Tag: دو بچے ہلاک

  • پانی کے ٹینک میں گر کر دو معصوم بچوں کی جان چلی گئی

    پانی کے ٹینک میں گر کر دو معصوم بچوں کی جان چلی گئی

    بھارتی ریاست تلنگانہ کے ورنگل شہر کے بالاجی نگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب پانی کے ٹینک کے گر کر دو معصوم بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پانی کے ٹینک میں گرنے سے دو بچے زندگی کی بازی ہار گئے، گزشتہ رات پیش آنے والے اس واقعہ کے بعد علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بچوں کے والدین نے بچوں کو اپنے والدین کے گھر چھوڑ دیا تھا اور خود کہیں چلے گئے تھے۔

    بچے کھیلتے کھیلتے پانی کے ٹینک کے پاس پہنچ گئے، جس کا ڈھکن موجود نہ تھا اور ٹینک کا ڈھکن کھلا رہنے کی وجہ سے اتفاقی طور پر اس میں گر کر جان کی بازی ہا رگئے۔

    دوسری جانب بھارت میں سفاک شوہر بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کا کٹا ہوا سر لے کر تھانے پہنچ گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر شوہر نے بیوی کا سر قلم کردیا اور اس کے کٹے ہوئے سر کو لے کر تھانے پہنچ گیا۔

    ملزم کی شناخت انیل کنوجیا کے نام سے ہوئی ہے جسے پولیس نے گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آئی جس میں ملزم کو بیوی کا خون میں لت پت سر لے کر تھانے جاتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ قریب موجود لوگ حیرانی سے اسے دیکھ رہے ہیں۔

  • نواب شاہ میں مسلح افراد کی فائرنگ دو بچے ہلاک

    نواب شاہ میں مسلح افراد کی فائرنگ دو بچے ہلاک

    نواب شاہ: مرزا فرخ بیگ گاؤں میں پرانی دشمنی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بچے ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے علاقے جام صاحب تھانے کی حدود گاؤں مرزا فرخ بیگ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر حملہ کردیا فائرنگ کے نتیجے میں دو معصوم بچے آٹھ سالہ شہنیلا اورڈھائی سالہ ذاکر حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے.

    فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد شدید زخمی ہوئےجن میں خواتین اور بچے شامل ہیں.

    واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جاں بحق ھونے والے بچوں اور زخمیوں کو پی ایم یو اسپتال نواب شاہ منتقل کر دیا،جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی.

    ڈاکٹرکے مطابق ایک بچے کی حالت انتہائی نازک ہے،پولیس کےمطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے،جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق بگٹی قبیلے سے ہے،پولیس واقعے کی مزیدتحقیقات کررہی ہے.