Tag: دو روزہ دورے

  • امیر قطر کل  دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، ترجمان  دفتر خارجہ

    امیر قطر کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد : امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کل دو روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گے،  دورے کے دوران وہ  وزیراعظم عمران خان  او رصدرمملکت عارف  علوی سے ملاقات کریں گے جبکہ   اہم مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے امیرقطر کل دو روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گے، شیخ تمیم بن حمد الثانی وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر آرہے ہیں، دفتر امیر قطر اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ پاکستان آئیں گے، قطری وفداہم وزرااورسینئرحکام پر مشتمل ہوگا۔

    ترجمان کا کہنا تھا دورے کے دوران امیرقطرکی وزیراعظم اورصدرمملکت سے ملاقات ہوگی، جس میں معاشی اشتراک اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوگی،  دورے سے دوطرفہ تعلقات اورشعبوں میں تعاون مضبوط ہوگا۔

    دفترخارجہ کے مطابق دورے میں 2 اہم مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے، جس میں منی لانڈرنگ سےمتعلق فنانشل انٹیلی جنس تعاون کی یادداشت شامل ہیں۔

    ترجمان نے کہا امیرقطر کے دورہ پاکستان میں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق ایم او یو اور تجارت ، سرمایہ کاری میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کےقیام کاایم او یو پر بھی دستخط ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : امیر قطر کی پاکستان آمد کے شیڈول میں تبدیلی

    خیال رہے گذشتہ روز امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی کے پاکستان آمد کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی تھی، امیر قطر ہفتےکی دوپہر کے بجائے ہفتےکی شام پاکستان پہنچیں گے، شیخ تمیم بن حمادالثانی کو نتھیا گلی لےجانے کا پروگرام منسوخ کردیا گیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان ایئر پورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کریں گے، پاکستان آمد کے بعد امیر قطر کو وزیراعظم ہاؤس لے جایا جائے گا، وزیراعظم ہاؤس میں معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

    وزیراعظم ہاؤس وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی کی ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے۔

    امیر قطر ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر شیخ تمیم بن حمادالثانی کو صدر مملکت اعلی ترین اعزاز سے نوازیں گے اور قطری وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جبکہ اتوار کو امیر قطر کا سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کا امکان ہے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر بہاولپور پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر بہاولپور پہنچ گئے

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر بہاولپور پہنچ گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف چولستان میں جنگی مشقوں کاجائزہ لیں گے۔ سپہ سالار فیلڈ ایریا میں فوجی جوانوں کے ساتھ رات بھی گزاریں گے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ چولستان میں قیام کے بعد آرمی چیف ملتان کا بھی دورہ کریں گے۔

  • افغان صدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ  گئے

    افغان صدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    اسلام آباد میں افغان صدرا شرف غنی اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی درمیان ملاقات جاری ہے، افغان صدر وزیرِاعظم نواز شریف اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

    افغان صدر اشرف غنی آج دو روزہ دورے پر تیس رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں، مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے افغان صدر اشرف غنی کا استقبال کیا، افغان وفد میں وزیرِ خارجہ، وزیرِتجارت، وزیرِ سرحدی امور اور آرمی چیف شامل ہیں ۔

    اسلام آباد میں افغان صدرا شرف غنی اور مشیرخارجہ سرتاج عزیزکی درمیان ملاقات جاری ہے، اشرف غنی صدر ممنون حسین اور وزیرِاعظم نوازشریف سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیرِاعظم کی جانب سے افغان صدر کےعزاز میں ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم سے ملاقات کے دوران دوطرفہ سیاسی صورتحال، تجارت،اقتصادی تعاون، بارڈر سیکورٹی، دہشت گردی، توانائی اور افغانستان میں تعمیر و ترقی پر بات ہوگی، اشرف غنی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سےبھی ملاقاتیں کرینگے۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف دو روزہ دورے پرآج جرمنی روانہ ہوں گے

    وزیرِاعظم نوازشریف دو روزہ دورے پرآج جرمنی روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف دو روزہ سرکاری دورے پرآج جرمنی روانہ ہوں گے، وزیرِاعظم پاکستان نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ افغان صدر کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان اور افغانستان کے مفاد میں ہے۔

    دفترِخارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیرِاعظم جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی دعوت پر آج جرمنی روانہ ہو رہے ہیں، اپنے دو روزہ دورے کے دوران وزیرِاعظم جرمن تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی خطاب کریں گے۔

    دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم کے دورے سے پاک جرمنی تعلقا ت مضبوط ہوں گے۔

    وزیرِاعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ وہ افغان صدر کے دورۂ پاکستان کے منتظر ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان اورافغانستان کےمفاد میں ہے، مستحکم افغانستان کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات ہے۔