Tag: دولہا ہلاک

  • شادی کی خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے دولہا ہلاک

    شادی کی خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے دولہا ہلاک

    (28 اگست 2025): شادی کی تقریب میں خوشی میں کی گئی ہوائی فائرنگ سے دولہا جاں بحق ہو گیا خوشیوں کا گھر ماتم کدہ بن گیا۔

    یہ افسوسناک واقعہ شمالی ترکی میں پیش آیا، جہاں شادی کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں گولی آکر دولہا کو لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    ترک میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 23 سالہ دولہا علی کے اپنی دلہن کو رخصت کرا کر گھر لے جا رہا تھا کہ ہوائی فائرنگ کی گولی اچانک آ کر اس کو لگی جو کچھ دیر بعد دم توڑ گیا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ فائرنگ مبینہ طور پر دلہن کی ایک خاتون رشتہ دار نے کی تھی۔ سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرنے والی 47 سالہ خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ جب کہ اس کے پاس سے دو غیر لائسنس یافتہ پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ ترکی کے شمال مشرقی صوبے ترابزون میں بھی شادی سے پہلے کی گئی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد شادی کو منسوخ کر دیا گیا تھا جب کہ دو افراد کو حراست میں لیا گیا تھا، ان میں ایک پولیس افسر بھی شامل تھا۔

  • دلہن انتظار کرتی رہ گئی، دولہا خوفناک حادثے کا شکار

    دلہن انتظار کرتی رہ گئی، دولہا خوفناک حادثے کا شکار

    گھر پر اپنی بارات آنے کا انتظار کرنے والی دلہن پر قیامت ٹوٹ پڑی، بارات لے کر آنے والا دولہا ٹریفک حادثے میں اپنی جان گنوا بیٹھا۔

    یہ اندوہناک حادثہ بھارت کی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا، ضلع جھانسی کانپور ہائی وے پر ایک تیز رفتار گاڑی نے آگے چلنے والی دولہا کی کار کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں کار میں فوری طور پر آگ بھڑک اٹھی۔

    آگ اتنی شدید تھی کہ اس میں موجود دولہا سمیت چار افراد کو کار سے باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں مل سکا، اور وہ موقع پر ہی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

    حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر لوگوں کا رش لگ گیا، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے نے اس دوران کار میں سوار دو افراد کو کانچ توڑ کر باہر نکالا گیا اور انہیں شدید جھلسی ہوئی حالت میں علاج کے لئے متعلقہ اسپتال بھیج دیا۔

    ادھر میں کار میں سوار لوگوں میں چیخ وپکار مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی۔