Tag: دوسری شادی

  • بیوی کے نام پر بینک سے قرضہ لینے والے شخص نے کیا کیا؟

    بیوی کے نام پر بینک سے قرضہ لینے والے شخص نے کیا کیا؟

    ریاض: سعودی عرب میں ایک شخص نے بیوی کے نام پر بینک سے بھاری قرضہ لے کر وہ کام کیا جس پر بیوی کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

    مقامی اخبار کے مطابق سعودی عرب میں ایک خاتون نے عدالت میں دعویٰ دائر کیا ہے کہ شوہر نے اس کے نام پر بینک لون لیا اور پھر اس پر دوسری شادی کر لی، اس لیے مجھے خلع دلائی جائے۔

    خاتون نے عدالت میں دی گئی درخواست میں کہا کہ اس کے شوہر نے اسے دھوکا دیتے ہوئے اس کے نام پر بینک سے قرضہ لیا اور دوسری شادی کر لی۔

    خاتون کا کہنا تھا شوہر پر کسی کا قرض تھا، اس نے مجھ سے کہا کہ تمھارے نام پر بینک سے قرض لے کر لوگوں کا ادھار ادا کروں گا، میں نے اس کی اجازت دے دی جس پر اس نے بینک سے ایک لاکھ 20 ہزار ریال قرض حاصل کر لیا۔

    خاتون کے دعوے کے مطابق جب شوہر نے بینک سے قرض لیا تو بعد میں ایک دن خاتون کو اچانک معلوم ہوا کہ شوہر نے اسی رقم سے دوسری شادی کر لی ہے۔

    خاتون کا کہنا تھا جب اس سلسلے میں شوہر سے اس نے بات کی تو اس نے دوسری شادی سے انکار کیا، لیکن بعد میں یہ کہا کہ وہ دوسری شادی کے بارے میں سوچ رہا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ جب شوہر کا دھوکا کھل گیا تو انھوں نے عدالت میں شوہر سے خلع لینے کا مقدمہ دائر کر دیا۔

  • دوسری شادی کی اجازت نہ دینے کا ہولناک انجام

    دوسری شادی کی اجازت نہ دینے کا ہولناک انجام

    چنیوٹ : شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو زہر دے کر قتل کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے ماں کے ساتھ ملکر بیوی کو زہر دیکر قتل کردیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ نواحی علاقہ کوٹ اسماعیل کے رہائشی عنیقہ کی آٹھ سال قبل محسن حیات سے ہوئی, اور اس کے بطن سے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا بھی پیدا ہوئے۔

    گذشتہ ایک سال سے محسن حیات کی والدہ اس کی دوسری شادی کروانا چاہتی تھی, جس وجہ سے آئے روز گھر میں جھگڑے کے علاوہ عنیقہ پر تشدد بھی کیا جاتا تھا۔

    تھانہ لالیاں میں درج ہونیوالے مقدمہ کے مطابق محسن حیات اور اس کی والدہ نے نامعلوم شخص کے ساتھ ملکر پانی میں زہر ملاکر زبردستی عنیقہ کو پلا دیا، جس وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

    پولیس تھانہ لالیاں عنیقہ کے ماموں نوازش کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    خیال رہے سپریم کورٹ نے  فیصلے  میں کہا تھا کہ بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو حق مہر فوری ادا کرنا ہوگا، مہرمعجل ہویاغیرمعجل دونوں صورتوں میں فوری واجب الاداہوگا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی یا ثالثی کونسل کی اجازت لازمی ہے، دوسری شادی کیلئے اجازت کا قانون معاشرے کو بہتر انداز سے چلانے کیلئے ہے کیونکہ دوسری شادی کیلئے اجازت کےقانون کی خلاف ورزی سےمسائل جنم لیں گے۔

  • کیا ماہرہ خان دوسری شادی کررہی ہیں؟

    کیا ماہرہ خان دوسری شادی کررہی ہیں؟

    اسلام آباد : معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر دوسری شادی سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا جب مجھے ایسا محسوس ہوگا کہ دوسری شادی کرنے چاہیئے تو کر لوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سپر اسٹار ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر  AskMahira کے ہیش ٹیگ کےساتھلائیو سیشن کیا ، اس دوران مداحوں کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے، جن میں  ان کے اداکاری کے کیریئر سے لے کر پسندیدہ کھانے اور دوسری شادی سے متعلق سوالات شامل تھے۔

    ایک ٹویٹر صارف شہباز علی نے سوال کیا "کیا آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کو دوبارہ شادی کرنی چاہئے؟”، جس کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا جب ایسا محسوس ہو نے لگے گا تو دوسری شادی بھی کر لوں گی۔

    خیال رہے دنیا بھر میں اپنے لاکھوں مداحوں کو نئے سال کی مبارکبادی بھیجی، کچھ مداحوں نے نئے سال کے آغاز پر سوال و جواب کے سیشن کے لئے اصرار کیا۔

    ایک صارف نے ماہرہ کو مشورہ دیا کیوں نا ! اس خوشی کے موقع پر ہم #AskMahiraکا ایک سیشن رکھیں؟۔اداکارہ نے صارف کو جواب دیا کہ مجھے خود اس بات کا انتظار تھا، آپ لوگ فیصلہ کریں کہ یہ سیشن آج ہونا چاہیے، یا پھر اسے کل پر رکھیں۔

    مزید پڑھیں : ماہرہ خان رات 10 بجے کیا کرنے جارہی ہیں؟

    بعد ازاں شفقت درے نامی صارف نے ماہرہ کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’آج رات دس بجے‘، اس پر ماہرہ نے رضامندی ظاہر کی۔

    خیال رہے اداکارہ ماہرہ خان کو اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا تھا، یو این ایچ سی آر نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ماہرہ خان کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی ، جس میں وہ اقوام متحدہ کی کیپ پہنے مہاجرین کے ساتھ وقت گزار رہی تھیں۔

    پیرس فیشن ویک کے دوران عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ملبوسات اور اسٹائل سے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے دل جیتے اور خوب داد وصول کی تھی۔

    واضح رہے ماہرہ خان بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان کی شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس بھی باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی۔

  • دوسری شادی کے لیے سنگ دل باپ نے جڑواں بیٹیوں کو مار ڈالا

    دوسری شادی کے لیے سنگ دل باپ نے جڑواں بیٹیوں کو مار ڈالا

    مریدکے: ضلع شیخوپورہ میں دوسری شادی کے لیے سنگ دل باپ نے محبوبہ کی خواہش پر جڑواں بیٹیوں کو قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں ایک شقی القلب باپ نے محبوبہ کے کہنے پر اپنی جڑواں بیٹیوں کو مار ڈالا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مریدکے میں سلطان پارک کے رہایشی ملزم نے 3 سالہ جڑواں بیٹیوں کو زہر دے کر مارا، ملزم افضل کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مقتول بچیوں کے نام نبیہہ اور منیبہ ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے ڈراما کیا تھا کہ بیٹیوں نے سرف کھا لیا ہے جس کی وجہ سے وہ مر گئیں، لیکن فرانزک رپورٹ نے ملزم کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  راجن پور: بستی بسم اللہ میں سوتیلے باپ کی کمسن بیٹی سے زبردستی شادی

    موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزم کی بیوی ناراض ہو کر ماں باپ کے پاس رہ رہی تھی۔

    ادھر دو ہفتے قبل پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے بستی بسم اللہ میں ایک بد بخت سوتیلے باپ نے کم سن بیٹی سے زبردستی شادی کرلی تھی، جس پر بیٹی حنا تحفظ کے لیے تھانہ سٹی جا پہنچی تھی جس پر پولیس نے سوتیلے باپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ حنا کی ماں نے اشرف سے دوسری شادی کی تھی، سوتیلی بیٹی سے شادی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • برطانوی ماڈل کا دوسری شادی ‌پر 3ارب روپے خرچ کرنے کا فیصلہ

    برطانوی ماڈل کا دوسری شادی ‌پر 3ارب روپے خرچ کرنے کا فیصلہ

    لندن : برطانوی ماڈل پیٹرا ایکلسٹن کا ڈیڑھ کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 3ارب روپے ) لگا کر دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا، شادی کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں اور تین ہفتے بعد وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ماڈل اور فیشن ڈیزائنر پیٹرا ایکلسٹن کو اربوں کی جائیداد وراثت میں ملی تھی اور اب خود بھی کاروبار کر رہی ہیں تاہم بظاہر لگتا ہے کہ انہوں نے اپنی دولت لگژری شادیوں پر لٹانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

    پیٹرا ایکلسٹن نے اپنی پہلی شادی پر 1کروڑ 20لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 2ارب 40کروڑ روپے) اڑا ڈالے تھے مگر چند سال بعد ہی ان کی طلاق ہو گئی، اب وہ ایک کار سیلز مین کے ساتھ دوسری شادی کرنے جا رہی ہیں اور خبریں آ رہی ہیں کہ اس بار وہ پہلے سے بھی زیادہ رقم ڈیڑھ کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 3ارب روپے ) خرچ کرنے جا رہی ہیں۔.

    رپورٹ کے مطابق پیٹرا کی پہلی شادی 2011ءمیں جیمز سٹنٹ نامی شخص کے ساتھ ہوئی تھی اور 2017ءمیں ان کی طلاق ہو گئی تھی ، ان کے دوسرے دولہا کا نام سام پالمر ہے۔ دونوں کی شادی کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں اور تین ہفتے بعد وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

    ان کی شادی کی تقریب کوسٹاپامز کے خوبصورت سیاحتی مقام لاس کیبوس پر ہوگی، اپنی شادی کے لیے پیٹرا لاس کیبوس کا پورے کا پورا ریزارٹ ہی بک کروائیں تو اسی پر 1کروڑ پاﺅنڈ تک کی رقم خرچ ہو جائے گی۔

    واضح رہے کہ پیٹرا فارمولا ون گروپ کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر برنی ایکلسٹن کی صاحبزادی ہیں، 88سالہ برنی ایکلسٹن کے اثاثوں کی مالیت 3.1 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

  • بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو11 ماہ قید کی سزا

    بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو11 ماہ قید کی سزا

    لاہور : مقامی عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو 11 ماہ قید اور ڈھائی لاکھ جرمانے کی سزا سنادی، جرمانے کی عدم ادائیگی پر چاہ ماہ مزید قید کی سزا کاٹنی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ امان اللہ بھٹی نے شمیم نامی خاتون کی درخواست پر سماعت کی، خاتون نے موقف اختیار کیا کہ اس کے شوہر راشد نے چھپ کر دوسری شادی کی، قانون کے مطابق دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری ہے۔

    خاتون کا کہنا تھا خاوند نے نہ صرف اسے دھوکا دیا بلکہ ملکی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی لہذا عدالت کارروائی کرے۔

    عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر راشد نامی شہری کو گیارہ ماہ قید اور ڈھائی لاکھ جرمانے کی سزا سنادی اور قرار دیا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر راشد کو چاہ ماہ مزید قید کی سزا کاٹنی ہوگی۔

    مزید پڑھیں : دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار

    یاد رہے رواں سال مارچ میں لاہور کی مقامی عدالت نے بغیر اجازت شادی کرنے والے خاوند کو تین ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزاکا حکم سنا دیا، بیوی نے شوہر کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

    خیال رہے گذشتہ ماہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوسری شادی کےلیےمصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار دی تھی اور کہا تھا بیوی کی اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل انکار کر دے تو دوسری شادی پر سزا ہوگی۔

  • دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار

    دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوسری شادی کےلیےمصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار دے دی اور کہا بیوی کی اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل انکار کر دے تو دوسری شادی پر سزا ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوسری شادی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دوسری شادی کے لیے بیوی سے اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری ہوگی اور بیوی کی اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل انکار کر دے تو دوسری شادی پر سزا ہو گی۔

    عدالت نے کہا مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے مطابق اجازت کے بغیر شادی کرنے والے شخص کو سزا اور جرمانہ ہو گا، ایڈیشنل سیشن جج نے کشمیر کا باشندہ ہونے کی وجہ سے لیاقت علی کو بری کیا، جس شخص کے پاس قومی شناختی کارڈ ہے، اس پر تمام قوانین کا اطلاق ہو گا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پہلی بیوی کی اپیل پر لیاقت علی میر کی بریت کو کالعدم قرار دے دیا اور ہدایت کی ایڈیشنل سیشن جج میرٹ پر لیاقت علی میر کی دوسری شادی کیس کا فیصلہ کریں۔

    یاد رہے رواں سال مارچ میں لاہور کی مقامی عدالت نے بغیر اجازت شادی کرنے والے خاوند کو تین ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزاکا حکم سنا دیا، بیوی نے شوہر کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

    خیال رہے اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق مسلمان خاتون اپنے شوہر کی دوسری یا اس کے بعد مزید شادیوں پر اعتراض نہیں کرسکتی اور اگر ایک عورت کا شوہر دوسری، تیسری یا چوتھی مرتبہ شادی کرے تو وہ طلاق کا مطالبہ نہیں کرسکتی۔

    ایکٹ کی شق (ایف) کے سیکشن 2 کا کہنا ہے کہ ’’اگر اس کی ایک سے زیادہ بیویاں ہیں، وہ قرآن پاک کے احکام کے مطابق ان کے ساتھ مساویانہ سلوک نہیں کرتا۔

  • اداکارہ انجمن نے تریسٹھ برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی

    اداکارہ انجمن نے تریسٹھ برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی

    اسلام آباد : پاکستان کی مشہور اداکارہ انجمن نے تریسٹھ برس کی عمر میں شادی کرلی، یہ ان کی دوسری شادی ہے، پہلے شوہر سے ان کے تین بچے بھی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری پر طویل عرصہ راج کرنے والی اداکارہ انجمن تریسٹھ برس کی عمر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں انہوں نے فلمساز لکی علی سے دوسری شادی کرلی۔

    گزشتہ ہفتے17 جون کو اسلام آباد میں ہونے والی یہ شادی ایک ہفتہ تک خفیہ رہی ،اور بالآخر شادی تصاویر منظرعام پر آئیں توانجمن نے بھی اعتراف کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق انجمن گزشتہ دو سال سے شوبز میں واپسی کی کوششیں کر رہی تھیں، فلمساز لکی علی نے انہیں شادی کی پیشکش کی جسے اداکارہ انجمن نے قبول کرلیا۔

    انجمن اور فلمساز لکی علی کی شادی انتہائی سادگی سے لاہور میں انجام پائی۔ ولیمہ کی تقریب عنقریب لاہور مین منعقد کی جائے گی۔

    ماضی کی سپر اسٹار ادکارہ نے سیکڑوں اردو اور پنجابی فلموں میں بطور ہیروئن اپنے فن کے جوہر دکھائے، ان کے سابق شوہر مبین ملک کو لاہور میں قتل کر دیا گیا تھا، مبین ملک سے انجمن کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔