Tag: دولت اسلامیہ

  • داعش سربراہ کی ہلاکت، سعودی عرب کی ٹرمپ کو مبارکباد

    داعش سربراہ کی ہلاکت، سعودی عرب کی ٹرمپ کو مبارکباد

    ریاض: دولت اسلامیہ کے سربراہ البغدادی کی ہلاکت پر سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سعودی حکومت کا کہنا ہے دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو شکست دینے کی کوششوں میں کامیابی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تحسین کے مستحق ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے کہا کہ البغدادی کو اس کے بدترین انجام سے دوچار کرنے کا وعدہ پورا کر دکھایا ہے، سعودی حکومت اس خطرناک دہشت گرد تنظیم کے جنگجوﺅں کا تعاقب جاری رکھنے کی امریکی انتظامیہ کی عظیم کاوشوں کو سراہتی ہے۔

    ریاض حکومت کے مطابق اس گروپ نے پوری دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے تشخص کو نقصان پہنچایا اور اسلام کا اصل چہرہ مسخ کیا، یہ گروپ سعودی عرب سمیت متعدد ممالک میں بنیادی انسانی اقدار کے منافی مظالم اور جرائم کے ارتکاب کا مرتکب ہوا ہے۔

    ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی حکومت دہشت گردی کا مقابلہ کرنے ، اس کے ذرائع آمدن بند کرنے اور اس کے خطرناک مجرمانہ نظریہ کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے اتحادیوں خصوصا امریکا کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

    ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد انتقامی حملوں کا خدشہ

    یاد رہے امریکی اسپیشل فورسز نے ٹرمپ کی منظوری سے ادلب میں آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں ابوبکر البغدادی مارا گیا تھا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ابوبکر البغدادی کی موت کی تصدیق کی تھی اور کہا اس کے ساتھ کئی دہشت گرد بھی مارے گئے، آپریشن کے دوران کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا ہے، ابوبکر البغدادی شام میں ایک سرنگ میں موجود تھا، آپریشن کے دوران وہ خودکش دھماکے میں مارا گیا۔

  • امریکی صدر کا داعش کے خلاف جلد اہم اعلان متوقع

    امریکی صدر کا داعش کے خلاف جلد اہم اعلان متوقع

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عسکریت پسند تنظیم داعش کے خلاف جلد ایک اہم اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شام اور عرق میں اپنا اثرورسوخ رکھنے والی شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد اہم اعلان کرنے جارہے ہیں۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعلان امریکی صدر کی جانب سے 24 گھنٹے کے اندر ممکن ہے، نئی حکمت اپنی کا اعلان بھی ہوسکتا ہے۔

    ٹرمپ شام میں داعش کے خلاف حاصل کی گئی کامیابی پر بادلہ خیال کریں گے جبکہ فوج کی موجودگی یا انخلا سے متعلق بھی اہم اعلان ممکن ہے۔

    شام میں امریکی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے داعش کے جنگجوؤں کو صرف ایک مربع کلومیٹر کے علاقے میں محصور کر رکھا ہے۔

    امریکی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ شام سے تقریباً 99 فیصد دولت اسلامیہ کا خاتمہ کردیا گیا ہے تاہم اب بھی ان سے خطرات لاحق ہیں۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایک ہفتے میں دولت اسلامیہ (داعش) کا خاتمہ کرکے شام اور عراق کو مکمل طور پر آزاد کرایا جائے۔

    ایک ہفتے میں شام و عراق سے داعش کا مکمل خاتمہ کردیں گے، ٹرمپ

    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ ہم نے داعش کو شکست دے دی، اور آئندہ 30 دنوں میں امریکی فورسز شام سے نکل جائیں گی۔

    شام سے امریکی فوج کے انخلا سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس اور دولت اسلامیہ مخالف اتحاد کے خصوصی ایلچی بریٹ میکگرک نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

  • بغداد میں 2خودکش دھماکے‘ 17افراد جاں بحق

    بغداد میں 2خودکش دھماکے‘ 17افراد جاں بحق

    بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کی مقامی مارکیٹ میں دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے اڑا دیا، خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور30 زخمی ہوگئے۔

    دھماکوں میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں 10 زخمیوں کی حالت تشو یشناک بتائی جاتی ہے۔

    بغداد میں ہونے والے خودکش دھماکوں کو ذمہ داری دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ نے قبول کی ہے۔

    دوسری جانب عراقی وزارت داخلہ کے مطابق 3 خودکش حملہ آوروں نے بغداد کی مارکیٹ میں شہریوں پرفائرنگ کی جس کے بعد پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ 2 نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔


    بغداد میں کار بم دھماکہ ‘ 11 افراد ہلاک


    خیال رہے کہ رواں سال 29 اگست کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 26 زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 11 مئی کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں خوفناک کار بم دھماکے میں 64 افراد جاں بحق جبکہ 87 زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لیبیا میں داعش کےٹھکانوں پرفضائی حملے‘ 17 دہشت گرد ہلاک

    لیبیا میں داعش کےٹھکانوں پرفضائی حملے‘ 17 دہشت گرد ہلاک

    واشنگٹن : امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے لیبیا میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کرکے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے لیبیا میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کر کے 17 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

    پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی حملےمیں داعش کی 3 گاڑیا ں بھی تباہ ہوئیں جبکہ تباہی کا شکار بننے والا کیمپ جنگجوؤں کولیبیا میں داخل کرنے اورباہرجانےکا بندوبست کرتا تھا۔

    ترجمان پینٹاگون کے مطابق لیبیا میں داعش اورالقاعدہ کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں جنہیں دہشت گرد شدت پسند وں کی بھرتی کےلیےاستعمال کررہے ہیں،یہ دہشت گرد لیبیامیں خراب سیاسی،سیکیورٹی حالات کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔


    شام میں کارروائی‘داعش کےسربراہ کاقریبی ساتھی ہلاک


    یاد رہے کہ رواں سال 23 اپریل کو امریکی فوجی نے مشرقی شام میں میادین کےعلاقے کےنزدیک کارروائی میں دولت اسلامیہ کا اہم رکن ہلاک کردیا تھا۔

    امریکی حکام کےمطابق ازبکستان سے تعلق رکھنے والا عبدر رخمون ازبکی داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کا قریبی ساتھی تھا۔


    افغانستان میں داعش کا سربراہ ہلاک ‘اشرف غنی


    واضح رہے کہ رواں برس 8 اپریل کو داعش کا افغانستان میں سربراہ عبد الحسیب صوبہ ننگرہار میں آپریشن کےدوران اپنے35ساتھیوں کےساتھ مارا گیا تھا۔


     

  • بغداد: داعش نے سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

    بغداد: داعش نے سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

    بغداد: سیکیورٹی فورسز پرہفتے کے روز ہونے والے دو الگ الگ کار ہم دھماکوں میں سے ایک کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی، دھماکوں میں 12 افراداپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق دولت اسلامیہ نے ہفتے کے روز ہونے والے بڑے دھماکے کی ذمداری فبول کرلی ہے۔دھماکہ شمالی امام حسینیہ ضلع میں سیکورٹی چوکی پر کیا گیاجس میں نو افراد جاں بحق اور 28 سےزائد افراد زخمی ہوئے.

    دوسرا بڑا بم دھماکہ، عرب الجبور ، کھجور کا علاقہ جو بغداد کے جنوبی مضافات میں واقع ہے وہاں ایک فوجی قافلے کو نشانہ بنایا جس کی ذمہ داری اب تک دولت‌ اسلامیہ‌ کی‌جانب‌ سے‌قبول‌ نہیں کی تاہم دھماکے مین تین افراد ہلاک اور 11 افراد زخمی ہو ئے۔

    عراقی سیکورٹی‌‌ فورسسز‌ نے رمادی سمیت‌ عراق‌ کے کئی بڑے شہروں کو گزشتہ ایک سال میں دولت اسلامیہ‌ کے قبضے سے آزاد کروا لیا ہے. اور آہستہ آہستہ سیکورٹی فورسسز نےدولت‌ اسلامیہ‌ کو شامی سرحد کی طرف دھکیل دیا ہے.

    واضح رہے کہ دولت اسلامیہ‌ نے ماضی‌میں عراق‌ کے بڑے شہروں پر قبضہ کیا تھا یہ‌گروہ 2003 میں فرقہ‌وارانہ‌ تنازعات کے‌بعد‌ اُبھر کر سامنے‌‌‌ آیا‌ تھا.

  • داعش کا کیمائی ہتھیاروں کا ماہر بمباری میں ہلاک ،امریکا

    داعش کا کیمائی ہتھیاروں کا ماہر بمباری میں ہلاک ،امریکا

    واشنگٹن : داعش کا کیمیائی ہتھیاروں کا ماہر اتحادی فوجیوں کی بمباری میں ہلاک ہوگیا ہے۔

    امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کا کیمیائی ہتھیاروں کا ماہر ابومالک اتحادیوں کی بمباری میں مارا گیا ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابو مالک عراق کے سابق صدر صدام حسین کی حکومت میں کیمیائی ہتھیاروں کا انجینیئر تھا، جس نے داعش میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

    ابو مالک چوبیس جنوری کو موصل کے قریب بمباری میں ہلاک ہوئے، امریکی اور اتحادی فوجیوں نے داعش پر متعدد بار کلورین گیس استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے تاہم کوئی ٹھوس شواہد نہیں مل سکے۔

    بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابو مالک کی ہلاکت کے بعد کیمیائی ہتھیار بنانے اور استعمال کرنے کی دولت اسلامیہ کی صلاحیت کو نقصان پہنچا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکہ اور اتحادیوں نے دولتِ اسلامیہ کے ٹھکانوں پر اب تک دو ہزار مرتبہ بمباری کی ہے۔