Tag: دوسری شادی

  • دوسری شادی پر تنقید، کرن اشفاق نے ناقدین کو خاموش کرادیا؟

    دوسری شادی پر تنقید، کرن اشفاق نے ناقدین کو خاموش کرادیا؟

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق جو حال ہی میں دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اداکارہ نے دوسری شادی پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دے کر انہیں خاموش کرادیا۔

    پی پی پی رہنما اور وکیل حمزہ علی چوہدری سے کرن اشفاق نے دوسری شادی کی ہے، جس کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    کرن اشفاق کو دوسری شادی کرنے پر بعض صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ اتنی جلدی تو ہم بریک اپ کے بعد خود کو سنبھال نہیں پاتے جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ عمران اشرف زیادہ اچھا تھا، اس سے علیحدگی کیوں اختیار کرلی؟

    تاہم کرن اشفاق نے کسی کی پرواہ کئے بغیر فوراً ہی ناقدین کو آئینہ دکھا دیا اور ان کی تنقید کا کرارا جواب دے کر خاموش کروا دیا۔

    صارف کے تبصرے کے جواب میں کرن اشفاق نے لکھا کہ آپ کا مطلب ہے کہ میں بیٹھی رہتی؟ کیا میں شادی نہ کرتی بس کسی کی طلاق کے نام پر بیٹھی رہتی؟ میرے والدین مجھے تنہا دیکھ کر روتے اور پریشان رہتے؟

    اداکارہ کا نے ایک اور صارف کو جواب دیتے کہنا تھا کہ عمران اشرف سے طلاق لی نہیں تھی بلکہ عمران اشرف نے طلاق دی تھی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اظہار تشکر کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک بہترین انسان سے نوازا ہے۔

  • کرن اشفاق کی دوسری شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں

    کرن اشفاق کی دوسری شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں

    پاکستان کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ اداکارہ کرن اشفاق کی دوسری شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کرن اشفاق کی دوسری شادی کی خبر شوبز کی خبروں پر گہری نظر رکھنے والے پیج ’’عرفانستان‘‘ نے شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

    عرفانستان نے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ کرن کی دوسری شادی لاہور کے ایک بزنس مین سے ہوئی ہے۔

    دوسری جانب اداکارہ کرن اشفاق نے اپنی دوسری شادی کی خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

    واضح رہے کہ اداکار عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی دونوں نے 18 اکتوبر 2022 کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے طلاق کا باضابطہ اعلان کیا تھا، دونوں کا ایک بیٹا ہے۔

  • ویڈیو: بیوی شوہر کی دوسری شادی پر خوشی سے نہال، قیمتی گاڑی تحفے میں دیدی

    ویڈیو: بیوی شوہر کی دوسری شادی پر خوشی سے نہال، قیمتی گاڑی تحفے میں دیدی

    عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ جب کوئی شخص دوسری شادی کرتا ہے تو پہلی بیوی کے لئے یہ انتہائی مشکل مرحلہ ہوتا ہے اور وہ اس پر سخت ناراض ہوتی ہے، مگر کویت میں بیوی نے شوہر کی دوسری شادی پر اسے مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دے کر ہر کسی کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیوی نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کے موقع پر قیمتی گاڑی تحفے میں دے کر سب کو حیران کردیا ہے۔

    اس کا یہ کہنا تھا کہ ”آپ نے میرے ساتھ بیحد اچھا سلوک کیا ہے اور میرے جذبات کا خیال رکھا ہے اور میرے لیے اپنے دل میں ایک کشادہ گھر بنایا ہے، خدا کاشکر ہے۔ اس دن آپکامیرے ساتھ ہونا، میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ خدا آپ کو کامیابی عطا کرے۔

    بیوی کی جانب سے اپنائے گئے اس عجیب و غریب رویے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، جب کہ یہ کلپ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہو گیا ہے۔

  • بیٹے نے مجھے دوسرے شوہر کے حوالے کیا، اداکارہ سمن انصاری

    بیٹے نے مجھے دوسرے شوہر کے حوالے کیا، اداکارہ سمن انصاری

    پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ سمن انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ دوسری شادی میں بیٹا ان کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں بنا بلکہ اس نے خود مجھے دوسرے شوہر کے حوالے کیا۔

    اپنی دوسری شادی سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ سمن انصاری کا کہنا تھا کہ دوسری شادی کے وقت میرے بیٹے نے تمام رسومات میں پورا ساتھ دیا اور مجھے دوسرے شوہر کے حوالے کیا۔

    اپنی پہلی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فیری ٹیل اور بادشاہ بیگم میں منفرد کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے کہا کہ جس خاندان میں پہلی شادی ہوئی تھی وہ میڈیا انڈسٹری کو اچھا نہیں سمجھتے تھے۔

    انھوں نے بتایا کہ اس کے بعد وہ میک اپ آرٹسٹ بن گئیں پھر شادی کی تقریبات کے لیے ایونٹ پلاننگ کا کام شروع کیا۔ اس دوران پہلی شادی کامیاب نہ ہوسکی اور یہ رشتہ ختم ہوگیا جس کے بعد امریکا سے دبئی شفٹ ہوگئیں۔

    سمن کے مطابق وہ علیحدگی کے فوراً بعد وطن واپس اس لیے نہیں آئیں کہ انھیں ڈر تھا لوگ سخت سوالات کریں گے۔ والدین کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتی تھی اس لیے فوری آنے سے گریز کیا۔

  • شگفتہ اعجاز نے دوسری شادی پر ہامی بھرنے کے لیے کتنا وقت لیا؟

    شگفتہ اعجاز نے دوسری شادی پر ہامی بھرنے کے لیے کتنا وقت لیا؟

    معروف پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز کا کہنا ہے کہ انہوں نے دوسری شادی پر ہامی بھرنے کے لیے خاصا وقت لیا تھا، کیونکہ وہ اپنی بیٹی کی اکیلے پرورش کرنا چاہتی تھیں۔

    معروف پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز نے ایک انٹرویو میں اپنی دوسری شادی کے بارے میں بتایا۔

    اس سوال پر کہ کیا آپ کی دوسری شادی لو میرج تھی یا والدین کی پسند سے ہوئی تھی، اداکارہ نے جواب دیا کہ یہ ایک مکسچر تھا، میرے شوہر نے مجھے شادی کی پیشکش کی لیکن میں کافی عرصے تک الجھن کا شکار رہی۔

    انہوں نے کہا کہ میں اپنی بچی کی اکیلے پرورش کر رہی تھی تو مجھے لگتا تھا کہ شادی نہیں کرنی چاہیئے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر یحییٰ صدیقی اپنی بات پر قائم رہے اور میرے معاملے میں ثابت قدم رہے، انہوں نے ٹھان لی تھی کہ اسی سے شادی کرنی ہے، میں نے شادی کی پیشکش قبول کرنے میں 2 سال کا وقت لیا۔

    ان کی 4 بیٹیاں ہیں، اداکارہ کی پہلے شوہر سے ایک بیٹی عنیا علی ہے جبکہ دوسرے شوہر سے 3 بیٹیاں حیا صدیقی، ایمان صدیقی اور نبیہا صدیقی ہیں۔

    شگفتہ اعجاز نے 80 کی دہائی کے مشہور ٹیلی ویژن سیریز جانگلوس سے اپنا کیریئر شروع کیا اور اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

  • دوسری شادی اور کرکٹ، دو بیٹے اپنے اپنے والد کے ہاتھوں قتل

    دوسری شادی اور کرکٹ، دو بیٹے اپنے اپنے والد کے ہاتھوں قتل

    راولپنڈی: تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں قتل کے دو ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں باپ ہی کے ہاتھوں بیٹے جان سے محروم ہوئے، پولیس نے دونوں کیسز میں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں دوسری شادی میں رکاوٹ اور کرکٹ سے رغبت کی وجہ سے دو بیٹے اپنے اپنے والد کے ہاتھوں قتل ہو گئے۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم چمنے خان نے چند روز قبل اپنے بیٹے جمشید کو مسجد کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، معلوم ہوا ہے کہ ملزم دوسری شادی کرنا چاہتا تھا لیکن بیٹا مسلسل اسے منع کر رہا تھا، واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کے دوران سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کیا۔

    ابتدائی رپورٹ کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ چمنے خان نے اپنے جواں سال بیٹے جمشید کو دوسری شادی میں رکاوٹ بننے پر گولیاں مار کر قتل کیا، یہ واقعہ علاقے کی مسجد کے باہر پیش آیا تھا۔

    دوسری طرف اسی تھانے کی حدود میں کرکٹ کھیلنے سے منع نہ ہونے پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کیا، صدر بیرونی پولیس نے 18 سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملزم حسیب کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم حسیب کو اپنے بیٹے منیب کے کرکٹ کھیلنے پر غصہ تھا، ملزم کے خلاف مقتول منیب کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے شوہر کے حوالے سے اہم خبر

    بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے شوہر کے حوالے سے اہم خبر

    لاہور: پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شہری کو عدالت سے ایک طرح سے عارضی ریلیف مل گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کی سزا کے خلاف اپیل پر مجرم کے وکیل کو تیاری کی مہلت دے دی۔

    لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے غلام حسین کی اپیل پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ میانوالی عدالت نے حقائق کے برعکس 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

    وکیل نے بتایا کہ غلام حسین کے خلاف مقدمہ بدنیتی پر درج کیا گیا تھا، ان کی پہلی بیوی نے شادی کی اجازت دے دی تھی، لیکن بعد میں اچانک مقدمہ درج کروا دیا۔

    پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والا شخص جیل پہنچ گیا

    درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ان کے مؤکل کی سزا کالعدم قرار دے۔

    دوران سماعت غلام حسین کے وکیل نے کہا کہ میں عدالت کو بغیر اجازت دوسری شادی کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ جات سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں، جس کے لیے عدالت تیاری کی مزید مہلت دے۔

    عدالت نے ملزم کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ ملزم کو میانوالی عدالت نے 6 ماہ قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

  • فرحان اختر کی دوسری شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

    فرحان اختر کی دوسری شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

    مشہور بھارتی شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے بیٹے فرحان اختر کی دوسری شادی کی تصدیق کر دی ہے۔

    بالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر فرحان اختر کی شادی اداکارہ اور میزبان شیبانی ڈانڈیکر سے ہو رہی ہے، دونوں کی شادی کی تاریخ 21 فروری 2022 طے ہوئی ہے۔

    فرحان کے والد جاوید اختر نے میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کرونا وبا کی وجہ سے یہ شادی سادگی سے ہو رہی ہے، نیز شادی کی تیاریاں بھی جاری ہیں، تاہم دعوت نامے ابھی تقسیم نہیں ہوئے۔

    فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر مبینہ طور پر 2018 سے تعلقات میں ہیں، جاوید اختر کا کہنا ہے کہ شیبانی ان کے خاندان میں اچھی طرح سے گھل مل گئی ہیں، اور سبھی انھیں پسند کرتے ہیں، فرحان اور شیبانی کے تعلقات بھی بہت اچھے ہیں۔

    فرحان اور شیبانی ایک دوسرے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں، حال ہی میں فرحان اختر کی سال گرہ کے موقع پر شیبانی نے ان کے لیے انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کر کے محبت کا اظہار کیا تھا۔

    فرحان اختر کی پہلی شادی 2000 میں ہیئر اسٹائلسٹ ادھونا سے ہوئی تھی، جن سے ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں، ان کے درمیان 2017 میں علیحدگی ہوئی تھی۔

  • پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والا شخص جیل پہنچ گیا

    پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والا شخص جیل پہنچ گیا

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والا شخص جیل پہنچ گیا، پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے شہری غلام حسین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

    درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان کے مؤکل غلام حسین نے پہلی بیوی نیلم امتیاز کی اجازت کے بغیر کلثوم بی بی سے شادی کی، جس پر پہلی بیوی نے مقدمہ درج کروا دیا۔

    بعد ازاں سول کورٹ نے 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا سنائی۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ سیشن کورٹ نے اپیل خارج کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا، ہائیکورٹ سے استدعا ہے کہ سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تھانہ پرانی انار کلی منتقل کر دیا۔

  • غنا علی نے شوہر کے پہلے سے شادی شدہ ہونے کا اعتراف کرلیا

    غنا علی نے شوہر کے پہلے سے شادی شدہ ہونے کا اعتراف کرلیا

    معروف اداکارہ غنا علی نے اپنے شوہر کے پہلے سے شادی شدہ ہونے کا اعتراف کرلیا اور ساتھ ہی واضح کیا کہ ان کی پہلی بیوی اب ان کے ساتھ نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق غنا علی نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے جہاں ان سے شادی شدہ شخص سے شادی سے متعلق بھی سوالات کیے گئے۔

    غنا علی نے رواں برس مئی میں کراچی سے تعلق رکھنے والے عمیر گلزار سے شادی کی تھی، اداکارہ کی شادی کے فوراً بعد ہی ان پر سوشل میڈیا پر الزامات لگائے گئے تھے کہ انہوں نے پہلے سے ہی شادی شدہ اور ایک بچے کے والد سے پیسوں کی خاطر شادی کی۔

    تاہم اداکارہ نے ایسے الزامات پر کوئی واضح جواب نہیں دیا تھا لیکن اب انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ تھے۔

    سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے سن رکھا ہے کہ اداکارہ نے شادی شدہ شخص سے دوسری شادی کی، کیا یہ سچ ہے؟

    مداح کے سوال پر غنا علی نے مختصر جواب دیا کہ ان کے شوہر نے پہلی بیوی کو طلاق دے دی۔

    اسی طرح ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ آخر انہوں نے شادی شدہ شخص سے ہی شادی کیوں کی؟ مداح کے سوال پر غنا علی نے جواب دیا کہ کیوں کہ وہ ان کی قسمت میں لکھے ہوئے تھے اور یہ کہ عمیر گلزار بہت ہی پیارے انسان ہیں، جن سے شادی کرنے پر انہیں کوئی پچھتاوا نہیں۔

    غنا علی اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جن پر انہیں مداحوں کی جانب سے ہر قسم کے کمنٹس کا سامنا ہوتا ہے۔