Tag: دو دہشت گرد ہلاک

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک

    لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) راولپنڈی پنجاب نے بڑی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے خواجہ رمضان مجید کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی سی ٹی ڈی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دو اہم دہشت گرد ہلاک ہوئے، راولپنڈی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق مذکورہ دہشت گرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھے۔

    دہشت گردوں کی شناخت نصیب اللہ اور احسان اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، دہشت گردوں سے آئی ای ڈی، ہینڈ گرینڈ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ : دو دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ : دو دہشت گرد ہلاک

    بہاولپور میں سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، اس دوران دو گرفتار خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ میں زیرحراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مذکورہ ٹیم زیرحراست دہشت گردوں کو اسلحہ ریکوری کیلئے لے جارہی تھی۔

    حکام نے بتایا کہ زیرحراست دہشت گردوں کو چھڑانے کیلئے ان کے ساتھیوں نے حملہ کیا، حملے کےدوران زیرحراست 2دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں عدیل عرف سیف اللہ خراسانی اور زین عرف اسداللہ خراسانی شامل ہیں، زیرحراست دہشت گردوں کا نیٹ ورک وفاقی وزیر کے قتل کی منصوبہ بندی کرچکا تھا۔

    دونوں دہشت گردوں کو حاصل پورسے ایک قتل کی تفتیش کے دوران گرفتارکیا گیا تھا، دہشت گرد عدیل عرف سیف اللہ خراسانی نے چار رکنی گروہ بنا رکھا تھا۔

    دہشت گردنیٹ ورک کے4کارندوں کو کچھ دن قبل ہی گرفتار کیا گیا، حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

  • سیکیورٹی فورسز کی کارروائی : دو دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائی : دو دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی : خیبرپختونخوا میں 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں پاک فوج نے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا،

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2مختلف آپریشن کیے اس دوران 2دہشت گرد جہنم واصل کردیئے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، اس دوران فورسزسے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد اکرام مارا گیا۔

    ہلاک دہشت گرد اکرام پولیس اسٹیشن اور چیک پوسٹ پر ہونے والے حالیہ حملوں میں ملوث رہا ہے۔

    دوسری کارروائی میں شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔

    میرانشاہ میں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

    اس موقع پر مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

  • ملتان : سی ٹی ڈی سے مقابلہ، کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور نقشے برآمد

    ملتان : سی ٹی ڈی سے مقابلہ، کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور نقشے برآمد

    ملتان : سی ٹی ڈی پنجاب نے ملتان میں مقابلہ کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک کردیئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ خفیہ اطلاع پر اہلکار جب کارروائی کیلئے پہنچے تو دہشت گردوں نے ٹیم پر فائرنگ کردی۔

    سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں رضوان عرف ڈاکٹر اور عمران عرف ساقی شامل ہیں۔

    اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد رضوان عرف ڈاکٹر،عمران عرف ساقی کا نام ریڈبک میں شامل تھا، مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے نقشے اور دہشت گردی کیلئے استعمال ہونیوالی رقم برآمد کرلی گئی۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد حساس اداروں کے افسران کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، ملزمان حساس ادارے کے تین اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

    انہوں نے ایک امریکی شہری کو بھی اغوا کیا تھا۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں نے سمندری کے علاقے میں سیکیورٹی گارڈز کو قتل کرکے کیش وین بھی لوٹی تھی۔

  • رینجرز کا ڈیرہ غازی خان میں آپریشن‘ 2 دہشت گرد ہلاک‘ آئی ایس پی آر

    رینجرز کا ڈیرہ غازی خان میں آپریشن‘ 2 دہشت گرد ہلاک‘ آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : صوبہ پنجاب کے شہرڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرز نے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں رینجرز نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت سے تھا، ہلاک دہشت گرد اغوا اور فورسز پرحملوں میں ملوث تھے۔


    ایف سی بلوچستان کا آپریشن: مشتبہ افراد گرفتار، اسلحے کی کھیپ برآمد


    خیال رہے کہ رواں ماہ 8 جنوری کو ایف سی بلوچستان نے مستونگ اور ڈھاڈر میں آپریشن کرتے ہوئے مشتبہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کی تھی۔


    ایف سی نےبلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا


    یاد رہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبرکو صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی نے کارروائیوں کے دوران 1300 کلو گرام دھماکہ خیز مواد اوربھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شبقدر میں ایف سی سینٹرپردہشتگردوں کاحملہ ناکام ‘2خودکش بمبارہلاک

    شبقدر میں ایف سی سینٹرپردہشتگردوں کاحملہ ناکام ‘2خودکش بمبارہلاک

    چارسدہ : خیبرپختونخواہ کےعلاقےشبقدر میں ایف سی سینٹر پردہشت گردوں کےحملے کو سیکورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئےدوخودکش بمباروں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق چارسدہ کی تحصیل شبقدرمیں سیکورٹی فورسز نے ایف سینٹر پر دہشت گردوں کاحملہ پسپا کرتے ہوئے 2خودکش حملہ آوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    ڈی پی او سہیل خالدکے مطابق دہشت گردوں کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہیدجبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

    مزید پڑھیں:چارسدہ میں فائرنگ، بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جاں بحق

    خیال رہےکہ گزشتہ ہفتےخیبرپختونخواہ کےعلاقےشبقدر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد جان ایڈوکیٹ جاں بحق جبکہ بھانجا زخمی ہوگیاتھا۔

    مزید پڑھیں:چارسدہ دھماکے: 7 افراد شہید،13زخمی، 3 خودکش حملہ آور ہلاک

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ کے علاقے تنگی میں کچہری گیٹ کے قریب 2 دھماکے ہوئےتھےجس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 7 افراد جاں بحق ہوئےتھے۔

    مزید پڑھیں:مہمندایجنسی میں دہشتگردوں کاحملہ ناکام،4دہشتگردہلاک

    واضح رہےکہ گزشتہ سال نومبرمیں سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں ایف سی کیمپ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاتھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 4 خود کش حملہ آوروں نے فائرنگ کرتے ہوئے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔حملہ آوروں کو روکتے ہوئے ايف سی کے 2 اہلکارشہید ہوگئے تھے۔

  • سعودی عرب: سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

    سعودی عرب: سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

    ریاض: سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جاں بحق ہونے والے دہشت گردوں کی تا حال شناخت نہیں ہو پائی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق دو مبینہ دہشت گرد کی مشکوک سرگرمیوں کو بھانپتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں نے ان کا پیچھا کیا جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں دہشت گرد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کسی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے ٹریفک کو معطل کر کے عام لوگوں کی آمد ورفت کو روک دیا گیا ہے،جب کہ ریسکیو اداروں نے دہشت گردوں کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں دونوں دہشت گردوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

    سعودی وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں مبینہ دہشت گرد پولیس کار میں فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے جنہیں سعودی سیکیورٹی فورسز نے مقابلے کے بعد ہلاک کردیا ہے۔

    سعودی وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جس کے بعد دہشت گردوں کے عزائم ، منصوبہ بندی اور اُن کے سہولت کاروں کا پتہ چلایا جائے گا۔

  • کرسچن کالونی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام،4دہشت گرد ہلاک

    کرسچن کالونی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام،4دہشت گرد ہلاک

    پشاور : صوبہ خیبر پختونخواکے شہر پشاور میں ورسک روڈ پر واقع کرسچن کالونی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد جوابی کارروائی میں چاروں دہشت گرد ہلاک ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر صبح سویرے کرسچن کالونی میں دہشت گرد کالونی میں داخل ہوئے تو سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چاروں دہشت گرد مارے گئے.

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ورسک روڈ پرسیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کاحملہ ناکام بنانے پرسیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے.

    مردان میں خودکش دھماکہ،7افراد جاں بحق

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کو ناکامی ہوئی.

    اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ سلیم باجوہ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کی جس میں انہوں نے پاک فوج کی جانب سے چارخودکش بمباروں کو ورسک روڈ پر ہلاک کرنے کی تصدیق کی.

    آئی ایس پی آر کے مطابق ورسک روڈ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن مکمل کرلیاگیا.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چار حملہ آور پانچ بج کر پچاس منٹ پر کرسچن کالونی میں داخل ہوئے تاہم سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو گھیرلیا اور فائرنگ کے تبادلے میں چاروں دہشت گرد مارے گئے.

    ورسک روڈ پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونےوالوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا.

    آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز کے دو ایف سی کے جوان اور ایک پولیس اہلکار، دو سول گاڑدز زخمیہوئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 مقامی افراد زخمی ہوگئے.

    دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا: کرنل نعیم

    پشاور حملے پر کرنل نعیم اللہ خان نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت رسپانڈ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم ارادوں کو ناکام بنایا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کالونی کے مرکزی گیٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم سیکیورٹی فورسز نے انہیں قریب ہی واقع زیرِ تعمیر عمارت میں گھیر لیا۔ دہشت گرد دستی بم ‘ ایس ایم جی گنوں اور خود کش جیکٹ سے مسلح تھے۔

    سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے سخت محاصرے کو نہ توڑ پانے کے سبب دہشت گردوں نے یکے بعد دیگرے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں مسیحی برادری اور سیکیورٹی فورسز کے جوان بالکل محفوظ رہے۔

    واضح رہے کہ آئی جی ایف سی میجر جنرل شاہین مظہر آپریشن کی خود نگرانی کررہے تھے.

  • سوات: مالم جبہ میں سیکورٹی فورسزکی کاروائی،دو دہشت گرد ہلاک

    سوات: مالم جبہ میں سیکورٹی فورسزکی کاروائی،دو دہشت گرد ہلاک

    سوات: مالم جبہ میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا،سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے.

    تفصیلات کےمطابق سوات کے علاقے مالم جبہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ،دونوں ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے.

    سیکورٹی ذرائع کےمطابق دونوں دہشت گرد دہشت گردی کرنے افغانستان سے سوات آئے تھے کارروائی کے دوران ایک سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا جسے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے.

  • سی ٹی ڈی سے مقابلہ : دو دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    سی ٹی ڈی سے مقابلہ : دو دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    کراچی : منگھوپیر میں سی ٹی ڈی سے مقابلہ میں دو ملزمان مارے گئے، گلبار پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ سپر ہائی وے سے ایک بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے منگھوپیر کے علاقے خیرآباد میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو مسلح افراد نے فائرنگ کردی اور سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ میں دوملزمان مارے گئے۔

    انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ ہلاک دہشتگردوں کے مزید ساتھی بھی شہر میں موجود ہیں جن کی تلاش کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے گئے افراد دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

    دوسری جانب گلبہار پولیس نے کارروائی کے بعد اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

    بلاول کالونی پولیس نے بھی ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ دوسری جانب سپر ہائی وے پر گلشن معمار تھانے کی حدود سے ایک سات سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ملی ہےْ۔

    پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے بچی کو ذیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا، بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے.