Tag: دو ارب ڈالر

  • نوازشریف نے رہائی کے عوض حکومت کو دو ارب ڈالر کی آفرکی، فیصل واوڈا کا دعویٰ

    نوازشریف نے رہائی کے عوض حکومت کو دو ارب ڈالر کی آفرکی، فیصل واوڈا کا دعویٰ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنی جان چھڑانے کیلئے دو ارب ڈالر دینے کی آفر دے چکے ہیں، جو اولاد پیسے کے لئے باپ کو پھنسا دے ایسی سیاست کا کیا فائدہ ہے؟

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، فیصل واوڈا نے کہا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں کہا کہ ’’حضور یہ ہیں وہ ذرائع‘‘ اور پھر وہ ان ہی ذرائع سے لاتعلق ہوگئے۔

    سابق وزیراعظم چاہتےہیں کہ دو ارب ڈالر کے بدلے ان کی جان چھوڑدی جائے،  قید تنہائی کاٹنا ن لیگی قائد کے بس کی بات نہیں, اس کے لیے وہ دو ارب ڈالر دینے کی آفر بھی دے چکے ہیں، نوازشریف نے رشوت کی یہ آفر حکومت کو کی ہے، جو اولاد پیسے کے لئے باپ کو پھنسا دے ایسی سیاست کا کیا فائدہ ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پی پی رہنما نے دمادم مست قلندر کی والی بات کرسمس یا نیوایئرپارٹی سے متعلق کہی ہوگی، آصف زرداری کے خلاف کیس ن لیگ کے دور حکومت میں بنائے گئے اور جےآئی ٹی نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے۔

    دمادم مست قلندر کی بات کی جاتی ہے دونوں جماعتیں مل کر دکھائیں، دمادم مست قلندر وہ کریں کھانا اور گاڑیاں ہم خود فراہم کریں گے۔

    فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ آج سے پہلے ٹو پارٹی رول تھا، پہلے ان کی پھر دوسرے کی باری آتی تھی، شریف خاندان کے ملک اور بیرون ملک بھی رشتے دار ہیں جو پیسے دیتے ہیں۔

    مصدق ملک نے پارٹی کا ایسا دفاع کیا اب تو رونا آگیا، موجودہ کابینہ کام کرکے دکھا رہی ہے تو انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں، ن لیگ اور پی پی کی حکومتوں نے ماضی میں کرپٹ لوگوں کو کیوں نہیں پکڑا؟

  • پر امن اتنخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی، چین پاکستان کی مدد کو آگیا

    پر امن اتنخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی، چین پاکستان کی مدد کو آگیا

    اسلام آباد : شفاف اور پر امن اتنخابات کے بعد غیرملکی مالیاتی اداروں کا اعتماد بھی بحال ہوگیا اور چین پاکستان کی مدد کو آگیا، چین پاکستان کو آسان شرائط پر قرض فراہم کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد جہاں پاکستان میں برادری کا اعتماد بحال ہوا وہیں غیرملکی مالیاتی اداروں کا اعتماد بھی بحال ہونے لگا، چین پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرکو سنبھالہ دینے کے لئے دو ارب ڈالر کا آسان قرضہ دے گا۔

    ذرائع کے مطابق دو ارب ڈالر میں ایک ارب ڈالر دو اگست تک ملکی خزانے میں نظر آنا شروع ہوجائیں گے، چین کی طرف سے ملنے والے اس رقم کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر دس ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔

    وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق دو ارب ڈالر کی آمد سے روپے کی قدر میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔

    الیکشن 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی واضع برتری کے بعد سے روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔


    مزید پڑھیں : تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ، معیشت میں بہتری کے آثار نظر آنے لگے


    منی مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے چین کی جانب سے پیکج ملنے کے بعد ڈالر مزید سستا ہوگا، آسان قرض کے حصول کی کوشش کافی عرصے سے جاری تھی تاہم چین کی جانب سے مثبت جواب اب ملا ہے۔

    دوسری جانب  پاکستان میں پرامن انتخابات اور پی ٹی آئی کی کامیابی نے معیشت پر اچھے اثرات مرتب کرنا شروع کر دئیے، ڈالر کی رفتارکو بریک لگ گئے جبکہ سونے کی قیمت بھی کم ہوگئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اسلام آباد: روس کااہم تجارتی وفدآئندہ ہفتےپاکستان کادورہ کرے گا

    اسلام آباد: روس کااہم تجارتی وفدآئندہ ہفتےپاکستان کادورہ کرے گا

    اسلام آباد :روس کااہم تجارتی وفدآئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا،دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوارب ڈالرکےکمرشل ایل این جی منصوبےپربات ہوگی.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان ایک بار پھر دوارب ڈالر کے ایل این جی پائپ لائن منصوبے کو حتمی شکل دینے کےلیے مل بیٹھنے پر اتفاق ہوگیاہے، ایل این جی پائپ لائن منصوبے کو عملی جامہ پہنا نے کےلیے روس کا اہم تجارتی وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرےگا.

    وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اسے حکومتی پالیسیوں کی کامیابی قرار دیا ہے، انہوں نےسماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی بہترین طرز حکمرانی نے مخالفین کو کڑے امتحان میں ڈال دیاہے .