Tag: دو روزہ دورہ

  • وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پرملائیشیا پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پرملائیشیا پہنچ گئے

    کوالالمپور : وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے، دورے کے دوران وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچے، کوالالمپور ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال ملائیشیا کے وزیر دفاع محمد صابو نے کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیرتجارت اور سیکرٹری خارجہ بھی ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان اور ملائیشیا کے وزیر دفاع محمد صابو کے درمیان ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور ملائیشیا کے وفود بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    وزیراعظم عمران خان ملائیشن ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، دورے میں خطے کی صورت حال، تجارتی معاملات اور پاک ملائیشیا تعلقات میں بہتری کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔

    ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور مہاتیر محمد میں ون آن ون ملاقات ہوگی، دورے کے دوران مختلف معاہدوں اور یاداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے، وزیراعظم تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔

    یاد رہے کہ مارچ 2019 میں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے ، جہاں اُن کا نور خان ایئربیس پر وزیراعظم عمران خان نے شانداراستقبال کیا اور مہمان کے اعزاز میں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی تھی۔

  • وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    جدہ: وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، دورے کے دوران وزیر اعظم سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت دیگر حکام بھی وزیر اعطم کے ہمراہ ہیں۔

    گورنر مکہ خالد بن الفیصل اور پاکستانی سفیر راجہ اعجاز نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

    اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان سعودی قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال اور بھارت کی جانب سے 5 اگست کے غیر آئینی اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے، وہ کچھ عرصے سے مسئلہ کشمیر پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مسلسل رابطے میں رہے ہیں۔

    دورے کے دوران سعودی قیادت سے اہم ملاقاتوں کے دوران وزیر اعظم خطے کی سلامتی اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیر اعظم 30 رکنی پاکستانی کمیٹی کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان نے 12 ارب ڈالرز کا امدادی پیکج حاصل کرلیا

    وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال ہوگا، دونوں ممالک کے تعلقات میں گرم جوشی اور باہمی اعتماد کی فضا ہے۔

    وزیر اعظم کے دورے سے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

    بعد ازاں عمران خان سعودی عرب سے ہی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوں گے جہاں وہ مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں گے اور بھارتی جارحیت دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا دورہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انتہائی اہم ہوگا۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پرکویت روانہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پرکویت روانہ

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امیر کویت کے لیے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی خط لے کر جا رہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر کویت روانہ ہوگئے، وزیر خارجہ وی آئی پی کی بجائے عام راستے سے امیگریشن کاؤنٹر پہنچے۔

    مسافروں نے ایئرپورٹ پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بنوائیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کویت روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج دو روزہ دورے پر کویت روانہ ہو رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دورہ دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

    شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ کویت کے وزیرخارجہ سے ون آن ون ملاقات ہوگی، جس کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔ مذاکرات میں ویزا سمیت دیگر دوطرفہ معاملات پر گفتگو ہوگی۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امیر کویت کے لیے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی خط لے کر جا رہا ہوں۔

  • وزیراعظم اتوار کو دو روزہ دورے پر ایران روانہ ہوں گے

    وزیراعظم اتوار کو دو روزہ دورے پر ایران روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اتوار کو دو روزہ سرکاری دورے پر ایران جائیں گے، وزیراعظم کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 21 اپریل کو دو روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوں گے، دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہے، وہ یہ دورہ ایران کے صدر حسن روحانی کی دعوت پر کررہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان تہران میں دو طرفہ مذاکرات سے قبل مشہد میں مختصر قیام کریں گے۔

    عمران خان دورے کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر سید علی خامنائی سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم ایران میں تاجربرادری کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

    ایران کے دو روزہ دورے پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیرخزانہ، وزیرمیری ٹائم، وزیرانسانی حقوق، وزیربین الصوبائی رابطہ، چیئرمین ٹاسک فورس برائے انرجی، مشیرتجارت اور معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بھی ہوں گے۔

    یاد رہے کہ ایران میں حالیہ ہفتوں کے دوران طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے 76 افراد جاں بحق اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتے ایران کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کے 2 جہاز بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطح وفدکےہمراہ ترکی پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطح وفدکےہمراہ ترکی پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے، گورنر قونیہ اور ڈپٹی میئر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے، گورنر قونیہ اور ڈپٹی میئر نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، خسرو بختیار، مشیر تجارت وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

    دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردغان سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    وزیراعظم پاکستان دورے کے دوران برنس فورم سے خطاب کریں گے اور تری کی کاروباری شخصیات کے علاوہ ممکنہ سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    وزیراعظم دو روزہ دورے کے دوران قونیہ شہر میں مولانا رومی عجائب گھر جائیں گے اور جدید ترکی کے بانی کمال اتاترک کے مزار پرحاضری بھی دیں گے۔

    عمران خان انقرہ کی ملت مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے، وزیراعظم کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب ترکی کے ایوان صدر میں ہوں گی۔

    وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ ترکی کا پہلا سرکاری دورہ ہے اس سے قبل وہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ملیشیا اور چین کا دورہ کرچکے ہیں۔

  • حکومت کے پاس پی آئی اے کی نجکاری کا مینڈیٹ نہیں‘ عمران خان

    حکومت کے پاس پی آئی اے کی نجکاری کا مینڈیٹ نہیں‘ عمران خان

    کراچی : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس پی آئی اے کی نجکاری کا مینڈیٹ نہیں ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان دو روزہ دورے پرکراچی پہنچے، تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے عمران خان کا پرجوش استقبال کیا۔

    اس موقع پر لیاقت علی جتوئی، فردوس شمیم نقوی، عمران خان اورحلیم عادل شیخ بھی موجود تھے، چیئرمین پی ٹی آئی نے ملین ٹری شجرکاری مہم کے تحت ایئرپورٹ کے باہر پودا لگایا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کارکنوں سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری سے ادارے چلائے جائیں تونجکاری کی ضرورت نہیں ہوتی، انہوں نے کہا کہ کرپشن اس ملک کا اصل مسئلہ ہے۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کریں گے، نجکاری نہیں کریں گے، ہماری پارٹی پی آئی اے سے سیاسی مداخلت ختم کرے گی اور اسے کامیاب ایئرلائن بنائے گی۔

    عمران خان نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امیر اور غریب میں فرق بڑھتا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف کچھ لوگوں کے لیے ہی سہولتیں موجود ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پہلی کوشش ہوگی کہ غربت کیسے کم ہو، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 90 فیصد عوام کو انصاف تک رسائی نہیں ہے۔

    عمران خان نے کہا دنیا بھر میں کینسر کا علاج انتہائی مہنگا ہے، مجھے والدہ کو کینسر ہونے کے بعد پتہ لگا کہ پاکستان میں کوئی کینسر کا اسپتال ہی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب ان کی خیبرپختونخواہ میں حکومت آئی تو انہوں نے سب سے پہلے صوبے کے اسپتالوں کو ہی ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ دہشت گردی خیبرپختونخوا میں تھی، آج 70 فیصد دہشت گردی اوردیگر جرائم میں کمی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک کراچی میں پولیس ٹھیک نہیں ہوگی لا اینڈ آرڈر ٹھیک نہیں ہوگا۔

    پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ کراچی میں سارا مسئلہ لوکل گورنمنٹ کا ہے، وزیراعلیٰ نے نچلی سطح تک اختیارات منتقل نہیں کیے، انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے لیےآئندہ انتخابات میں آپ کے پاس اچھا موقع ہے، دہشت گردی کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حب ریورروڈ، پرفیوم چوک اور لیاقت آباد میں لگائے گئے کیمپس بھی جائیں گے جبکہ رات کو برنس روڈ چوک پر جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ کل وہ اہم ملاقاتیں کریں گے، کے ڈی اے اسکیم پر انہیں بریفنگ دی جائے گی۔


    سینیٹ انتخابات میں ایک بار پھر شرمناک ہارس ٹریڈنگ ہوئی: عمران خان


    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام نے اپنے نمائندوں کو بولی لگانے والوں کے ہاتھوں بکتے دیکھا، سینیٹ انتخابات میں ایک بار پھر شرمناک ہارس ٹریڈنگ ہوئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اردن کے شاہ عبداللہ کی وزیر اعظم سے ملاقات، تعلقات کی مضبوطی پر زور

    اردن کے شاہ عبداللہ کی وزیر اعظم سے ملاقات، تعلقات کی مضبوطی پر زور

    اسلام آباد: اردن کے شاہ عبداللہ دو روزہ  دورے پر پاکستان پہنچ گئے اس دوران انہوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا۔

    تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے جس میں دو طرفہ تعلقات میں اضافے کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی حکمت عملی  بھی زیر غور آئی۔

    وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کی نوازشریف سے ملاقات

    ملاقات کے دوران امریکا کے بیت المقدس سے متعلق فیصلے کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معزز مہمان شاہ عبداللہ کو خطے میں امن وامان اور لائن آف کنٹرول کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلے کو مسترد کرتا ہے، ہم مسئلہ فلسطین کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے۔

    وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سےچینی نائب وزیرخارجہ کی ملاقات

    اردن کے شاہ عبداللہ نے پاکستان کی جانب سے پرتپاک استقبال اور گارڈ آف آرنر پیش کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، خیال رہے پاکستان اور اردن کے درمیان حالیہ تجارتی حجم 75 ملین ڈالر ہے۔

    ملاقات کے حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شاہ عبداللہ کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کو باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگا، خصوصا ملک میں تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے کے امکانات بھی متوقع ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوازشریف  2 روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے

    نوازشریف 2 روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے

    کراچی : نااہل وزیراعظم نوازشریف دو روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے، ایئرپورٹ پرمسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نا اہل وزیراعظم نوازشریف چارٹرڈ طیارے کے ذریعے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

    گورنر سندھ محمد زبیر نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا اولڈ ٹرمینل پراستقبال کیا۔

    مسلم لیگ ن کے صدر نے نجی ہوٹل میں پارٹی کا اجلاس طلب کررکھا ہے جس میں انتخابات سے قبل پارٹی کو منظم کرنے پرمشاورت کی جائے گی۔

    نوازشریف آج کراچی کے تاجروں سے ملاقات کریں گے اور2 جنوری کو نجی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کریں گے جس کا عنوان جمہوریت کا مستقبل ہے۔


    مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ نے نوازشریف سے ملنے سے معذرت کرلی


    یاد رہے کہ دو روز قبل سابق وزیر اعظم میاں‌ نواز شریف نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا تھا، مگر حروں کے روحانی پیشوا نے ملاقات سے معذرت کرلی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عمان کےوزیرخارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

    عمان کےوزیرخارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

    اسلام آباد : عمان کےوزیرخارجہ دو روزہ سرکاری دورےپراسلام آباد پہنچ گئےجہاں وہ اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کےمطابق عمان کےوزیرخارجہ یوسف بن علاوی بن عبداللہ پاکستان کےدو روزہ سرکاری دورے پراسلام آبادپہنچ گئے۔

    مشیر خارجہ سرتاج عزیز نےایئرپورٹ پر عمانی وزیرخارجہ یوسف بن علاوی بن عبداللہ کا استقبال کیا۔

    یوسف بن علاوی بن عبداللہ دو روزہ سرکاری دورے کےدوران دوطرفہ تعلقات سے متعلق اُمور پر پاکستانی قیادت کے ساتھ بات چیت کریں گے۔


    اردن کا پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ اردن کی سینیٹ کےصدر عاکف الفیاض کی قیادت میں پارلیمانی وفد چار روزہ دورے پراسلام آباد پہنچا تھا۔

    اردن کے پارلیمانی وفد نےوزیراعظم میاں محمد نوازشریف،چیئرمین سینیٹ سمیت دیگراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

    واضح رہےکہ اردن کا پارلیمانی وفد چیئرمین سینیٹ رضاربانی کی دعوت پر پاکستان کےدورے پراسلام آباد پہنچاتھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • وزیراعظم آج 2روزہ دورے پرکویت روانہ ہوں گے

    وزیراعظم آج 2روزہ دورے پرکویت روانہ ہوں گے

    کویت سٹی: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کویت کے امیرکی دعوت پر آج دوروزہ دورے پر کویت روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف آج دوروزہ دورے پر کویت روانہ ہوں گے۔وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی،وزیراعظم کے خصوصی معاون برائےخارجہ امورسیدطارق فاطمی اور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ مفتاح اسماعیل وزیراعظم کےہمراہ ہوں گے۔

    وزیراعظم نوازشریف دو روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک کےدرمیان روایتی طور پر قریبی اور برادرانہ تعلقات کےمختلف پہلوؤں کاجائزہ لینے کے لیےکویتی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم کویت کےامیر شیخ جابر امام مبارک امام حماد الصباح کےساتھ بھی ملاقات کریں گےاس کےعلاوہ دونوں فریقوں مختلف شعبوں میں موجودہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کے تحت اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

    وزیراعظم نوازشریف کویتی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے خطاب کرنے کے ساتھ ساتھ خطے کے رابطوں کے فروغ کےلیے پاکستان کے کردار پربھی بات کریں گے۔

    مزید پڑھیں:وزیراعظم نوازشریف 3روزہ دورے پر ترکی روانہ

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ وزیراعظم پاکستان 3روزہ دورے پر ترکی گئےتھےجہاں انہوں نے پاک ترک تزویراتی تعاون کونسل اجلاس میں شرکت کی تھی۔

    واضح رہےکہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کے ہمراہ انقرہ میں پاک ترک اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے پانچویں اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کی تھی۔