Tag: دو افراد جاں بحق

  • کراچی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، رینجرز نے اورنگی ٹاون سے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن بارہ نمبر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شبیر احمد نامی شخص جان کی بازی ہار گیا۔

    لیاقت آباد ایف سی ایریا سے بھی مکان سے ایک شخص کی لاش ملی، جس کی شناخت نہیں ہوسکی،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عباس شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہےْ

    دوسری جانب رینجرز نے اورنگی ٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے عسکری ونگ کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ برامد کرلیاہے۔

  • عید کے دوسرے روز بھی فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

    عید کے دوسرے روز بھی فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں عید کے دوسرے روز بھی فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ناظم آبا د کے علاقے میں سیف اللہ کے اڈے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبرنہ ہوسکے۔

    مقتولین کی شناخت ریحانہ اوت فضل خالق کے ناموں سے ہوئی ہے، ادھرہل پارک کے قریب جواریوں کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکرعبدالمنان نامی شخص زخمی ہوگیا۔

    پولیس کادعویٰ ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا، لانڈھی مرغی خانہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار حفیظ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • مال گاڑی کی زد میں آکر دو افراد جاں بحق دس زخمی

    مال گاڑی کی زد میں آکر دو افراد جاں بحق دس زخمی

    شیخوپورہ : مال گاڑی کی بوگی شیخوپورہ میںریلوے لائن کراس کرنے والے شہریوں پر چڑھ گئی، دو افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئلہ لے کر لاہورآنے والی مال گاڑی شیخوپورہ کے علاقہ فاروق آباد کے قریب پہنچی توفنی خرابی کے باعث مال گاڑی کی ایک بوگی مال گاڑی سے الگ ہو گئی۔

    مال گا ڑی ریلوے پھاٹک سے گزری تو گیٹ کیپر نے پھاٹک کھول دیا اس غفلت کے باعث بوگی پیچھے سے آئی اور ریلوے لائن کراس کرنے والے تانگہ اور موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گئی بوگی کی زد میں آکر دو افراد جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے ۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹوکی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فاروق آباد اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت  تشویشناک ہے۔

  • چمن: کار سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

    چمن: کار سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

    چمن :  بائی پاس روڈ پر گاڑی میں سوارنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2افراد ہلاک کردیا ہے۔لیویزذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا، جبکہ لیویز نے ہلاک ہونے والے دونوں افرد کی لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا ۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دونوں افغان شہری اور افغان پولیس میں حاضر سروس اہلکار ہیں ۔ا

    فغان صوبہ ہلمند کے رہائشی دونوں مقتول آپس میں بھائی تھے ۔لیویزاہلکار واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

  • سیالکوٹ:بھارتی فوج کی فائرنگ،خاتون سمیت دو افراد شہید

    سیالکوٹ:بھارتی فوج کی فائرنگ،خاتون سمیت دو افراد شہید

     سیالکوٹ:  سرحدپار سے بھارتی فوج کی بلااشتعال  فائرنگ سےخاتون سمیت دو افراد جاں بحق  اور بارہ زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق بھارت نے دو ماہ کے دوران بیس مرتبہ سے زائد ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرکے امن کی آشا کو سپرد خاک کردیا۔ بھارت کاجنگی جنون کسی طورکم ہونےکانام نہیں لےرہا۔

    بھارتی فوج نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پرایک بارپھربلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کرکےسیزفائر کی دھجیاں اڑاکرامن کوسپردخاک کردیا۔سیزفائرکی خلاف ورزی چپراڑ،سچیت گڑھ،چارواسیکٹرمیں کی گئی جہاں فائرنگ کے نتیجےمیں خاتون سمیت دوافرادشہیدجبکہ بارہ شہری زخمی ہوگئے ۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ سےجامِ شہادت نوش کرنے والےشہریوں کےورثاء نے شدیداحتجاج کیا ۔ بلا اشتعال فائرنگ سے کئی مکانات بھی تباہ ہوگئے اورشہری شدید خوف وہراس میں مبتلا اور نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

    دو ماہ کے دوران بھارت نے تئیس باربلااشتعال فائرنگ کی اور اس دوران تین افراد شہید ہوچکے ہیں۔ بھارتی بلاشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے جواب میں بار بار پاک فوج نے اسے دھول چٹائی ہے۔

  • کراچی فائرنگ ، 2افراد جاں بحق، دو ڈکیت گروپ گرفتار

    کراچی فائرنگ ، 2افراد جاں بحق، دو ڈکیت گروپ گرفتار

    کراچی میں دہشت گردی نہ رک سکی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جان سے گئے، پولیس نے ڈکیتوں کے دو بڑے گروپوں کو مسروقہ سامان سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں اسٹیٹ ایجنسی پرنا معلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

    ایس ایس پی فاروق عوان کے مطابق نیو کراچی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان گرفتارکرلیے گئے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ او رمسروقہ گاڑی برآمدہوئی ہے۔۔ ایس پی وقار شعیب کے مطابق کراچی میں اسی سے زیادہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پانچ افراد پر مشتمل گروہ بلال کالونی سے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔