Tag: دوسرے ٹیسٹ

  • شان مسعود نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ناکامی کا ذمہ دار کس کو قرار دیا؟

    شان مسعود نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ناکامی کا ذمہ دار کس کو قرار دیا؟

    ویسٹ انڈیز سے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست اور سیریز برابر ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی کپتان شان مسعود نے ناکامی کا احاطہ کیا۔

    ملتان میں کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے بابر کر دی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی کپتان شان مسعود نے میچ کے نتیجے کا احاطہ کیا اور کہا کہ جو رزلٹ چاہتے تھے، وہ نہیں مل سکا۔

    شان مسعود نے کہا کہ ایسی پچ پر چوتھی اننگ بہت مشکل ہوتی ہے۔ ہمارے بولرز نے اچھی بولنگ کی، مگر ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگ میں اچھی بیٹگ کر کے ہمیں مشکل میں ڈالا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیتے یا ہارے، اس کی ذمہ داری کسی ایک پر نہیں ہوتی بلکہ ٹیم پر ہوتی ہے۔ اس شکست کے بعد سوچنا ہوگا کہ ایسی پچ پر رزلٹ جلدی نکلتا ہے، تو ہمیں اسکور کرنا ہوگا۔

    شان مسعود نے بابر اعظم کی سیریز میں مسلسل ناکامی پر کہا کہ اس کنڈیشن میں کسی بھی بیٹر کے لیے کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔ بابر دوسری اننگ میں اچھا کھیل رہے تھے۔ تاہم اس کنڈیشن میں ایک بال ایسا ہوتا ہے، جو گیم پلٹ دیتا ہے۔ بابر کو بھی مشکل گیند آئی اور وہ آؤٹ ہوگئے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-caught-in-its-own-spin-trap-against-west-indies/

  • دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے سری لنکا کوشکست دیدی

    دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے سری لنکا کوشکست دیدی

    انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 190 رنز سے ہر ا کر تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    انگلینڈ کے جو روٹ نے دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کیں، گس ایٹکنسن نے پہلی اننگز میں سنچری بنانے کے بعد دوسری اننگز میں پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    لارڈز میں کھیل کے چوتھے دن سری لنکا نے 483 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی نامکمل دوسری اننگز 53 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 292 پر ڈھیر ہوگئی۔

    سری لنکا کے دنیش چندی مل،دمتھ کرونا رتنے 55، 58 اور دھننجایا ڈی سلوا 50 رنز بناکر نمایاں رہے، نویں نمبر پر بیٹنگ کرنیوالے ملن رتنائیکے نے 43 رنز اسکور کئے۔

    قومی ہاکی ٹیم کی ادھار ٹکٹ پر چین روانگی، اسپورٹس بورڈ کی سختی سے تردید

    انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن نے 62 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کرس ووکس اور اولی اسٹون نے دو، دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • روہت شرما بنگلا دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر

    روہت شرما بنگلا دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر

    ڈھاکہ: بنگلادیش کے خلاف بھارتی کپتان روہت شرما دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر ہوگئے۔

    روہت شرما بنگلہ دیچ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان کی جگہ نائب کپتان کے ایل راہول ہی دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  روہت شرما اب اس  ٹور میں ٹیم کو جوائن نہیں کریں گے۔

    بھارت اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 22دسمبر سےڈھاکا میں شروع ہو گا۔

    واضح رہے کہ بھارت کوبنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

  • محمد یوسف پچ مشن پر ملتان پہنچ گئے

    محمد یوسف پچ مشن پر ملتان پہنچ گئے

    پنڈی: بیٹنگ کوچ محمد یوسف دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کے لئے اتوار کو ملتان پہنچے تھے۔

    ذرائع کے مطابق محمد یوسف دو دن سے پنڈی کے ڈریسنگ روم میں موجود نہیں ہیں، وہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بابر اعظم کی ہدایت پر ملتان پہنچے ہیں۔

    چیف سلیکٹر محمد وسیم اور ڈائریکٹر ندیم خان آج ملتان پہنچیں گے، ٹیم انتظامیہ اور پی سی بی حکام کی مشاورت سے چیف کیوریٹر آغا زاہد ملتان ٹیسٹ کی پچ بنائیں گے۔

     پنڈی ٹیسٹ میں پچ پر ہونے والی تنقید کے بعد پی سی بی پر کافی دباؤ ہے، ٹیم انتظامیہ اور پی سی بی ایسی پچ بنانا چاہتے ہیں جس پر پاکستانی بولروں کو ایڈوانٹیج ملے۔

    واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے  پچ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ راولپنڈی کی پچ ہمیشہ سے فاسٹ بولرز کے لیے سازگار رہی ہے، پی سی بی نے پچ کے ساتھ چھیڑ چھاڑکیوں کی؟ ہمیں اب یہ ٹیسٹ ہارنے کا خوف ہے اور ہم جیتنا بھی چاہتے ہیں لیکن ہمیں تکنیک معلوم ہی نہیں ہے۔

     سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر عاقب جاوید نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم سے پچ نہیں بنتی تو کس سے بنتی ہے؟ ہم جب تک پچز کا ایک انسٹی ٹیوٹ نہیں بنائیں گے اور کیوریٹر کو پتا نہیں ہوگا کہ پچ بنتی کیسی ہے؟ سری لنکا میں ٹرننگ پچز بنتی ہیں وہاں سے بندہ لایا جاسکتا ہے۔

  • دبئی ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم ابوظہبی پہنچ گئی

    دبئی ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم ابوظہبی پہنچ گئی

    ابوظہبی : پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کے لئے ابوظہبی پہنچ گئی، سیریز میں کامیابی کے لئے قومی ٹیم بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔

    دبئی میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے بعد قومی ٹیم ابوطہبی پہنچ گئی ہے، گرین شرٹس دوسرے ٹیسٹ میں بھی فتح کے لئے پُر عزم ہیں، مصباح الیون نے ابوظہبی میں پریکٹس کا آغاز کردیا ہے۔

    سخت گرمی میں کھلاڑی دبئی ٹیسٹ کی خامیوں کے دور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ منیجمنٹ فیلڈنگ میں بہتری کے لئے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ پاکستان دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر نہ صرف بیس سال بعد سیریز اپنے نام کرسکتا ہے بلکہ ٹیسٹ رینکنگ میں دنیا تین بہترین ٹیموں میں بھی شامل ہوجائے گا۔

    یہ اکتیس سال بعد پہلا موقع ہوگا جب پاکستان آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں وائٹ واش کرے گا۔

    اسے قبل انیس سو تیراسی میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تین صفر سے کلین سوئپ کیا تھا۔

    قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو سیریز میں شکست دینے کا یہ سنہری موقع ہے، جسے وہ ضائع نہیں کرنا چاہتے، انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہے امید ہے ابوظہبی ٹیسٹ میں بھی کامیابی پاکستان کے قدم چومے گی۔