Tag: دوشیزہ

  • برطانیہ:‌ نوجوان کی گردن پر قینچی مارنے والی دوشیزہ گرفتار

    برطانیہ:‌ نوجوان کی گردن پر قینچی مارنے والی دوشیزہ گرفتار

    لندن : برطانیہ کے علاقے کونٹری میں میں 14 سالہ لڑکی کو قینچی سے زخمی کرنے والی دوشیزہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے علاقے کونٹری میں گزشتہ رات 16 سالہ لڑکی نے کم عمر اسکول گرل کے گلے میں قینچی گھونپ دی تھی جس کے باعث متاثرہ لڑکی شدید زخمی ہوگئی تھی۔

    متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ’حادثے کے دوران پندرہ لڑکیوں سے میرا سامنا ہوا، جو مجھ پر حملہ کرنا چاہتی تھی‘۔

    واقعے کے عینی شاہد کا کہنا ہے کہ 14 سالہ لڑکی سڑک پر بھاگ رہی تھی اور اس پندرہ لڑکیاں اس کا تعاقب کررہی تھیں اور اس کے گردن اور ایک ہاتھ پر شدید نوعیت کے زخم تھے جن سے بہت زیادہ خون بہہ رہا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق علاقہ مکینوں نے ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے کو اطلاع دی جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ لڑکی کو اسپتال منتقل کیا، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کی گردن کی پشت پر دو انچ گہرا زخم تھا تاہم زخم جان لیوا نہیں ہے۔

    برطانوی پولیس نے حملہ آور کی گرفتاری سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’اہلکاروں نے واقعے میں ملوث ہونے کے شعبے میں 16 سالہ لڑکی کو گرفتار کرلیا ہے‘۔

    مزید پڑھیں : لندن میں چاقو زنی کی واردات، دوشیزہ قتل

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جس مقام پر مذکورہ لڑکی کو چاقو زنی کا نشانہ بنایا گیا ہے اسی مقام پر گزشتہ پر 27 سالہ ڈینئل کینّل کو چاقو کے متعدد وار کرکے قتل کیا گیا تھا، عدالت نے ڈینئل کے قتل میں ملوث شخص کو رواں برس جنوری میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ برطانوی دارالحکومت لندن میں 17 سالہ دوشیزہ چاقو کے متعدد وار کے باعث ہلاک ہوگئی تھی۔

  • دوشیزہ کو ہراساں‌ کرنے کا الزام، بھارتی شہری پر فرد جرم عائد

    دوشیزہ کو ہراساں‌ کرنے کا الزام، بھارتی شہری پر فرد جرم عائد

    دبئی : اماراتی عدالت نے دوشیزہ کو جنسی طور پر حراساں کرنے کے الزام میں بھارتی شہری پر فرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے دبئی مال میں ایک عبایہ شاپ کے اندر بھارتی شہری نے 15 سالہ لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔

    عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ 31 سالہ بھارتی شہری نے مبینہ طور پر اس وقت لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جب متاثرہ لڑکی کی والدہ سیلز گرل کے ساتھ گفتگو کررہی تھی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملزم نے دوشیزہ کو عبایہ پہنانے کے بہانے ہراساں کیا۔

    اماراتی پولیس افسر کے مطابق ملزم نے بیان دیا کہ میں عبایہ زیب تن کرنے میں لڑکی کی مدد کررہا تھا جبکہ دکان کے اندر ایسا کوئی کام مذکورہ شخص کے ذمہ نہیں ہے۔

    پولیس افسر کے مطابق ملزم نے دعویٰ کیا کہ وہ عبایہ کے بٹن بند کررہا تھا کہ غلطی سے نامناسب حادثہ پیش آگیا جس کے بعد لڑکی ڈر گئی اور چیختی ہوئی دکان سے دوڑتی ہوئی باہر نکل گئی اور حادثے سے متعلق اپنے والد کو آگاہ کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو سے دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے لڑکی کے ساتھ ناموزوں رویہ اپنایا تھا۔

    عدالت نے پولیس ملزم کا بیان قلمبند کرنے کے بعد بھارتی شہری پر دوشیزہ کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔

  • روس : کریمیا کالج حملہ، دوشیزہ دوران علاج دم توڑ گئی

    روس : کریمیا کالج حملہ، دوشیزہ دوران علاج دم توڑ گئی

    ماسکو: روس سے ملحق ریاست کریمیا کے کالج میں طالب علم کی اندھا دھند فائرنگ اور دھماکے کے نتیجے میں حملہ آور سمیت 20 افراد ہلاک جبکہ 74 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مطابق روس سے الحاق شدہ سابق یوکرینی ریاست کریمیا کے پولی ٹیکنیک کالج میں ایک طالب علم نے کیفے ٹیریا میں پہلے دھماکا خیز مواد پھینکا اور پھر کالج کی عمارت میں فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں اب تک 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کچھ دیر قبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہونے والی لڑکی کو ہیلی کاپٹر ایمبولینس میں اسپتال لے جار ہے تھے لیکن وہ ہیلی کاپٹر میں ہی دم توڑ گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کریمیا کے پولی ٹیکینک کالج میں پیش آنے والے فائرنگ کے افسوس ناک واقعے میں 15 طالب علموں اور 5 اساتذہ سمیت 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    روسی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خودکار رائفل سے فائرنگ اور بم دھماکے کے نتیجے میں کچھ زخمیوں کے اعضاء جسم سے جدا ہوچکے ہیں، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں 10 کی حالت تشویس ناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا ہوا ہے۔

    حملے کے نتیجے میں 74 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    روسی تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ایک 18 سالہ طالب علم واقعے کا ذمہ دار تھا جس نے بعدازاں اپنی جان بھی لے لی، طالب علم کی شناخت ولادیسلاف روسلیا کے نام سے ہوئی ہے۔

    خیال رہے کہ جزیزہ نما کریمیا کا سنہ 2014 میں روس سے الحاق ہوا ہے جبکہ اس سے قبل کریمیا یوکرائنی حکومت کے زیر انتظام تھا۔

    حملے کے بعد مقامی حکام نے جزیرہ نما کریمیا میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے 19 کلو میٹر طویل پل پر بھی سیکیورٹی تعینات کردی جو روس کو کریمیا سے ملاتا ہے جسے رواں برس ہی آمدورفت کے لیے کھولا گیا تھا۔

    روسی صدر کے ترجمان کے مطابق اس حملے کی تحقیقات جاری ہیں، پیوٹن نے تفتیش کاروں کو واقعے کی تحقیقات کرنے اور ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہدایات جاری کی ہیں۔

    ایک طالبہ کا کہنا ہے کہ وہ حملے سے کچھ دیر قبل ہی گراؤنڈ سے گئیں تھیں، ان کا کہنا تھا کہ متاثرین میں طلباء اور اساتذہ شامل ہیں۔

    روسی میڈیا کے مطابق حملہ آور طالب علم کے دوست کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکنیکل کالج سے سخت نفرت کرتا تھا۔