ٹیکنالوجی میں جدت آگئی ہے، کسی نے انسٹاگرام پر میسج بھی نہیں کیا کہ میں امریکا میں ڈاکٹر ہوں اور آپ کے پیچھے پاگل ہوگیا ہوں‘۔

    جواب میں زینب قیوم کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں خود کما رہی ہوں، کوئی پریشانی نہیں ہے، اور مجھے ایسا کوئی شخص نہیں ملا جس کے ساتھ ہر موضوع پر بات کرسکوں، نادیہ خان کے دوبارہ اصرار کرنے پر زینب قیوم نے کہا کہ ’تمہارے سر کی قسم ایسا کبھی کچھ نہیں ہوا ‘۔

    اسی دوران نادیہ خان نے دوبارہ کہا کہ شاید کوئی بندش ہے، جس پر زینب قیوم نے کہا کہ کوئی بندش نہیں ہے، میں اس کے لیے دعائیں پڑھتی رہتی ہوں، اور میں اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ اللہ نہ وقت سے پہلے دیتا ہے نہ نصیب سے زیادہ سے عطا کرتا ہے۔

    اداکارہ زینب قیوم نے کہا کہ رمضان میں یہ قبولیت کا وقت ہے اگر کوئی اچھا رشتہ آجائیں تو میں بُرا نہیں مناؤں گی، واضح رہے کہ ان کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور شادی کے 10ماہ بعد ہی شوہر نے طلاق دے دی تھی جس کے بعد انہون نے دوسری شادی نہیں کی۔

  • پہلی بیوی کے ہوتے دوسری شادی کرنے والے شخص کو سزا

    پہلی بیوی کے ہوتے دوسری شادی کرنے والے شخص کو سزا

    کراچی : سٹی کورٹ کراچی نے دوسری شادی پر شوہر کو 3 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

    ملزم جوشوا کو کرسچن میرج ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی۔ملزم کیخلاف اس کی پہلی بیوی نے محمود آباد تھانےمیں مقدمہ درج کروایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پہلی بیوی کے ہوتے دوسری شادی کرنا مسیحی شخص کو مہنگا پڑ گیا ، سٹی کورٹ نے دوسری شادی پر شوہر کو قید و جرمانے کی سزا سنادی۔

    عدالت نے پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے دوسری شادی پر 3 سال قید اور 30 ہزار جرمانہ عائد کردیا، ملزم جوشوا کو کرسچن میرج ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی۔

    ملزم جوشوا کیخلاف محمود آباد تھانےمیں پہلی بیوی نے مقدمہ درج کرایا تھا۔

    گذشتہ ماہ نومبر میں راولپنڈی میں فیملی جج وجوڈیشل مجسٹریٹ عمر فاروق وڑائچ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنیوالے شوہر کو تین لاکھ روپے جرمانہ کیا تھا۔