Tag: دو اہلکار جاں بحق

  • کویتی فوج کے دو اہلکار جان سے گئے

    کویتی فوج کے دو اہلکار جان سے گئے

    کویت اور امریکا کی مشترکہ جنگی مشقوں کے دوران کویتی فوج کے دو اہلکار جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنگی مشقوں کے دوران مرنے والوں میں سارجنٹ احمد فرحان اور سارجنٹ مساعد ضاحی صالح شامل ہیں، دو اہلکار کارپورل انور رضوان اور کارپول مطلق مبارک زخمی ہوئے۔

    رپورٹس کے مطابق کویتی فوج کا کہنا ہے کہ مشترکہ مشق ڈیزرٹ آبزرور 4 کے دوران واقعے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تیکنیکی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

    وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ الصباح کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ٹیم بدھ کی شام پیش آنے والے واقعہ کی وجوہ کا تعین کرے گی۔

    بیان کے مطابق کویتی وزیر دفاع نے الادیرع کے علاقے میں فوجی مشق کے مقام کا دورہ کیا۔ کویتی، امریکی مشترکہ مشق کا مقصد دونوں ملکوں کی فورسز کے درمیان مشترکہ فوجی تعاون کو بڑھانا ہے۔

    دوسری جانب کویت میں حکام کی جانب سے 4135 خواتین سمیت 4141 افراد کی شہریت ختم کردی گئی ہے۔ کویتی کابینہ کی منظوری کے بعد شہریت واپس لینے کا حکم نامہ جاری کیا گیا۔

    سعودی عرب میں 3 غیر ملکی خواتین گرفتار، وجہ سامنے آگئی

    کویتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ شہریت سے محروم افراد کو وہ تمام مراعات حاصل ہوں گی جو پہلے تھیں۔

  • خیبرپختونخواہ میں پولیس پر فائرنگ،2اہلکار جاں بحق

    خیبرپختونخواہ میں پولیس پر فائرنگ،2اہلکار جاں بحق

    پشاور : صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور اور کوہاٹ میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں میں دو اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوہاٹ شہر کے علاقے بنوں بازار میں امام بارہ گاہ کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے وہاں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار رضاعلی جان کی بازی ہارگئے۔

    مزید پڑھیں: پشاور میں گاڑی پر فائرنگ،3افراد جاں بحق

    فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے اہلکار گزشتہ کچھ عرصے سے رضویہ امام بارگاہ کی حفاظت پر مامور تھے۔

    مزید پڑھیں: پشاور: مسلح افراد کی فائرنگ سے آئی بی انسپکٹر جاں بحق

    دوسری جانب خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں پولیس کو اطلاع تھی کہ ایک مکان میں کچھ جرائم پیشہ افراد نے پناہ لے کر رکھی ہے جس پر وہاں چھاپہ مارا گیاتاہم پولیس کے پہنچتے ہی مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی، جس سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں کے واقعات میں تیزی آئی ہے جس میں اب تک متعدد اہلکار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • پولیس مقابلہ : دو اہلکارجاں بحق،ایک ٹارگٹ کلرہلاک

    پولیس مقابلہ : دو اہلکارجاں بحق،ایک ٹارگٹ کلرہلاک

        کراچی : پولیس کے دومختلف مقابلوں میں دو اہلکار جاں بحق دو زخمی ہوگئے،مقابلے ایک ٹارگٹ کلر بھی ماراگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس مقابلوں میں تیزی آگئی۔

    خالد بن ولید روڈ پرشہریوں سے لوٹ مارکرنے والے ملزمان نے پولیس پرفائرنگ کردی۔ فائرنگ سے اہلکار محمد معرفت جاں بحق اور مہتاب زخمی ہوگیا۔

    ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔اورنگی ٹاؤن کے علاقے بنارس میں بھی پولیس اورملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ساجد جاں بحق اور قدیر زخمی ہوگیا۔

    بلدیہ ٹاؤن میں پولیس کے مبینہ مقابلے گل حیدرنامی ٹارگٹ کلرماراگیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم متعدد مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا۔