Tag: دو افراد قتل

  • جرمنی میں دو افراد کے قتل کی ہولناک واردات

    جرمنی میں دو افراد کے قتل کی ہولناک واردات

    اشافنبرگ : جرمنی کے ایک پارک میں پیش آنے والے ہلاکت خیز واقعے میں دو افراد قتل اور دو زخمی ہوگئے، حملہ تیز دھار چاقو سے کیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر حملے کے شبے میں 28 سالہ افغان باشندے کو موقع واردات سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرمن شہر اشافنبرگ میں بدھ کے روز چاقو کے حملے میں ایک 41 سالہ شخص اور ایک دو سالہ بچہ ہلاک اور دو دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

    جرمن چانسلر اولاف شلز نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ بات واضح کی جائے کہ مشتبہ شخص ملک میں رہنے کے قابل کیسے رہا۔

    پولیس کے مطابق چاقو کے حملے کا واقعہ باؤیرین شہر کے وسط میں واقع ایک پبلک پارک میں صبح پونے 12بجے واقع ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والا دوسرا شخص گواہ ہے اور اس سے تفتیش ہو رہی ہے۔

    پولیس کے مطابق حملہ آور کا ممکنہ طور پر کوئی ساتھی نہیں ہے اور شہریوں کے لیے کسی خطرے کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

    جرمنی میں خوفناک کار حادثہ : 2 ہلاک 80 زخمی ہوگئے

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جرمنی کے شہر میگڈے برگ میں تیز رفتار کار سے کچل کر دو افراد ہلاک جبکہ 80زخمی ہوگئے، پولیس نے کرسمس مارکیٹ میں ہونے والے حادثے میں ذمہ دار ملزم کو گرفتارکرلیا۔

  • امریکہ میں دوافراد کو قتل کرنےوالےملزم کی عدالت میں پیشی

    امریکہ میں دوافراد کو قتل کرنےوالےملزم کی عدالت میں پیشی

    واشنگٹن: امریکی ریاست اوریگن میں مسلمان خواتین سے بدتمیزی پرمنع کرنے والے دو افراد کو چاقو کے وار سے قتل کرنے والے ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی عدالت میں 35 سالہ جیریمی جوزف کے خلاف قتل، اقدام قتل، ڈرانے دھمکانے اور ہتھیار رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    عدالت میں پیشی کےدوران جیریمی جوزف نے نعرے بازی کی اور کہا کہ آپ اسے دہشت گردی نہیں کہیں گے بلکہ یہ حب الوطنی ہے۔


    امریکا: مسلم خواتین سے بدتمیزی، منع کرنے پر دو افراد قتل، ملزم گرفتار


    جیریمی جوزف نے خود پر عائد الزامات کے خلاف کوئی درخواست نہیں دی اور اب اسے7 جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    یاد رہےکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پردو روزقبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں اس حملے کو ناقابلِ قبول عمل قرار دیا تھا۔

    واضح رہےکہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سے ایک 23 سالہ ٹالیسن مائرڈن نامکائی میشے تھے جبکہ دوسرے 53 سالہ رکی جان بیسٹ تھے۔ وہ چار بچوں کے والد اور سابق فوجی تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہےتو اسے اپنی وال پر شیئر کریں