Tag: دو دہشت گرد گرفتار

  • کراچی پولیس کی کامیاب کارروائی : کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت  گرد گرفتار

    کراچی پولیس کی کامیاب کارروائی : کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گرد گرفتار

    کراچی : پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، ملزمان سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    اس حوالے سے صحافیوں کو تٖصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ کے دو کمانڈر گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

    دہشت گردوں میں رحمت علی عرف قاری صاحب اور صابر شاہ عرف ملا شامل ہیں، دہشت گرد رحمت کا تعلق ملا فضل اللہ جاوید سواتی گروپ سے ہے۔

    ایس ایس پی ایسٹ کا مزید کہنا تھا کہ ملزم رحمت نے سال2009میں بونیر میں پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا جبکہ ملزم صابر کراچی میں کٹی پہاڑی کے قریب کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک چلاتا تھا، ملزم دوران آپریشن براستہ کوئٹہ افغانستان بھاگ گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، تحریک طالبان اور القاعدہ کے 5دہشت گرد گرفتار

    پولیس کے مطابق دہشت گرد صابر کمانڈر اختر زمان شاہ کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے، گرفتارملزمان سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی سائٹ ایریا میں کارروائی، دو دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی سائٹ ایریا میں کارروائی، دو دہشت گرد گرفتار

    کراچی: کائونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ نے سائٹ ایریا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان افغانی ہیں جو اپنے زخمی دہشت گرد ساتھیوں کو طبی سہولتیں فراہم کرتےتھے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں ملزمان میرا جان اور اختر خان افغان باشندے ہیں جو افغانستان سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے اور انہوں نے خطیر رقم کے عوض نادرا کے جعلی شناختی کارڈز بھی بنوائے۔

    حکام نے بتایا کہ ملزمان کو سائٹ ایریا میں اورنگی ٹائون کےقریب کارروائی میں گرفتار کیا گیا، وہ پولیس مقابلوں میں زخمی ہونے والے اپنے دہشت گرد ساتھیوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ذمہ داری ادا کرتے تھے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے، ان سے جلد مختلف انکشافات کی توقع ہے ، ملزمان سے یہ بھی پتا کیا جائے گا کہ انہوں‌ نے نادرا کا شناختی کارڈ کہاں‌ سے بنوایا اور ان کے یہاں‌ موجود سہولت کار کون لوگ ہیں.