Tag: دولہا

  • دلہن والوں نے دولہا اور اس کے والد کو یرغمال بنا لیا! وجہ حیران کن

    دلہن والوں نے دولہا اور اس کے والد کو یرغمال بنا لیا! وجہ حیران کن

    شادی صرف دو افراد کی نئی زندگی کا آغاز ہی نہیں دو خاندانوں کا ملاپ بھی ہوتا ہے لیکن ایک شادی اس وقت تماشا بن گئی جب دلہن والوں نے دولہا اور اس کے والد کو یرغمال بنا لیا۔

    پڑوسی ملک بھارت سے آئے دن عجیب وغریب خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ کبھی لڑکا گنجا ہونے پر دلہن شادی سے انکار کر دیتی ہے تو کبھی اسٹیج پر ڈانس نہ کرنے پر دولہا بارات واپس لے جاتا ہے اور کبھی تو کھانے میں بوٹیوں کی کمی اور مینیو تبدیلی شادی کے پنڈال کو میدان جنگ بنا دیتی ہے۔

    تاہم اس بار شادی کی تقریب کے حوالے سے اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ پیش آیا ہے جس میں بارات آنے پر پہلے دلہن والوں نے شادی سے انکار کیا اور پھر دولہا اور اس کے والد کو چار دن تک یرغمال بنائے رکھا۔

    یہ واقعہ مظفر پور کے علاقے میں پیش آیا ہے، جہاں پیرا پور گاؤں کے ایک نوجوان کی شادی 18 نومبر کو بریار پور تھانہ علاقہ کے راجا پاکڑ گاؤں کی ایک لڑکی سے طے ہوئی تھی۔

    دولہا جب مقررہ تاریخ پر اپنے گھر والوں، رشتے داروں اور دوستوں کی بارات لے کر دلہن والوں کے ہاں پہنچا تو پہلے تو بارات کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اسٹیج پر دولہا اور دلہن نے ایک دوسرے کو ہار بھی پہنائے لیکن پھر اچانک تقریب میں ڈرامائی موڑ آگیا جس نے سب کو حیران وپریشان کر دیا۔

    دولہا جب منڈپ کی جانب جا رہا تھا تو اچانک دلہن والوں نے اس کا راستہ روک لیا اور 2 لاکھ روپے ادائیگی کا مطالبہ کر دیا۔ رقم نہ دینے پر شادی نہ کرنے اور بارات واپس لے جانے کا کہا۔ دلہن والوں کا یہ رویہ دولہا سمیت تمام باراتیوں کو حیران کر گیا۔

    بات یہیں پر ہی ختم نہیں ہوئی بلکہ دلہن والوں نے دولہا اور اس کے والد کو یرغمال بنا لیا اور چار دن تک اپنے پاس روکے رکھا۔

    اس دوران دونوں فریقین یہ معاملہ پنچایت میں لے گئے لیکن وہاں بھی اس مسئلے کا حل نہیں نکلا جس کے بعد دولہا نے پولیس میں شکایت کی، جس نے آکر دولہا اور اس کے والد کو رہائی دلائی۔

    بعد ازاں بریار پور پولیس اسٹیشن انجارچ چاندنی کماری سانوریہ نے بتایا کہ راجا پاکڑ گاؤں میں یرغمال بنائے گئے دولہا اور اس کے والد کو نہ صرف آزاد کرا دیا گیا ہے بلکہ دونوں فریقوں کو راضی کرنے کے بعد ان کی شادی بھی کرا دی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/neighbor-upset-by-rooster-crowing-takes-surprising-step/

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اس خبر کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • دولہا اپنی ہی شادی میں شرکت کرنا بھول گیا

    دولہا اپنی ہی شادی میں شرکت کرنا بھول گیا

    بھارت میں ایسے واقعات سامنے آتے ہیں جسے دیکھ کر یا سن کر سب حیران رہ جاتے ہیں، بعض دفعہ لوگ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ کیا واقعی ایسا ہوسکتا ہے۔

    ایسا ہی ایک معاملہ بھارت کی شمالی ریاست بہار میں پیش آیا ہے جہاں ایک دلہن سج دھج کر اپنے دلہے کا انتظار کرتی رہی لیکن دلہے میاں خود اپنی شادی میں جانا بھول گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کی سلطان گنج کے ایک گاؤں میں شادی کی تیاریاں ہورہی تھیں، جبکہ بھاگلپور سے بارات آنے والی تھی لیکن دلہا شادی سے پہلے دھت ہوگیا اور اپنی شادی میں ہی نہیں پہنچ سکا۔

    یہ بھی پڑھیں: دولہا بارات لے کر تھانے کیوں پہنچا ؟ پولیس بھی پریشان

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب دلہے کا نشہ اترا تو اسے زور دار جھٹکا لگا، جس کے بعد وہ اپنی دلہن لینے اس کے گھر پہنچا تو دلہن نے شادی سے انکار کردیا، دلہن نے کہا کہ اس لڑکے کو اپنی ذمہ داری کا احساس نہیں اور میں ایک شرابی کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتی اس لیے میں اس شادی سے انکار کرتی ہوں۔

    رپورٹ کے مطابق لڑکی کے گھر والوں نے شادی کے انتظامات میں جوبھی خرچہ ہوا تھا اسے دلہے والوں سے واپس کرنے کا مطالبہ شروع کردیا، لڑکی کے اہلخانہ نے لڑکے کے گھر سے ایک فرد کو یرغمال بنالیا۔

  • دولہے نے شادی پر روپوں کا سب سے بڑا ہار پہن لیا

    دولہے نے شادی پر روپوں کا سب سے بڑا ہار پہن لیا

    بعض دلہنیں اور دولہے شادیوں پر دوسروں کو حیران کرنے کے لیے عجیب و غریب کام کر جاتے ہیں، ایسے ہی ایک دولہے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے واقعی لوگوں کو حیران کر دیا۔

    ایک شادی میں دولہے نے روپوں کا اتنا بڑا ہار پہنا ہوا تھا کہ اسے پکڑنے اور سنبھالنے کے لیے دولہے کے چار دوستوں کو بھی مدد کرنی پڑی۔

    انسٹاگرام پر جب یہ ویڈیو شیئر ہوئی تو انٹرنیٹ صارفین بھی نقدی کی اتنی بڑی مالا دیکھ کر حیران رہ گئے۔

    شیئر کیے گئے کلپ میں ایک دیسی دولہے کو اپنے دوستوں کے ساتھ کھڑا دیکھا جا سکتا ہے، جس کے گلے میں کرنسی نوٹوں سے تیار کیا گیا ایک بہت بڑا ہار پڑا ہوا ہے اور جسے اس کے دوستوں نے سنبھال رکھا ہے۔

  • شادی ہال میں خاتون کا دولہے پر چھری سے حملہ، دولہا زخمی

    شادی ہال میں خاتون کا دولہے پر چھری سے حملہ، دولہا زخمی

    نواب شاہ: سندھ کے ضلع شہید بے نظیر آباد کے شہر نواب شاہ میں ایک خاتون نے شادی ہال کے اندر دولہے کو چھری کے حملے میں زخمی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں مریم روڈ پر واقع ایک شادی ہال میں اس وقت بھگدڑ مچ گئی جب شادی کی تقریب کے دوران اچانک ایک خاتون نے دولہے پر چھری سے حملہ کر دیا۔

    خاتون کے حملے میں دولہا زخمی ہو گیا، دولہے کا خون دیکھ کر لوگوں کے اوسان خطا ہو گئے اور ہال میں بھگدڑ مچ گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شادی ہال میں خاتون ناہید نے دولہا نیاز مہر پر چھری سے حملہ کیا، جس سے دولہا زخمی ہو گیا، زخمی دولہے کو پی ایم سی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دولہے پر چھری سے حملہ کرنے والی خاتون ناہید

    پولیس کے بیان کے مطابق حملہ آور خاتون کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، لڑکی کے حملے میں دولہے کو پیٹھ پر زخم آئے۔

    خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ نیاز مہر کی شاگرد ہے، اور اس نے ان کے ساتھ شادی کا وعدہ کیا تھا، اور وہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، اور اب وہ چھپ کر شادی کرنے جا رہا تھا۔

    خاتون نے بتایا کہ وہ تو صرف بات کرنے آئی تھی لیکن شادی ہال میں دولہے کے اہل خانہ نے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر اس نے اپنے بچاؤ کے لیے چھری اٹھا لی تھی۔

  • خان پور: دولہا کو اس کے بھائی کا محبت بھرا انوکھا تحفہ

    خان پور: دولہا کو اس کے بھائی کا محبت بھرا انوکھا تحفہ

    خان پور: چھوٹے بھائی کی شادی پر بڑے بھائی نے ایسا تحفہ دیا کہ جسے دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔ اسّی ملکوں کی کرنسی نوٹوں کا ہار بھائی کو پہنا دیا۔ لوگوں کی توجہ کا مرکز دولہا کی بجائے نوٹوں کا ہار بن گیا، دولہا کے بھائی نے حب الوطنی کی مثال قائم کرتے ہوئے ہار میں بھارتی کرنسی کو شامل نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق خان پور میں چھوٹے بھائی کی شادی پر بڑے بھائی نے دولہا کو سہرا بندی پر ایسا تحفہ دیا کہ دولہا سے زیادہ دلچسپی وہاں موجود لوگوں نے اس تحفہ پر ظاہر کی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے فیاض بلوچ کے مطابق خانپور کے مقامی کونسلر اور بڑے بھائی اقبال صادق نے چھوٹے بھائی دلاور حسین کی شادی پر تیس سال کا شوق وار دیا اور اپنے بھائی کو 80 مختلف ممالک کے کرنسی نوٹوں کا ہار پہنا دیا۔ ہار میں کویت عمان، سعودی عرب اور دیگر ممالک کی کرنسی شامل ہے۔

    پہلی شادی ایسی دیکھی جس میں دلہا سے زیادہ ہار لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا، اقبال صادق نے بتایا کہ اس ہار میں انڈیا کی کرنسی استعمال نہیں کی۔

    اقبال صادق گزشتہ تیس سال سے یہ نوٹ جمع کررہے تھے، ان کو مختلف ممالک کے کرنسی نوٹ جمع کرنے کا بچپن سے شوق تھا، خان پور کی انوکھی شادی جس میں دولہے کے بھائی نے انوکھے انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

    ہار کی مالیت لاکھوں روپے میں بتائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر دولہا کا کہنا تھا کہ بھائی کی محبت کے انوکھے انداز پر دلی مسرت ہوئی ہے۔