Tag: دو بچوں کی ہلاکت

  • دو بچوں کی ہلاکت : ریسٹورنٹ کے اجزاء میں زہرکی موجودگی کے شواہد نہیں ملے

    دو بچوں کی ہلاکت : ریسٹورنٹ کے اجزاء میں زہرکی موجودگی کے شواہد نہیں ملے

    کراچی : شہر قائد میں ریسٹورنٹ سے مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے کے باعث بچوں کی موت کے بعد میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی، رپورٹ میں زہر کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مضر صحت کھانا کھانے سے دو بچوں دو بچوں ڈیڑھ سالہ احمد اور 5 سالہ محمد کی موت کے واقعہ کے بعد کینڈی فروز، ایری زونا گرل اور پارک سے لئے گئے اکتیس نمونوں کی رپورٹ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔

    رپورٹ میں زہر کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے۔ اسی کلو زائد المیعاد گوشت مقامی ریسٹورنٹ سے برآمد کیا گیا تھا۔ کینڈی فروز اور ایریزونا گرل ریسٹورنٹ سے سترہ مختلف کھانوں کے نمونے لیے گئے تھے جو ٹیسٹنگ کیلئے لیبارٹری بھیجے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ ایری زونا گرل ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے بعد خاتون اور دو بچوں کی حالت غیر ہو گئی تھی، جس کے نتیجے میں دو بچے محمد اور احمد دم توڑ گئے تھے، بچوں کی والدہ کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کافی روزتک زیر علاج رہیں۔

    مزید پڑھیں: ریسٹورنٹ کے مبینہ زہریلے کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

    واقعے کے بعد سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ریسٹورنٹ کے گودام پر مارے گئے چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں زائد المیعاد گوشت اور دیگر سامان برآمد ہوا تھا،جسے سرجانی ٹاؤن ڈمپنگ پوائنٹ میں تلف کردیا گیا، سندھ فوڈ اتھارٹی نے80 کلو سے زائد گوشت کو زمین میں دبا کر کیمیکل ڈال دیا۔

  • ریسٹورنٹ کے مبینہ زہریلے کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

    ریسٹورنٹ کے مبینہ زہریلے کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

    اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان نے کراچی کے ہوٹل میں مضر صحت کھانا کھانے سے دو بچوں کی اموات کا نوٹس لے لیا، مکمل رپورٹ دس روز میں طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کھانا کھانے سے دو کمسن بچوں کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

    چیف جسٹس نے حکم جاری کیا ہے کہ بچوں کی ہلاکت پر دس دن میں مکمل رپورٹ پیش کی جائے، انہوں نے اس حوالے سے سندھ فوڈ اتھارٹی اور وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سے بھی جواب طلب کرلیا ہے۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا مزید کہنا تھا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل کراچی میں واقع ایریزونا گرل ریسٹورنٹ کا کھانا کھانے کے بعد دو بچوں اور ان کی والدہ کی حالت رشویشناک ہوگئی تھی، لیکن اسپتال جا کر دو بچے ڈیڑھ سالہ احمد اور 5 سالہ محمد دوران علاج جاں بحق ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں : مبینہ طور پر مضرِ صحت کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والے بچے سپردِ خاک

    بعد ازاں بچوں کی نمازِ جنازہ میں ان کے والد احسن اسلم کے ضبط کا بندھن بھی ٹوٹ گیا، پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے، اسپتال میں زیرِ علاج والدہ کو بچوں کا آخری دیدار کرایا گیا، متاثرہ خاندان کا دکھ بانٹنے کے لیے سندھ حکومت کا کوئی وزیر یا مشیر جنازے میں شریک نہیں ہوا۔