Tag: دو افراد جاں بحق

  • کراچی میں فائرنگ کے واقعات،2افرادجاں بحق

    کراچی میں فائرنگ کے واقعات،2افرادجاں بحق

    کراچی : شہرقائدکےمختلف علاقوں میں فائرنگ کےدو واقعات میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقےلیاری میوہ شاہ قبرستان کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

    دوسری جانب فائرنگ کا دوسرا واقعہ شہرقائد کےعلاقے مشرف کالونی کے قریب پیش آیا جس میں ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔

    ادھرکراچی کے علاقےنارتھ ناظم آبادمیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کئی مقدمات میں مطلوب ڈاکوگرفتار کرلیا۔

    پریڈی پولیس نےسیاسی جماعت کے دو ملزم گرفتارکرلیے،ملزمان نےگزشتہ ماہ صدرمیں فائرنگ کرکےدوشہریوں کوزخمی کردیاتھا۔

    آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہےکہ جرائم سےمتاثرہ علاقوں میں ٹارگٹڈکارروائیاں تیزکی جائیں،اوراسنیپ چیکنگ منظم بنائی جائے۔

    مزید پڑھیں:کراچی : شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ڈاکو مارڈالے

    یاد رہےکہ گزشتہ روز شہر قائد میں ایک شہری نےلوٹ مارکرنےوالےملزمان پرگولیاں بر سا دی تھیں،شہری کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوگئےتھے۔

    واضح رہےکہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نےایس ایس پیزاوردیگرافسران کواحکامات جاری کیے ہیں کہ افسران علاقوں میں موجودگی یقین بنائیں اور انٹیلی جنس شیئرنگ کوٹھوس اورغیرمعمولی بنایاجائے۔

  • کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، دو افراد جاں بحق، تین زخمی، 50 گرفتار

    کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، دو افراد جاں بحق، تین زخمی، 50 گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے پولیس نے دو مقامات پر کومبنگ آپریشن کرکے پچاس افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے رات گئے دو واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، دہشت گردوں نے سچل کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی کے قریب کار پر فائرنگ کردی جس سے تین افراد کو زخمی ہوگئے۔

    ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلیے مقامی اسپتال لے جایا گیا۔

    دوسرا واقعہ اورنگی ٹاؤن نمبر دس میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے واقعہ میں اسرار نامی شخص جاں بحق ہوگیا،مسلح افراد کی فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔

    پولیس نے دو مختلف علاقوں نیو کراچی سیکٹر الیون جی گودھرا اور اورنگی ٹائون کٹی پہاڑی میں کومبنگ آپریشن کے دوران پچاس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ گرفتار مشتبہ افراد سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • لودھراں میں ٹریفک حادثہ،2افرادجاں بحق

    لودھراں میں ٹریفک حادثہ،2افرادجاں بحق

    لودھراں :صوبہ پنجاب کے شہر لودھراں کے قریب خانیوال روڈ پرمسافر بس الٹنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق پنجاب کےشہرلودھراں میں خانیوال روڈ پر تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے دو افران جان کی بازی ہارگئے جاں بحق ہونے والوں میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے۔

    تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثےمیں بارہ سے زائد مسافر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس لودھراں سے لاہور آرہی تھی کہ راستے میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا جس میں بس ڈائیور سمیت 2افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    مزید پڑھیں: رحیم یارخان اورحب میں ٹریفک حادثہ،6افرادجاں بحق

    یاد رہےکہ تین روز قبل صوبہ پنجاب کے شہررحیم یارخان کی تحصیل خان پور میں کوٹلہ پٹھان کےقریب کاردرخت سےٹکرائی،جس کے نتیجے میں 3افرادجاں بحق اور 2زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہےکہ اس سے قبل صوبہ پنجاب میں چونیاں کے علاقے الہٰ آباد میں موٹرسائیکل سوار اپنی بیٹیوں کو اسکول چھوڑنے جارہاتھا کہ تیزرفتارویگن نے موٹرسائیکل کو ٹکردے ماری جس کے نتیجے میں 2 بہنیں جاں بحق ہوگئی تھیں۔

  • کراچی میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

    کراچی : شہر قائد کراچی کےعلاقے پاک کالونی اور اولڈسٹی ایریا میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت شیر باز کے نام سے کرلی گئی ہے جبکہ اس کا بھائی اویس زخمی ہوا۔

    ادھر اولڈ سٹی ایریا میں کے ایم سی ورک شاپ کے قریب موٹر سائکل سوار افراد کی فائرنگ سے اسلم نامی شخص جاں بحق ہوا۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔

    ادھر کراچی کے علاقے گارڈن فوارہ چوک اور میرا ناکہ کے قریب فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منقتل کردیاگیا۔

    مزید پڑھیں: کراچی:‌مذہبی افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اہم ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد کے علاقے شادمان ٹاؤن سے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیاگیا،ملزم مہدی موسوی مذہبی افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

  • ملتان میں فائرنگ دوافراد جاں بحق،حملہ آور نے خودکشی کرلی

    ملتان میں فائرنگ دوافراد جاں بحق،حملہ آور نے خودکشی کرلی

    ملتان : یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقد تقریب میں فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے بھی خودکشی کر لی.

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں یہ واقعہ بستی ملوک میں پیش آیا جہاں یونین کونسل نمبر 384 کے دفتر میں یوم پاکستان کے سلسلے میں کیک کاٹا جا رہا تھا کہ ندیم نامی شخص تقریب میں داخل ہوا اور فائرنگ کر دی.

    فائرنگ سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے کارکن سلیم رجب اعوان اور ان کے بیٹے زخمی ہو گئے اور فائرنگ کرنے والا شخص ندیم موقع سے فرار ہوگیا.

    ریسکیو 1122 نے سلیم رجب اعوان کو نشتر اسپتال جبکہ بچوں کو ایک نجی اسپتال میں منتقل کر دیا جہاں اسپتال ذرائع کے مطابق سلیم رجب اعوان اور ان کا بیٹا عرفان دم توڑ گئے ہیں.

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص ندیم نے بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے تاہم ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے .

  • بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور آوران میں فائرنگ،بچی سمیت دو افراد جاں بحق

    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور آوران میں فائرنگ،بچی سمیت دو افراد جاں بحق

    کوئٹہ : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور آواران میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں کم از کم ایک بچی سمیت دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق مسجد روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک دکان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے،زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاکر جان کی بازی ہار گیا.

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جس دکان پر فائرنگ کی گئی وہ پلاسٹ کی تھیلیاں فروخت کرنے والی دکان تھی لیکن اس وقت اس پر پرچم بھی فروخت کیے جارہے تھے.

    دوسری جانب بلوچستان کے ضلع آواران میں لیویز فورس کے ایک اہلکار کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا،حملے کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوئے.

    یاد رہے کہ آواران کے علاقے مشکے میں گذشتہ روز فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوئے تھے.

    واضح رہے کہ دو روز قبل بھی اسی ضلع کے دو مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات محکمہ تعلیم کا ایک افسر اور ایک ریٹائرڈ ٹیچر جان کی بازی ہار گئے تھے.

  • ڈاکٹر کی مبینہ غفلت اور مظاہرین کے احتجاج سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے

    ڈاکٹر کی مبینہ غفلت اور مظاہرین کے احتجاج سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے

    ایبٹ آباد : ایوب میڈیکل کمپلکس کے ڈاکٹرکی مبینہ غفلت کے باعث دو افراد جاں بحق ہو گئے، مظاہرین نے اسپتال انتظامیہ کیخلاف زبردست مظاہرہ کیا، شاہراہ بلاک کرنے کی وجہ سے ایمبولینس میں موجود ایک بچہ بھی جان کی بازی ہار گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے چونا کاری کا رہائشی نوجوان احمد علی افطاری سے تھوڑی دیر قبل گھر میں پھسلنے سے گرا اور اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔

    مذکورہ نوجوان کو کو اس کے لواحقین ایوب ٹیچنگ ہسپتال لائے، جہاں ڈاکٹر حیدر علی نے مریض کو انجکیشن لگایا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    جاں بحق ہونے والے نوجوان احمد علی کے ورثاء اور اہل علاقہ نے لاش شاہراہ ریشم پر رکھ کر ایک گھنٹے تک شدید احتجاج کیا۔

    ورثاء اسپتال انتظامیہ کیخلاف اور انصاف کے حصول کیلئے شدید نعرے بازی کرتے رہے، اس دوران شاہراہ ریشم پر ٹریفک جام ہوگیا۔

    احتجاج کے باعث شنکیاری سے تشویشناک حالت میں منتقل کئے جانے والا تین سالہ بچہ بھی احتجاج کے باعث ٹریفک کی بندش کے باعث ایمبولینس میں ہی جاں بحق ہو گیا۔

    ایوب میڈیکل کمپلکس میں آئے روز ڈاکٹر اور نرسز کی غفلت سے مریضوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔

     

  • لانڈھی سے مدفون اسلحہ برآمد، مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

    لانڈھی سے مدفون اسلحہ برآمد، مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

    کراچی : رینجرز نے لانڈھی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ناظم آباد نمبر دو کے علاقے میں نامعلوم افراد نے رکشا پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔ دوسری جانب گلشن ا قبال اردو سائنس کالج کے عقب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے منگھوپیر کے مینگل گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 34 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے گئے افراد میں ایک مبینہ دہشت گرد اور اس کا سہولت کار بھی شامل ہے۔

    علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق رینجرز نے پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر لانڈھی کے انعامی گراؤنڈ میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں غیرقانونی مدفون اسلحہ برآمد کرلیا جس میں تین ایس ایم جیز،ایک ایل ایم جی دو ٹرپل ٹو رائفل ، ایک گرنیڈ لانچر ،سیکڑوں گولیاں اور متعدد دستی بم برآمد کرلیے۔

    رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

     

  • لاہور : لین دین کے تنازع پرفائرنگ، دو افراد جاں بحق، سات زخمی

    لاہور : لین دین کے تنازع پرفائرنگ، دو افراد جاں بحق، سات زخمی

    لاہور : راوی روڈ سبزی منڈی میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے راوی روڈ سبزی منڈی میں رانا عابد اور حافظ منظور نامی تاجروں کے درمیان لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا۔

    مسئلے کے حل کے لیے دونوں گروپوں کی پولیس کی موجودگی میں پنچایت جاری تھی کہ رانا عابد گروپ کے کارندوں نے فائرنگ کردی جس کے باعث پنچایت میں موجود نو افراد زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو میئو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں حافظ منظور اور اس کا بھتیجا چوہدری عتیق جانبر نہ ہوسکے، سات زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ کے بعد کیسے بھگڈر مچی۔

    مقامی ڈی ایس پی کے مطابق پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے مزید ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • سپرہائی وے پرآئل ٹینکراورمال بردارگاڑی میں تصادم، دو افراد جاں بحق

    سپرہائی وے پرآئل ٹینکراورمال بردارگاڑی میں تصادم، دو افراد جاں بحق

    نوری آباد : سپر ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد کے درمیان سپرہائی وے پرآئل ٹینکر اورمال بردار گاڑی میں تصادم کے دوران دو افراد بری طرح جھلس کر جاں بحقاور دو زخمی ہوگئے۔

    حادثے کے بعد د ونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کرفائر بریگیڈ کو طلب کیا  فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا،

    بعد ازاں گاڑیوں سے دونوں جاں بحق افراد کی جھلسی ہوئی لاشوں کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    واقعے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق نوری آباد کے قریب سپرہائی وے پرآئل ٹینکر اور مال بردار گاڑیوں میں مبینہ تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوگیا ہے جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

    واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔