Tag: دو خواتین قتل

  • بھارت، حیدرآباد میں دو خواتین کا انتہائی بے دردی سے قتل

    بھارت، حیدرآباد میں دو خواتین کا انتہائی بے دردی سے قتل

    حیدرآباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی حیدرآباد اور اس کے مضافات میں 2 خواتین کو انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آر ایم پی ڈاکٹر کی بیوی سندھیارانی کا جوہلی ہلز پولیس اسٹیشن کے حدود میں قتل کیا گیا، یہ واردات اُس وقت پیش آئی جب خاتون کا شوہر کلینک گیا ہوا تھا اور وہ گھر میں اکیلی تھی۔

    مقتولہ کے بچے ٹیوشن سے گھر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ ماں کی خون میں لت پت لاش پڑی ہوئی ہے، پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    قتل کی دوسری واردات میاں پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئی، اسپندنا نامی 29 سالہ سافٹ ویر ملازمہ نے محبت کی شادی کی تھی، بعد ازاں اُس نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور اپنی ماں کے ساتھ رہنے لگی تھی۔

    بھارت: مسلمانوں کے لئے گائے پالنا جرم بن گیا

    اس کا اپنے شوہر کے ساتھ طلاق کا مقدمہ بھی عدالت میں زیر سماعت ہے، کل وہ گھر میں تنہا تھی کہ نا معلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر خاتون کو قتل کیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس کی جانب سے معاملے کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

  • شوہر کے ہاتھوں بیوی اور سالی کا سفاکانہ قتل

    شوہر کے ہاتھوں بیوی اور سالی کا سفاکانہ قتل

    مردان : صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں رکشے میں سوار دو خواتین کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزم نے فائرنگ کرکے دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ کاٹلنگ روڈ پر پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر شوہر نے خلع مانگنے پر اپنی بیوی اور اس کی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، دونوں خواتین رکشہ میں سوار تھیں۔

    واردات کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، واقعے میں دو بچے بھی زخمی ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو طبی امداد کیلیے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والا ملزم جاں بحق ہونے والی ایک خاتون کا شوہر جبکہ دوسری خاتون کا بہنوئی ہے۔

    مردان پولیس حکام کے مطابق ملزم کی بیوی نے شوہر سے خلع حاصل کرنے کیلئے عدالت میں مقدمہ کر رکھا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    پولیس

    نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

    علاوہ ازیں خیبر کے علاقے جمرود غنڈی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار عابد آفریدی موقع پر دم توڑ گیا، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کیخلاف سرچ آپریشن و تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • لندن میں اپارٹمنٹ کے ’فریزر‘ سے دو خواتین کی لاشیں برآمد

    لندن میں اپارٹمنٹ کے ’فریزر‘ سے دو خواتین کی لاشیں برآمد

    لندن: برطانیہ کے شہر مشرقی لندن میں اپارٹمنٹ کے فریزر سے دو خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

    ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق مشرقی لندن میں اپارٹمنٹ کے فریزر سے دو خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کرکے قتل کی لرزہ خیز واردات کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

     قتل ہونے والی خواتین کے قاتل پولیس پکڑنے میں ناکام ہے اور مقتولین کی شناخت بھی نہیں ہوسکی ہے۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ترجمان کے مطابق کیننگ ٹاؤن میں ہونے والے قتل کی تحقیقات جاری ہیں پولیس جلد ملزمان کو گرفتار کرلے گی۔

    مزید پڑھیں: لندن میں چاقو زنی کی واردات، دوشیزہ قتل

    کمانڈر چیف سپرنٹنڈنٹ رچرڈ تھکڑ نے کہا ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری کے لیے عوام سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے، اگر کسی بھی شہری کو اندوہناک واقعے کے بارے میں علم ہو وہ پولیس کو 101 پر کال کریں۔

    واضح رہے کہ لندن میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پولیس جرائم پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

    رواں ماں کے اوائل میں بھی مسجد کے قریب چیچن باشندے نے بیش قیمت گھڑی کے لیے ایک چیچن باشندے کو قتل کردیا تھا، مقتول کی شناخت 25 سالہ ظہیر کے نام سے ہوئی تھی۔

    گزشتہ ماہ لندن میں 17 سالہ دوشیزہ کو چاقو کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا، پولیس واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔