Tag: دو افراد زخمی

  • بھارتی فوج کی ایل او سی کی شہری آبادی پر فائرنگ، دو افراد زخمی

    بھارتی فوج کی ایل او سی کی شہری آبادی پر فائرنگ، دو افراد زخمی

    راولپنڈی : بھارتی فوج نے ایل او سی کے قریب شہری آبادی پر فائرنگ کردی، دو افراد زخمی ہوگئے، بھارت نے پاک فوج پر ہی شہریوں کو مارنے کا الزام لگا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے لائن آف کنٹرول کی گزشتہ24گھنٹے کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج  کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے باغسر سیکٹر کی شہری آبادی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

    بھارتی فوج نے نیزہ پیر، پانڈو، خنجر منور، پٹل اور باغسر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی لیکن پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہوگئے، فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں55سالہ عظمت بی بی اور75سالہ باباجان شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے اب باقاعدہ شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے پاک فوج پر ایل او سی کے اس پار شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے ،پاک فوج متعدد بار بتا چکی ہے کہ وہ آبادی کو نشانہ نہیں بنا رہی۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہم شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے بھارتی الزامات مسترد کرتے ہیں، بھارت کو جواب دیتے ہوئے کشمیری بھائیوں کا خیال رکھا جاتا ہے، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمہ وقت چوکس چوکنا ہیں۔

  • برطانیہ : کار سوار نے شہریوں کو روند دیا، دو افراد زخمی

    برطانیہ : کار سوار نے شہریوں کو روند دیا، دو افراد زخمی

    لندن : برطانیہ میں تیز رفتار گاڑی نے سڑک کنارے کھڑے شخص کو روند دیا، گاڑی کی زد میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے علاقے بریڈ فوڈ میں تیز رفتار گاڑی نے سڑک کنارے کھڑے شخص پر جان بوجھ کر گاڑی چڑھا دی، اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں دو افراد گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے۔

    عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہونے والے شہریوں کی ٹانگ کی ہڈیاں ٹوٹی ہیں جبکہ جسم کے دیگر حصّوں میں بھی شدید زخم آئے ہیں، چوٹیں اتنی شدید ہیں جو باقی کی زندگی پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہیں۔

    واقعے کے عینی شاہد کا کہنا ہے کہ کار سوا شہری کو کچلنے کے بعد تیز رفتاری سے فرار ہوگئی، تاہم جائے حادثہ پر موجود ایک شخص نے گاڑی میں ملزم کا پیچھا کیا لیکن ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    برطانوی پولیس حادثے کے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ فٹ پاتھ پر موجود شخص کو کچلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی، جس میں سرخ رنگ کی تیز رفتار گاڑی کو مجمے پر چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے کار سوار نامعلوم وجوہات کی بنا پر فٹ پاتھ پر کھڑے شخص کو جان بوجھ کر کچلنے کی کوشش کرتا ہے اور ناکامی کی صورت میں دوسری مرتبہ پھر مذکورہ شخص پر گاڑی چڑھاتا ہے جس کی زد میں آکر ایک اور راہ گیر بھی زخمی ہوا۔

    ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پر موجود دیگر افراد نے متاثرین کو زخمی افراد کو اٹھا کر فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔

    مزید پڑھیں : برطانیہ: کار سوار نے عوام پر گاڑی چڑھادی، چار افراد زخمی

    یاد رہے کہ رواں برس برطانیہ میں تیز رفتار گاڑی نے نیو پورٹ کلب کے باہر کھڑے سیکڑوں لوگوں روند دیا تھا، گاڑی کی زد میں آکر چار افراد شدید زخمی ہوئے تھے، کار سوار کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

  • برطانیہ، اسکول طلباء میں تصادم، دو افراد زخمی، متعدد گرفتار

    برطانیہ، اسکول طلباء میں تصادم، دو افراد زخمی، متعدد گرفتار

    لندن : برطانوی شہر رودھرم میں اسکول طلباء کے دو گروپوں اور والدین میں تصادم کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیا، پولیس نے جھگڑے میں ملوث درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر رودھرم میں اسکول میں زیر تعلیم بچوں کے درمیان نا معلوم وجوہات کی بنا پر ہونے والے جھگڑے میں والدین بھی شامل ہوگئے جس کے بعد علاقے میں صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ طلباء اور والدین کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہں قریبی اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

    مقامی نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ اسکول طلباء کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں شدت کے بعد 15 پولیس موبائلیں سراغ رساں کتے درجنوں اہلکاروں کے ہمراہ موقع واردات پر پہنچ گئے۔

    خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے لڑائی میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا تھا، جبکہ فرویل نامی متاثرہ اسکول کو بند کردیا گیا ہے۔

    جنوبی یارکشائر پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی ہیلپ لائن پر فون کال موصول ہوئی جس میں اسکول طلباء کے دو گروپوں میں شدید لڑائی کی اطلاع دی گئی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسکول طلباء کے درمیان لڑائی کے بعد پاکستانی چیک کمیونٹی کے درمیان کشیدگی دیکھی گئی ہے۔

    غیر میڈیا کے مطابق جھگڑے کے باعث علاقے کی متعدد سڑکیں بند ہیں جبکہ برطانوی پولیس کا ہیلی کاپٹر متاثرہ علاقے کی نگرانی کر رہا ہے، دو گروپوں میں تصادم کی وجہ سے نظام زندگی بھی درہم برہم ہوچکا ہے۔

  • کیلیفورنیا میں طیارہ گرکر تباہ‘2 مسافر شدید زخمی

    کیلیفورنیا میں طیارہ گرکر تباہ‘2 مسافر شدید زخمی

    کیلیفورنیا:امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کےنتیجےمیں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کی اورنج کاؤنٹی میں چھوٹا طیارہ جان وائن ائیرپورٹ کے قریب گرکر تباہ ہوگیا۔ طیارہ زمین پر گرتے ہی مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگیا۔

    حادثے میں طیارے میں سوار خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔


    روس کاطیارہ بحیرۂ روم میں گر کر تباہ


    یاد رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں روسی لڑاکا طیارہ ایم آئی جی 29 تربیتی پرواز میں تکنیکی خراب کے باعث بحیرہ روم میں گر کرتباہ ہوگیا تھا تاہم حادثے میں روسی لڑاکا طیارہ ایم آئی جی 29 کا پائلٹ باہرنکلنے میں کامیاب رہا تھا۔


    شام جانے والا روسی فوجی طیارہ گرکرتباہ،92افراد ہلاک


    واضح رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں روسی فوجی جہاز سمندر میں گر کر تباہ ہوگیاتھاجس کے نتیجے میں اہلکاروں، آرمی میوزک بینڈ اور صحافیوں سمیت 92 افراد جاں بحق ہوگئےتھے، طیارہ روس سے شام کے لیے روانہ ہوا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • سیہون کےقریب ٹرین کی4بوگیوں میں آتشزدگی

    سیہون کےقریب ٹرین کی4بوگیوں میں آتشزدگی

    جامشورو: کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی چار بوگیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے پشاور جارہی تھی کہ سیہون کےعلاقے لعل باغ کےقریب پہنچی تواس کی 3بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کےباعث 2افراد زخمی ہوگئے۔

    متاثرہ ٹرین ڈرائیور نے ٹرین کو روک کر متاثرہ بوگی کےتمام مسافروں کواتار لیاگیاتاہم آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے مزید تین اور بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

    پولیس، رینجرز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بوگیوں کو ٹرین سے علیحدہ کرنے کےکام کا آغاز کردیا اور ساتھ ہی سیہون سے فائربریگیڈ کےعملے کو بھی طلب کرلیاگیا۔

    سیہون کے قریب خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بوگیوں میں لگنےوالی آگ بجھادی گئی۔

    ریلوے حکام کے مطابق خوشحال خان خٹک کی بوگی میں آتشزدگی شاٹ سرکٹ کے باعث ہوئی تاہم اس میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

    ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ بوگیوں کوالگ کر کےٹرین کو اس کی منزل کی جانب روانہ کردیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں: شیخورہ پورہ: ٹرین اور آئل ٹینکر میں تصادم‘ 2افراد جاں‌ بحق‘ 10زخمی


    واضح رہےکہ رواں ہفتے کے آغاز میں صوبہ پنجاب کے علاقے شیخوپورہ میں ہرن مینار کے قریب مسافر ٹرین اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے بعد ٹرین کی پہلی پانچ بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی،جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ 10 مسافر زخمی ہوگئےتھے۔

  • فیڈرل بی ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد زخمی

    فیڈرل بی ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد زخمی

    کراچی: فیڈرل بی ایریا بلاک 17 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 17 سمن آباد تھانے کی حدود میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے چار افراد کو زخمی کردیا اور ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    زخمی ہونے والے افراد کی شناخت عبد الحمید، محمد یامین، جان محمد اور مشتاق کے ناموں سے ہوئی ہے، تمام افراد کو طبی امداد کے لئے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے فائرنگ کر کے چاروں افراد کو زخمی کیا،نشانہ بننے والے افراد کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے، فائرنگ کا واقعہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی آگاہ کردیا جائے گا۔

    دوسری جانب منگوپیر اور گلبہار کے علاقوں سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، سی ٹی ڈی نے کورنگی اور منگوپیر میں کاروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے تین ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

     *کراچی میں بد امنی کی لہر میں تیزی


     کچھ روز قبل نارتھ  کراچی کے علاقے سلیم سینٹرمیں واقعہ ایک ہوٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں سماجی کارکن خرم ذکی اور صحافی راؤ خالد کے علاوہ راہگیر اسلم شدید زخمی ہوئے تھے، بعدازاں اسپتال پہنچنے پر خرم ذکی دم توڑ گئے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق خرم ذکی کے سینے میں‌ پانچ گولیاں لگی تھیں‌ تاہم دیگر دو زخمیوں کی حالت خطرے سے باہرہے۔

    *کراچی آپریشن کے دو سال مکمل، تفصیلی رپورٹ جاری


    کل کراچی آپریشن کے دو سال مکمل ہونے پر رینجرز اور پولیس کے اعلی افسران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو سال کے دوران کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں کافی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔