Tag: دو روزہ اجلاس

  • پاک بھارت واٹرکمشنرز کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

    پاک بھارت واٹرکمشنرز کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

    اسلام آباد : پاکستان اوربھارت کے انڈس واٹر کمشنروں کا دو روزہ اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے۔ بھارت کے انڈس واٹر کمشنر کی قیادت میں بھارت کا دس رکنی وفد اجلاس میں شرکت کیلئے واہگہ کے راستے پہلے ہی لاہور پہنچ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈیا انڈس واٹرکمیشن کے مابین دو روزہ مذاکرات آج سے اسلام آباد میں شروع ہورہے ہیں جس کے لیے انڈین انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کی سربراہی میں دس رکنی وفد واہگہ بارڈر راستے لاہور پہنچا ہے۔

    بیس اور 21 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے ان مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ کریں گےـ انڈس واٹر کمیشن کا اجلاس پاکستان اور بھارت میں ہر سال ایک ایک بار ہونا لازمی ہے، کمیشن دونوں ملکوں کے انڈس کمشنرز پرمشتمل ہے اور سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق تکنیکی امور پر تبادلہ خیال کرتا ہے۔

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پندرہ ارب ڈالر لاگت کے پن بجلی منصوبوں کی تعمیرتیزکردی ہے اور وہ پاکستان کو پانی کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کررہا ہے۔ تاہم بھارت کی طرف سے دوروزہ مذاکرات کے ایجنڈے میں بھارت کی طرف سے متنازعہ ڈیموں کی تعمیر کا مسئلہ شامل نہیں کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق مذاکرات میں دریائے چناب پر بننے والے تین منصوبے زیر بحث آئیں گے، دریائے چناب پر تعمیر کیے جانے والے متنازع منصوبوں میں مایار ڈیم، لوئر کلنائی ڈیم اور پاکل دل ڈیم شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ بھارت کی طرف سے پاکستان کی جانب چھوڑے جانے والا بارش کا پانی اور اس کی صحیح مقدار اور معلومات سے متعلق بھی بات چیت کی جائے گی۔

  • آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈتبدیل، عامر کیلئےخوشخبری

    آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈتبدیل، عامر کیلئےخوشخبری

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اینٹی کرپشن کوڈ میں ترامیم کی منظوری دے دی، پابندی کے شکار فاسٹ بولر محمد عامر کی آئندہ سال کے اوئل میں ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کے امکانات روشن ہوگئے۔

    دبئی میں آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے دوروزہ اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں آئی سی سی کے بدعنوانی قوانین میں ترامیم کی منظوری دی گئی، نئی ترامیم کے بعد اسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کا شکار محمد عامر پر ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں۔

    دو ہزار دس میں پاکستان کے تین کرکٹرز سلمان بٹ، محمد آصف اور محمدعامر پر اسپاٹ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی، محمد عامر کی پابندی آئندہ سال ستمبر میں ختم ہوگی۔ آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ نے صدر کے رسمی عہدے کے لئے نجم سیٹھی کی نامزدگی کی منظوری بھی دے دی ہے۔ نجم سیٹھی جون دوہزار پندرہ میں آئی سی سی کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

  • پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ آج ہوگا

    پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ آج ہوگا

    دبئی: آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کا دو روزہ اجلاس جاری ہے، اجلاس میں آئی سی سی کے بدعنوانی قوانین میں ترامیم کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی سی سی ایگزیکٹو کمیٹی اس ترمیم کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے، اگر ایسا ہوا تو اسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کا شکار محمد عامر پر ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے جلد کھل جائیں گے۔

    دو ہزار دس میں پاکستان کے تین کرکٹرز سلمان بٹ، محمد آصف اور محمدعامر پر اسپاٹ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔