Tag: دوشیزہ قتل

  • لندن میں چاقو زنی کی واردات، دوشیزہ قتل

    لندن میں چاقو زنی کی واردات، دوشیزہ قتل

    لندن : برطانوی دارالحکومت میں 17 سالہ دوشیزہ چاقو کے متعدد وار کے باعث ہلاک ہوگئی، پولیس تاحال واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مشرقی علاقے روم فورڈ میں نامعلوم افراد نے ایک نوجوان لڑکی کو چاقو کے متعدد وار کرکے شدید زخمی کردیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگیا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کو رات ساڑھے نو بجے چاقو زنی کی واردات سے متعلق اطلاع موصول ہوئی تاہم جب تک پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی متاثرہ لڑکی جان کی بازی ہار چکی تھی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، تاہم پولیس ابھی تک چاقو زنی کی واردات میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے اہل خانہ کو قتل سے متعلق آگاہ کردیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کا مؤقف ہے کہ یہ پہلی دوشیزہ ہے جسے رواں برس قتل کیا گیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق مقتولہ رواں برس چاقو زنی کی واردات میں قتل ہونے والی یہ 18 ویں شہری ہے جسے دارالحکومت لندن میں چاقو زنی کا نشانہ بنایا گیا ہے کہ جبکہ پانچویں نوجوان ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے (بی سی سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس چاقو زنی کی واردات میں دو 17 سالہ لڑکیاں اور ایک 18 سالہ خاتون کا قتل ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں : مانچسٹر میں چاقو بردار شخص کا حملہ، تین افراد زخمی

    یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز پر برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں واقع وکٹوریہ ریلوے اسٹیشن پر مسلح شخص نے شہریوں کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا تھا، چاقو زنی کی واردات میں زخمی ہونے والے متاثرین کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    برطانیہ کی ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا تھا کہ چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک خاتون اور مرد سمیت پولیس افسر زخمی ہوا ہے، پولیس افسر کو کندھے پر زخم آئے تھے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاقو زنی کی واردات میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی۔

  • جرمن دوشیزہ کا قتل، عدالت نے افغان مہاجر کو قید کی سزا سنا دی

    جرمن دوشیزہ کا قتل، عدالت نے افغان مہاجر کو قید کی سزا سنا دی

    برلن : عدالت نے چاقو کے وار سے جرمن دوشیزہ کو قتل کرنے والے افغان تارک وطن کو ساڑھے 8 سال قید کی سزا سنا دی، جرمن لڑکی کے قتل نے تارکین وطن کے خلاف مظاہروں کو مزید ہوا دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کی عدالت نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے تارک وطن کو قتل کرنے کے جرم میں آٹھ برس 6 ماہ قید کی سزا سنا دی، جس کے بعد چانسلر کی تارکین وطن سے متعلق پالیسی پر تنقید شروع ہوگئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ افغان مہاجر ’عبدل ڈی‘ نے گذشتہ برس دسمبر میں اپنی سابق گرل فرینڈ میا وی کو تیز دھار چاقو کے وار سے قتل کیا تھا۔

    جرمن میڈیا کا کہنا تھا کہ پندرہ میا وی کو اس کے سابق دوست عبدل ڈی ایک دکان پر 20 میٹر لمبے چاقو سے 7 مرتبہ حملہ کیا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان تارک وطن کی جانب سے جرمن شہری کو قتل کرنے کے بعد سے انجیلا مرکل کی مہاجرین سے متعلق پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    مقتولہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 15 سالہ میا وی کا کافی عرصے تک افغان مہاجر سے تعلق رہا اور گذشتہ برس دوشیزہ نے اچانک تعلق ختم کردیا جس کے بعد دوشیزہ اور اس کے والدین کی جانب سے پولیس کو افغان تارک وطن کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے کی شکایت درج کروائی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ افغان مہاجر عبدل ڈی سنہ 2016 میں جرمنی میں خود کو نابالغ تارک وطن کی حیثیت سے رجسٹرڈ کروایا تھا۔